Tag: آپریشن ضرب عضب

  • شمالی وزیرستان :عضب کی ضربیں کامیابی کے ساتھ جاری

    شمالی وزیرستان :عضب کی ضربیں کامیابی کے ساتھ جاری

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، تحصیل دتہ خیل کےملحقہ علاقوں میں آج تیسرے روز بھی گھرگھر تلاشی لی جارہی ہے۔ پاک فوج نےساڑھے سات سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک سو سے زیادہ ٹھکانے تباہ کردئے۔ میران شاہ کا بھی ستر فیصد علاقہ دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرالیاگیا۔

    بڑا علاقہ پاک فوج کے علاقے کے کنٹرول میں آگیا آپریشن کے دوران میر علی میں بھی اسلحہ ساز فیکٹریاں تباہ اور زیرزمین چھپائے گئے بارود سے بھرے ڈرم قبضے میں لے لئے گئے،بویا کے علاقے سے بھی پانچ ہزارکلو بارود برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا ہے،

    دوسری جانب ضرب عضب کے ردعمل میں شمالی وزیرستان کی تحصیل میں دہشت گردی کی ایک اور کارروائی کی گئی، گزشتہ شب میر علی کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا، میر علی میں رات بھر مارٹرگولے بھی فائر کئے گئے۔

  • اہداف کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہےگا، نوازشریف

    اہداف کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہےگا، نوازشریف

    اسلام آباد : وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے شمالی وزیرستان میں اہداف کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہےگا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کوختم کرنےکیلئےشروع کیاگیاہے، میرعلی میں آپریشن کی کامیابی مسلح افواج کےعزم کی دلیل ہے، افواج پاکستان شمالی وزیرستان کودہشت گردوں سےپاک کریں گی۔

  • نقل مکانی کرنے والے 52ہزارخاندانوں کی نادرا سےتصدیق مکمل

    نقل مکانی کرنے والے 52ہزارخاندانوں کی نادرا سےتصدیق مکمل

    پشاور : شمالی ویزرستان سےنقل مکانی کرنے والے باون ہزار خاندانوں کی نادراسے تصدیق مکمل ہوگئی۔

    وزیراعلی خیبرپختونخوا شکایت سیل کے انچارج زینت اللہ شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے سبب نقل مکانی کرنے والوں میں سے باون ہزار خاندانوں کی نادرا سے تصدیق مکمل ہوچکی ہے، جن میں سےموبائل کمپنی سے تصدیق ہونے والوں کی تعداد تینتالیس ہزار ہے۔

    زینت اللہ شاہ کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں میں چار سے پانچ ہزارخاندان ایسے ہیں، جو بینک اکاؤنٹ نہیں کھلوانا چاہتے، جو لوگ بینک اکاؤنٹ نہیں کھلوا رہے، ان کے لئے اسپورٹس کمپلکس فوڈ پوائنٹ پر خصوصی کاؤنٹر کھولے جارہے ہیں۔

    باون ہزارکیس تیار ہیں، جن کو کیش رقم کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی۔

  • طارق فاطمی کی امریکی محکمہ خارجہ میں اہم ملاقات

    طارق فاطمی کی امریکی محکمہ خارجہ میں اہم ملاقات

    واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ نے آپریشن ضرب عضب سے پہلے دہشت گردوں کے محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔

    واشنگٹن سے اے آر وائی نیوز رپورٹر جہانزیب علی کے مطابق مشیر خارجہ طارق فاطمی نے امریکی محکمہ خارجہ کے افسران سے اہم ملاقات کے دوران کہا کہ فوجی آپریشن ہر تنظیم کے دہشت گرد کے خلاف ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں سے ملاقات میں طارق فاطمی نے یاد دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستانی قوم کا ہوا اور پاکستان کسی شدت پسند تنظیم یا دہشت گرد کی پشت پناہی نہیں کر رہا، شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن تمام دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

    ملاقات میں پاکستان سے دہشت گردوں کی بڑی تعداد کی افغانستان منتقلی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، طارق فاطمی نے خدشات کا اظہار کیا کہ شدت پسند افغانستان میں دوبارہ سے منظم ہوکر پاکستان کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کرسکتے ہیں، اس لئے غیر ملکی افواج اور افغان فورسز کو ان کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے شدت پسندوں کی منتقلی کو افغانستان کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا۔

  • امریکہ کے خصوصی نمائندے کی اہم شخصیات سے الوداعی ملاقاتیں

    امریکہ کے خصوصی نمائندے کی اہم شخصیات سے الوداعی ملاقاتیں

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،چوہدری نثاراور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سےامریکا کے خصوصی نمائندہ جیمز ڈوبنز نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقات میں ملکی اور خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکہ کے نمائندوں خصوصی جیمز ڈوبنز نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان میں صدارتی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک افغان سرحد پر کو آرڈی نیشن کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار سےبھی امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے اسلام آبادمیں ملاقات کی، جس میں ملک کی اور خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان خطے کے مفاد میں ہے،امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیرداخلہ سے خطے کےامن کیلئےپاکستان کے مثبت کردار کوسراہا۔

    اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جیمز ڈوبنز سے الوداعی ملاقات ہوئی، جس میں آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خاتمے اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر تبادلہ خیال ہوا، جیمز ڈوبنز اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں اور ان کی جگہ ڈینئیل فیلڈمین ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

  • سرتاج عزیزکی امریکی نمائندے جیمزڈوبنز سے الوداعی ملاقات

    سرتاج عزیزکی امریکی نمائندے جیمزڈوبنز سے الوداعی ملاقات

    اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے امریکی نمائندے جیمزڈوبنز سے الوداعی ملاقات کی ،ملاقات میں آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خاتمے اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے گزشتہ روز امریکی نمائندے  سے ملاقات کی،

    امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان جیمز ڈوبنز اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں اور ان کی جگہ ڈینئیل فیلڈمین ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ الوداعی ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دہشتگردی کے خلاف دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں اور افغانستان سے امریکہ افواج کے انخلا پر بھی بات چیت کی گئی ۔

    جیمز ڈوبنزنے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکا پاکستان کا اہم اتحادی ملک ہے۔ وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور امریکی نمائندے جیمز ڈوبنز کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں سیکریٹری خارجہ اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی شریک تھے۔

  • آپریشن ضرب عضب:جیٹ طیاروں کی بمباری، 28دہشتگرد ہلاک

    آپریشن ضرب عضب:جیٹ طیاروں کی بمباری، 28دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے وادی شوال میں بمباری کے نتیجے میں غیرملکیوں سمیت مزید اٹھائیس دہشتگرد مارے گئے،چھ مزید ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    آپریشن ضرب عضب کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشتگردوں کے مزید چھ ٹھکانے تباہ کردیئے، کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت اٹھائیس دہشتگرد مارے گئے۔

    پاک فوج بویا اور دیگان پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرچکی ہے، جو دہشتگردوں کے اہم مراکز کے طور پر جانے جاتے تھے، میرعلی میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہیں۔

  • آپریشن ضرب عضب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مزید تیز

    آپریشن ضرب عضب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مزید تیز

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں مزید تیز کردیں ہیں، میرعلی، دتہ خیل میں تربیتی مراکز پر پاک فوج کے کامیاب حملے جاری ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، دہشتگردوں کے اہم تربیتی اور منصوبہ بندی مراکز آپریشن کی زد میں آگئے، ذرائع کے مطابق تحصیل میرعلی کے علاقے خیسور اور خوشحالی میں پاک فوج کی کامیاب پیش قدمی کے بعد اہم تربییت گاہیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

    ہر گزرتے دن فوجی دستے پاک سر زمین سے شرپسندوں کے ناپاک وجود کو مٹا رہے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو ہونے والی فوجی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے زمین بوس کردیئے گئے۔

    پندرہ جون سے جاری فضائی کارروائی میں لگ بھگ ساڑھے چار سو ملکی و غیر ملکی دہشت گرد،ایک سو پانچ سے زیادہ ٹھکانے صفحہ ہستی سے مٹائے جا چکے ہیں، خاک وطن پر جان قربان کرنے والے جوانوں کی تعداد بھی بیس سے زیادہ ہوگئی ہے۔

  • حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین کی امداد کا آغاز

    حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین کی امداد کا آغاز

    آپریشن متاثرین کیلئے پنجاب حکومت کیجانب سے امداد کا آغاز کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے آج سے مالی امداد کا آغاز کیا گیاہے ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں ہرخاندان کے سربراہ کو سات ہزار روپے کی رقم دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی۔

    شہباز شریف نے متاثرین میں امدادی رقم بھی تقسیم کی۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں قوم آئی ڈی پیز کیساتھ ہے، اٹھارہ کروڑ عوام کی دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں، دہشت گردوں نے پاکستان کاسکھ چین چھین لیاتھا، اس سے قبل گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات سےمسئلہ حل کرنےکی پوری کوشش کی، آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیاگیا،  سردار مہتاب نے مزید کہا کہ قبائلیوں نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع میں اہم کرداراداکیا،عوام قبائلیوں کی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھیں گے