Tag: آپریشن مکمل

  • کرونا وائرس کے دوران بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل

    کرونا وائرس کے دوران بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل

    کراچی: کرونا وائرس کے دوران دیوار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل ہوگیا۔

    کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل ہوگیا، دنیا بھر سے 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

    دستاویز کے مطابق3 لاکھ پاکستانیوں کو خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا، 4 ہزار 329 پاکستانی زمینی راستوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔خصوصی فلائٹس کے ذریعے 2 ہزارتبلیغی افراد 1326 زائرین بھی واپس آئے۔

    کرائسز مینجمنٹ یونٹ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں قید 1745پاکستانیوں کی خصوصی فلائٹ آپریشن کے تحت واپسی ہوئی۔ یو اے ای سے 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچے۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 63595، قطر سے 17 ہزار، اومان سے 11729,بحرین سے 4469 ترکی سے 6339، برطانیہ سے 7122 امریکہ سے 1702، چین سے 25250، کویت سے 2314، کرغزستان سے8110 ، افغانستان سے 4098 ایران سے 1080، بھارت سے 418، افغانستان سے2987 اور ایران سے 924 پاکستانی وطن واپس پہنچے۔

  • تشدد کے شکار طالب علم کا امریکا میں آپریشن مکمل

    تشدد کے شکار طالب علم کا امریکا میں آپریشن مکمل

    کراچی: لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کے شکارطالب علم کاامریکا میں آپریشن مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد 10 روز تک انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں استاد کے تشدد سے معذور ہونے والے طالب علم محمد احمد کا 7 گھنٹوں پر مشتمل آپریشن مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد طالب علم کو مزید 10 روز تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔

    یہ پڑھیے : کیڈٹ کالج لاڑکانہ، طالب علم کو علاج کے لیے امریکا بھیجنے کی تجویز

    ذرائع کے مطاق طالب علم محمد احمد کے گلے کا آپریشن کیا گیا ہے تا کہ سانس کی نالی میں تکلیف کوختم کیا جا سکے اور طالب علم کو سانس لینے میں دشواری ختم ہو سکے۔

    یہ بھی پڑھیں : استاد کا مبینہ تشدد، طالب علم کو امریکا بھیجا جائے گا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

    واضح رہے طالب علم محمد احمد مکمل صت یابی تک امریکا میں ہی مقیم رہیں گے جو 4 ماہ کے عرصے تک محیط ہو سکتا ہے جس کے لیے اخراجات سندھ حکومت ادا کر چکی ہے۔

    یاد رہے چار ماہ قبل لاڑکانہ کیڈٹ میں اپنے استاد کے مبینہ تشدد سے طالب علم محمد احمد معذور ہو گیا تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سفارش پر طالب علم کو علاج کے لیے امریکا بھیجا گیا ہے جس کے تمام اخراجات سندھ حکومت نے ادا کیے ہیں۔

  • پی آئی اے کا آپریشن مکمل، اکیاون ہزارحجاج کرام کی واپسی

    پی آئی اے کا آپریشن مکمل، اکیاون ہزارحجاج کرام کی واپسی

    کراچی : پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائن نے اپنا بعداز حج آپریشن مکمل کرلیا ہے ، قومی ائیرلائن نے ایک سو تئیس خصوصی اورایک سو پچیس شیڈول پروازوں کے ذریعے اکیاون ہزارسے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا ہے جس کے دوران پرواز وں کی بروقت روانگی کا تناسب اٹھانوے فیصد رہا۔

    اس سے پہلے حج آپریشن کے دوران چار اگست سے پانچ ستمبر کے دوران ایک سو پندرہ خصوصی اور ایک سو پچاس شیڈول پروازوں کے ذریعے حجاز مقد س پہنچایا گیا تھا جس کے دوران پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 92.2 فیصد رہا بعد از حج پروازیں پاکستان کے دس شہروں کیلئے چلائی گئی جن میں اسلام آباد کراچی لاہور پشاور کوئٹہ سکھر فیصل آباد سیالکوٹ ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔


    پی آئی اے کا آپریشن مکمل، اکیاون ہزارحجاج کرام… by arynews

    چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے پی آئی اے ٹیم کو حج آپریشن مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حج اور عمرے کے زائرین پی آئی اے کی خصوصی اہمیت دکھتے ہیں پی آئی اے نے حجاج کرام کو وطن واپس پہنچا کر اپنا قومی فریضہ پورا کیا ہے۔

    دوسری جانب نجی ائیر لائن شاہین ائیر نے ایک سو سترہ پروازوں کے ذریعے 33ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچایا ہے، جدہ سے 73پروازیں آپریٹ کی گئیں اور مدینہ سے 44پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

    شاہین ائیر کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فیصل رفیق نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نجی ائیر لائن نے حجاج کرام کو قبل از حج اور بعد از حج آپریشن کے دوران مکمل سہولتیں فراہم کی ہیں قومی ائیرلائن کے بعد نجی ائیر لائن شاہین ائیر حجاج کرام کے وطن واپسی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہی۔

    حجاج کرام کے وطن واپسی کے حوالے سے ائیر لائن نے خدمت کو اپنی اولین ترجیح دی گئی ہے۔