Tag: آپریشن ضربِ عضب

  • ضربِ عضب: جھڑپ میں3دہشت گردہلاک، صوبیدارشہید

    ضربِ عضب: جھڑپ میں3دہشت گردہلاک، صوبیدارشہید

    شمالی وزیرستان: بویا میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے جھڑپ میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کا صوبیدارشہید ہوگیا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج کے جوان دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے بویا میں کلیئرنس آپریشن کے دوران پاک فوج کی دہشتگردوں سے جھڑپ ہوگئی، جس میں تین دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے دوران نائب صوبیدار مزمل نے جام شہادت نوش کیا۔

  • شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، مزید 23دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، مزید 23دہشتگرد ہلاک

    میران شاہ:  پاک فوج کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے تازہ کارروائی میں تئیس دہشت گرد اور ہلاک کر دیے گئے ۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کی پیش قدمی جاری رہی ہے، پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے تئیس دہشت گرد اور ہلاک کر دیے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف تازہ کارروائی زیروم،اسماعیل خیل، اوردتہ خیل میں کی گئی، بدھ کے روز بھی پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا تھا جس میں غیر ملکی دہشت گردوں سمیت چالیس شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے پاک فوج کی جانب سے کارراوئی میں شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے اوراسلحہ ڈپوبھی تباہ کردیے گئے تھے۔

    سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں بارہ جون کو آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا، آپریشن ضرب عضب میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک کیے جاچکے ہیں اور شمالی وزیرستان کے کئی علاقے دہشت گردوں سے پاک کر الیے گئے ہیں۔

  • آپریشن ضربِ عضب: فضائی کارروائی میں مزید 40 دہشت گرد ہلاک

    آپریشن ضربِ عضب: فضائی کارروائی میں مزید 40 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی:پاک فوج نے آپریشن ضربِ عضب میں مزید چالیس دیشت گرد ہلاک کردیئے ہیں جبکہ فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    آپریشن ضربِ عضب میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے فوجی جوان پُرعزم ہیں، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں مزید چالیس شدت پسند مارے گئے۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

    نواں کلی اورزارم عصر کےعلاقوں میں ہونے والی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں، جیٹ طیاروں سے کارروائی افغان سرحد سے شدت پسندوں کے حملے کے ایک روز بعد کی گئی ہے۔

    آپریشن ضربِ عضب رواں سال آٹھ جون کوکراچی ایئرپورٹ پرحملےکے بعد پندرہ جون سے شروع کیا گیا ہے، جس میں اب تک سینکڑوں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ اہم کمانڈرز کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

  • القاعدہ برِصغیرنےڈاکیارڈحملےکی ذمہ داری قبول کرلی

    القاعدہ برِصغیرنےڈاکیارڈحملےکی ذمہ داری قبول کرلی

    کراچی: دفاعی تجزیہ کارکراچی ڈاکیارڈ حملے کو عالمی منصوبے کا اسکرپٹ قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا، القاعدہ برصغیر نےڈاکیارڈحملےکی ذمہ داری قبول کرلی۔

    کراچی ڈاکیارڈ حملہ محض چند دہشتگردوں کی کارروائی ہرگز نہ تھی، دفاعی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ پاک بحریہ نےدہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنایا، کراچی ڈاکیارڈ پر حملے کا منصوبہ عالمی اسکرپٹ کا حصہ لگتاہے، جس کا منصوبے کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بحری جہاز کواغوا کرنے کے منصوبے کے تحت کراچی ڈاکیارڈ پر حملہ کیا گیا، اب معلوم ہوا ہے کہ القاعدہ برصغیر نےڈاکیارڈحملےکی ذمہ داری قبول کرلی، القاعدہ برصغیر کے ترجمان کے مطابق ڈاکیارڈ پرحملے کا مقصد جہاز ذوالفقار پر قبضہ کرکے میزائلوں سے امریکی بیڑے کونشانہ بناناتھا، القاعدہ برصغیر ایک نیا نام ہے۔

    اس سے پہلے کسی حملے میں القاعدہ برصغیر کے ملوث ہونے کی بات سامنے بھی نہیں آئی۔ پاک بحریہ  کے جوانوں نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، دو دہشتگرد مارے گئے اور چار گرفتار ہوئے جن سے تفتیش کے نتیجے میں تحقیقات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، کالعدم جماعت کے ارکان بھی حملے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں اورنیوی سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

  • ڈاکیارڈ حملے میں اندرونی مدد کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا،خواجہ آصف

    ڈاکیارڈ حملے میں اندرونی مدد کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا،خواجہ آصف

    اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیرِدفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ پارلیمنٹ کے باہر بیٹھنے والے انا کی جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان نیوی ڈاکیارڈ حملے میں اندرونی مدد کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

    پارلیمنٹ اجلاس میں خواجہ آصف نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ پر حملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر کو ڈاکیارڈ پردہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے نیوی کے جانباز اہلکاروں نے ناکام بنا دیا، حملے میں ایک نیوی افسر نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ڈاکیارڈ پرہونے والے حملے میں تین دہشت گرد مارے گئے اورسات کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں ایک سابق نیوی اہلکار بھی شامل تھا، جسے گزشتہ برس پاک بحریہ سے نکال دیا گیا تھا، گرفتار کئے گئے دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے اوراسی بنیاد پر مزید کئی گرفتاریاں بھی ہوئیں ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ڈومیسائل مختلف علاقوں کے ہیں، ایک دہشت گرد کے رابطے شمالی وزیرستان میں تھے، حملہ میں  اندرونی مدد کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حملہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب کا درِ عمل ہوسکتا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک جانب پاک فوج شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب میں مصروف ہے، دوسری جانب دہشتگردوں کا ردعمل بھی سامنے آرہا ہے جبکہ ہماری توجہ صرف اور صرف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنوں پر ہے۔

    خواجہ آصف نے میڈیا، سیاسی رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اور عوام سے اپیل کی کہ پارلیمنٹ کے باہر بیٹھے انا کی جنگ لڑنے والوں کے مقابلے میں ملک کے لئے جانوں کی قربانی پیش کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں،  انا کے لئے کرائے کے لوگوں کو لاکر پارلیمنٹ کے سامنے خیمہ بستی لگانے والوں کو آئین، قانون اور پارلیمنٹ کے مقابلے میں شکست کا سامنا ہوگا۔

    اراکین کے سوال پر وزیرِدفاع خواجہ آصف نے کوئٹہ اسمنگلی حملے کی تفصیلات بھی دیں، انھوں نے بتایا کہ سمنگلی ایئربیس پر چودہ اگست کوحملہ کیا گیا، حملے میں  چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ راکٹ حملوں میں دیوارکو نقصان پہنچا، اندر داخل ہونیوالے دو دہشتگرد مارے گئے۔

  • آپریشن ضرب عضب،جیٹ طیاروں سے کارروائی،  35 دہشت گرد ہلاک

    آپریشن ضرب عضب،جیٹ طیاروں سے کارروائی، 35 دہشت گرد ہلاک

    شمالی ورزستان : پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، شدت پسندوں کے کیخلاف جاری آپریشن ضربِ عضب میں پاک فوج سے مقابلے کے دوران پنتیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی مدد سے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شدت پسندوں کیخلاف کامیاب کاروائی کی گئی اور اُن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    جس کے نتیجے میں پینتس شدت پسند مارے گئے اور اُن کے تین ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے جبکہ بھاری مقدار میں گولا بارود کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز آپریشن ضربِ عضب کے دوران دتہ خیل میں فورسز نے کارروائی کے دوران چھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا،دہشتگردوں سے مقابلے میں ایک جوان شہید ہوا جبکہ جھڑپ کے دوران ایک سویلین بھی شہید ہوا۔

    پاک فوج نے دہشتگردوں سے کئی علاقوں کو کلیئر کرالیا ہے، پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے بعد اب بچ جانے والے دہشتگرد فرار کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دس دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کر کے دہشتگردوں کا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا تھا۔

  • اسلام آباد:وزیراعلیٰ کے پی کے کی آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقات

    اسلام آباد:وزیراعلیٰ کے پی کے کی آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقات

    اسلام آباد:وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  پرویز خٹک اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں صوبے میں سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق دونوں نے آپریشن ضربِ عضب اور متاثرین وزیرستان سے متعلق بھی گفتگو کی۔