Tag: آپریشن ضرب عضب

  • آئی ڈی پیز کی واپسی : سترہ ہزار سے زائد خاندان گھروں کو روانہ

    آئی ڈی پیز کی واپسی : سترہ ہزار سے زائد خاندان گھروں کو روانہ

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی کے عمل میں تیزی آگئی۔ تین مختلف قبائل کے سترہ ہزار دو سو تریپن خاندان واپس اپنے علاقوں کو روانہ ہو گئے۔

    خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثر آئی ڈی پیز کی واپسی کا دوسرامرحلہ جاری ہے۔ اس سلسلےمیں تین مختلف قبائل کےسترہ ہزاردو سوتریپن خاندان واپس اپنےگھروں کو روانہ کردیئےگئے۔

    اےآر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئےسرکاری حکام کاکہناتھا کہ بارہ ہزار تین سو چودہ خاندان باڑہ خیبرایجنسی روانہ ہوئےجنہیں نوہزارآٹھ سو تہتر اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے گئے۔

    چار ہزار سات سو نواسی خاندان جنوبی وزیرستان روانہ ہوئے، جنہیں دو ہزارچارسوانہترسم کارڈز اوردو ہزار نو سو اےٹی ایم کارڈز جاری کئےگئےجبکہ شمالی وزیرستان جانیوالے ایک سو پچاس خاندان کو ایک سو سینتیس اے ٹی ایم کارڈزجاری کیےگئے۔

    پہلے مرحلے میں چالیس ہزار پانچ سو خاندان جنوبی وزیرستان، خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

    حکومت کیجانب سےاس پروگرام کےتحت واپس جانیوالےہرخاندان کو پچیس ہزار روپے نقد اور دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کےاخرجات کی مد میں ادا کیےجا رہےہیں۔

    نادرا کیجانب سےفاٹاسےتین لاکھ دس ہزارسات سو انتیس خاندانوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

  • دتہ خیل: گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ،12ہلاک

    دتہ خیل: گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ،12ہلاک

    دتہ خیل: دہشت گردی کو نیست و نابود کر نے کیلئے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کا رروائی کی گئی۔

    دہشت گردوں کیخلاف کیا جا نے والا آپریشن "ضرب عضب ” کامیابی سے اپنی منازل طے کررہا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علا قے دتہ خیل میں افواج پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف آج صبح گن شپ ہیلی کاپٹر سےکارروائی کی گئی اس فضائی کارروائی میں بارہ دہشت گردہلاک ہو گئے۔

     آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس کارروئی میں دہشت گردوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہونیوالی سات گاڑیاں اور ساتھ دہشت گردوں کے چار ٹھکا نے تباہ و بربا د کر دیئے گیئے۔

  • شوال میں فضائی کارروائی ،23 دہشتگرد ہلاک ،4 ٹھکانے تباہ

    شوال میں فضائی کارروائی ،23 دہشتگرد ہلاک ،4 ٹھکانے تباہ

    میران شاہ :شوال میں سیکیورٹی فورسزکے فضائی حملے میں تئیس دہشتگرد ہلاک اور چارٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس دوران میران شاہ کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں تئیس دہشت گرد مارے گئے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی بدھ کی شام کی گئی۔

  • پینٹاگون میں پاک امریکہ دفاعی مشاورتی اجلاس کل ہوگا

    پینٹاگون میں پاک امریکہ دفاعی مشاورتی اجلاس کل ہوگا

    واشنگٹن: پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مشاورتی گروپ کا دو روزہ اجلاس باضابطہ طور پر کل سے پینٹاگون میں شروع ہو رہا ہے۔

    سیکریٹری دفاع محمد عالم خٹک کی سربراہی میں پاکستان کے گیارہ رکنی وفد نے آج امریکی حکام سے ملاقات میں ابتدائی بات چیت بھی کی ہے۔

    اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف جاری پاکستان فوج کے آپریشن پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی جبکہ مستقبل میں پاکستانی فوج کی ضروریات اور حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوگی۔

  • شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں فضائی کارروائی، 20دہشتگردہلاک

    شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں فضائی کارروائی، 20دہشتگردہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں بیس دہشتگرد مارےگئے۔

    عضب کی ضربیں کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج نےآخری دہشتگردکے خاتمے تک کمر کس لی، شمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل میں پاک فوج کی کارروائی اوردہشتگردوں کے ٹھکانے پر جیٹ طیاروں کی بمباری کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق فضائی کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکی گئی، بمباری میں بیس دہشت گردمارے گئے جبکہ آٹھ کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مارے جانے والوں میں کالعدم تنظیم کےاہم کمانڈر بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق پاک فوج کو علاقے میں اہم کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں اورجوانوں کی شدت پسندوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے۔

  • لوگوں کو قتل کرنا مسلم لیگ نواز کا وطیرہ رہا ہے، طاہرالقادری

    لوگوں کو قتل کرنا مسلم لیگ نواز کا وطیرہ رہا ہے، طاہرالقادری

    لاہور: ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں کہ جےآئی ٹی کےقیام کا نوٹی فکیشن معطل کیاجائے، سرتاج عزیز نے آپریشن ضرب عضب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے جبکہ لوگوں کو قتل کرنا مسلم لیگ ن حکومت کاوطیرہ ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف حکومت کی کسی تفتیش میں شریک ہونے کیلئے تیار نہیں ہے۔ جےآئی ٹی کےقیام کانوٹی فکیشن معطل کیاجائے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہنا تھا سرتاج عزیزکابیان دہشت گردوں کی حمایت کااعلان ہے، انھوں نے کہاکہ سرتاج عزیز نے آپریشن ضرب عضب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نےکہا کہ تین روز پہلے عوامی تحریک بلوچستان کےصدرکےبھائی کوقتل کردیاگیا ہے اور لوگوں کو قتل کرنا مسلم لیگ ن حکومت کاوطیرہ ہے۔

    عوامی تحریک کے سربراہ نےمزید کہا کہ گیس کی قیمت میں تیس فیصد اضافے کی منظوری دی جاچکی ہے، جس سے صارفین پرسترارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے والا ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا وہاڑی میں وینٹی لیٹرنہ ہونےسے بائیس بچےاورسرگودھاکے اسپتال میں اٹھارہ بچے دم توڑچکے ہیں۔

    انھوںنے مزید کہا کہ ظالم حکومت اورنظام کےخاتمےتک جنگ جاری رکھیں گے۔

  • پاکستانی موقف کو امریکی حلقوں میں پزیرائی ملی،  میجرجنرل عاصم باجوہ

    پاکستانی موقف کو امریکی حلقوں میں پزیرائی ملی، میجرجنرل عاصم باجوہ

    واشنگٹن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا واشنگٹن میں کہنا ہے کہ آرمی چیف کے حالیہ امریکی دورے سے پاکستان کے موقف کو امریکی حلقوں میں پزیزائی ملی ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت پوری دنیا جان چکی ہے کہ پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیاں کون کر رہا ہے، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ایل او سی پر کشیدگی کسی طور پر پاکستان کے مفاد میں نہیں، عاصم باجوہ نے ان خیالات کا اظہار آرمی چیف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف جہاں زیب علی کو واشنگٹن میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

  • شمالی وزیرستان: چارجوان شہید، چونتیس دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: چارجوان شہید، چونتیس دہشت گرد ہلاک

     شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران ستائیس دہشت گردمارے گئے۔شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔۔

    آج صبح سیکیورٹی فورسز کی تازہ فضائی کارروائی میں مزید ستائیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مارے جانےو الوں میں دہشت گرد کمانڈر اور غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں شمالی وزیریستان میں فضائی کارروائی کے بعد زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے دوبدو ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چار فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں مزید سات دہشت گرد بھی مارے گئے،اس طرح ہلاک ہونے والے دہشت دردوں کی تعداد چونتیس ہو گئی۔

  • متاثرین کی بحالی کاعمل جلدازجلد مکمل کیاجائے، جنرل راحیل شریف

    متاثرین کی بحالی کاعمل جلدازجلد مکمل کیاجائے، جنرل راحیل شریف

    فاٹا: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں سے شدت پسندی کی طرف رجحان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔فاٹامیں سینٹرل ٹریڈ کوریڈور کے اہم سیکشن کا افتتاح کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہناتھاکہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

    انہوں نےہدایت کی کہ متاثرین کی بحالی اورتعمیرنوکاعمل جلدازجلد مکمل کر لیا جائے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں سے قبائلی علاقوں میں عوام کا میعار زندگی بلند ہوگا۔

    انہوں نےکہاکہ فاٹا میں ترقی فوج کا ترجیحی ٹاسک ہے۔پاک فوج نے فاٹا ایک سو اٹہتر منصوبے مکمل کیے

  • پاک فوج دہشتگری کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی، جنرل عاصم باجوہ

    پاک فوج دہشتگری کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی، جنرل عاصم باجوہ

    بنوں: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کہتے ہے کہ پاکستان بارڈر پر کسی بھی قسم کی جنگ یا جھڑپ نہیں چاہتے اور ہمیشہ سرحد پر امن کی بات کرتے ہیں تاہم اگر سرحد پار سے جارحیت کی جائے گی تو اس پر خاموش نہیں بیٹھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ نے بنوں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان بار باراعلان کرچکا ہے کہ بارڈ پرامن چاہتے ہیں تاہم اگر بھارت کی جانب سے جب بھی سرحدی خلاف ورزی ہوگی اس پر خاموشی کے بجائے بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن “ضرب عضب” جلد مکمل کرلیا جائے تاہم آپریشن کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا تھا اور یہ اپنے پلان کے مطابق درست سمت کی جانب گامزن ہے جبکہ آپریشن کے دوران اب تک 1100 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

    جنرل عاصم کا کہنا تھا کہ خیبر ایجنسی کے ان علاقوں میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن جاری ہے جہاں دہشتگرد دوبارہ پاؤں جمانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب سے قبل بعض دہشتگرد علاقہ چھوڑ کر افغانستان کے راستے کوکل خیل اور وادی تیرا میں اکھٹے ہوگئے تھے اورپاک فوج ان کے خلاف بھی ایک منصوبے کے تحت آپریشن کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کو تمام سہولیات دینا چاہتے ہیں اور ان کی اپنے علاقوں میں واپسی پاک فوج کی اوالین ترجیح ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں جنرل عاصم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ فوج کے خلاف پروپیگینڈا کر رہے ہیں پاکستان کا ہر فوجی جواب مکمل سامان سے لیس ہے اور آپریشن زدہ علاقوں میں کسی بھی گھر میں ایسا کو ئی سامان موجود نہیں جو ان کے کام آسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ محض ایک پروپیگینڈا ہے کہ لوگوں کا سامان غائب ہو رہا ہے، جس گھر میں جو متاثرین نے چھوڑا ہے وہ اپنی جگہ پر موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن صرف اور صرف دہشتگری کو ملک سے ختم کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔