Tag: آپریشن

  • جنوبی پنجاب سمیت جہاں ضرورت ہو آپریشن کیا جائے، جنرل ( ر) احسان الحق

    جنوبی پنجاب سمیت جہاں ضرورت ہو آپریشن کیا جائے، جنرل ( ر) احسان الحق

    اسلام آباد : سابق چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ احسان الحق نے کہا ہے کہ ملک میں جہاں آپریشن کی ضرورت ہو آپریشن کیا جائے۔ آپریشن جنوبی پنجاب میں بھی ہونا چاہئیے۔


    Former DG ISI calls for operation in South Punjab by arynews

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، ڈی جی ایم آئی اورڈی جی آئی ایس آئی کے عہدوں پر کام کرنے والے جنرل ریٹائرڈ جنرل احسان الحق نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مسائل موجود ہیں۔ آپریشن کی جہاں ضرورت ہو کیا جائے۔


    How were Nawaz’s relations with former army… by arynews

    جنرل ریٹائرڈ احسان الحق نے کہا کہ کوئی نوگو ایریا نہیں ہونا چاہیئے آپریشن میں سیاسی رہنماؤں کو بھی شامل ہونا چاہیئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف سب سے اہم کردار آرمی چیف کا ہے۔ دو سال میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تیزی آئی ہے۔ پاکستان میں ہر سطح پر کرپشن ہے۔ کرپشن کا خاتمہ سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔


    What factors one looks into before appointing… by arynews

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ اختیارات کے معاملے سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ ایسے معاملات پر جھگڑے سے منفی اثر پرتا ہے۔


    Former DG ISI on democracy in Pakistan by arynews

    ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں کئی بار مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔ جنرل احسان الحق نے کہا کہ ملک کے سیاسی نظام میں بہت سی کمزویاں موجود ہیں، کہنے کو تو ہم جمہوری ہیں لیکن جمہوری معیار پر پورے نہیں اترتے ہیں۔

     

  • حکومتی فورسز کا موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز

    حکومتی فورسز کا موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز

    موصل : عراق میں حکومتی اور کرد سکیورٹی فورسز نےشدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ شہر موصل کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے.

    تفصیلات کےمطابق عراقی فورسز اور کرد فورسز نے اتوار کو عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کی جانب پیش قدمی شروع کی اور انہیں امریکی اتحاد کی فضائی مدد بھی حاصل ہے.

    اطلاعات کے مطابق دولتِ اسلامیہ کے شدت پسند فضائی حملوں کے بعد بارود سے بھری گاڑیوں سے کرد فورسز پر جوابی حملوں کی کوشش کر رہے ہیں.

    کرد فورسز کے ایک کمانڈر کے مطابق موصل میں ہونے والی کارروائی میں پانچ ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں.

    موصل میں کارروائی ایک ایسے وقت شروع کی گئی ہے جب عراقی حکومت ملک کے جنوب میں پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہے.

    عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے خالی کروائیں گے اور داعش کو شکست ہوگی.

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موصل میں حتمی آپریشن شروع ہونے سے وہاں دنیا کا سب سے سنگین انسانی بحران جنم لے سکتا ہے.

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ دفاعی امور کی ماہر تنظیم آئی ایچ ایس نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 2016 کے پہلے چھ ماہ میں خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے عراق اور شام میں زیرِ قبضہ رقبے میں 12 فیصد کمی ہوئی ہے.

    آئی ایچ ایس کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2015 سے لے کر اب تک دولتِ اسلامیہ کی نام نہاد خلافت کا رقبہ 90,800 مربع کلومیٹر سے کم ہوکر 68,300 مربع کلومیٹر رہ گیا ہے.

    دفاعی امور کی ماہر تنظیم کی رپورٹ کے مطابق دولتِ اسلامیہ کو اس امر کا اندازہ ہوگیا ہے کہ اس کی خلافت ناکامی کی جانب گامزن ہے جس کے باعث اندیشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں گروہ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ اور دیگر علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوگا.

    یاد رہے کہ موصل سے دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا.

    واضح رہے کہ عراق میں موصل دولتِ اسلامیہ کے زیر قبضہ آخری بڑا شہر ہے اور اس نے 2014 میں اس پر قبضہ کیا تھا.

  • گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی اداروں کومبارکباد

    گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی اداروں کومبارکباد

    کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو پر امن صوبہ بنانے کےلیے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دن رات دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیا ں کررہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ عوام اپنی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کی بدولت آج صوبے میں امن وامان قائم ہے.

    وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کی بحالی کےلیے پرعزم ہے،دہشت گرد چاہے کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،اب بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی.

    ہماری خواہش ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان*

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے اربوں روپے خرچ کررہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہو ں تاکہ دہشت گردی کا جلد از جلد خاتمہ ہوسکے.

  • ٹانک : اویس شاہ کو بازیاب کروالیاگیا،تین دہشت گرد ہلاک

    ٹانک : اویس شاہ کو بازیاب کروالیاگیا،تین دہشت گرد ہلاک

    ٹانک : چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کے قریب آپریشن کرکے بازیاب کرالیاگیا،آپریشن کے دوران تین دہشت گرد بھی مارے گئے.

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کےقریب آپریشن کر کے بازیاب کروالیاگیا،سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد بھی مارے گئے.

    سیکورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گرداویس شاہ کو افغانستان لے کر جارہے تھے،چیک پوسٹ پر تلاشی کےلیے روکا گیا تودہشت گردوں نے فائرنگ کردی.

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی پر چیف جسٹس سندھ کو مبارکباد دی.

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرکے اویس شاہ کی بازیابی کی تصدیق کی اوربتایا کہ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کےمطابق اویس شاہ سیکورٹی فورسز کے پاس ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اویس شاہ کو آج کراچی میں ان کے والدین کے حوالے کیا جائے گا.

    وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی.

    گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ٹیلیفون کرکے اویس شاہ کی بازیابی پر مبارکباد دی.

    گورنزسندھ نے آرمی چیف کو فون کرکے اویس شاہ کی بازیابی پر مبارکباد دی،اور انہوں نے کہا کہ اویس شاہ کی بازیابی ایک بڑا چیلنج تھا.

    گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ سخت سیکورٹی کے باعث دہشت گرد بارڈر کراس کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے،انہوں نے کہا کہ بہت کم عرصے ،میں اویس شاہ کو بازیاب کرانا بہت بڑاکارنامہ ہے.

    یاد رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو 20 جون کوکراچی کے علاقے کلفٹن کے سے اغوا کیا گیا تھا.

  • کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،سولہ ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،سولہ ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے سولہ ملزمان کو حراست میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق سعودآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور سمیت پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی.

    دوسری جانب کھوکھراپار پولیس نے چھاپہ مار کر دو اسٹریٹ کریمنلز سمیت تین ملزمان گرفتار کر لیے، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران غلام نبی عرف رسول نامی مجرم بھی پکڑا گیا، جبکہ پریڈی پولیس نے صدر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.

    ادھر رینجرز نے لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب سرچ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا.

  • کراچی:رمضان المبارک کا پہلا عشرہ، 1060 شہری لٹ گئے

    کراچی:رمضان المبارک کا پہلا عشرہ، 1060 شہری لٹ گئے

    کراچی : سی پی ایل سی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں تیزی آگئی، رمضان المبارک کے پہلے 10 روز میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر چار افراد جاں بحق اور 1060 شہری رہزنی میں قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 1060 یعنی روزانہ 160 شہری اسٹریٹ کرمنل کا شکار ہوئے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں روزانہ 80 شہر موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے جبکہ ان 10 دنوں میں 747 شہری موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    یکم رمضان المبارک سے اب تک 40 گاڑیاں چوری کرلی گئیں اور ڈکیتی مزاحمت پر چار شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    سی پی ایل سی کے مطابق رواں سال 10 دنوں میں وارداتوں کی شرح گزشتہ کئی رمضانوں سے بہت زیادہ بڑھی ہے جبکہ کئی شہریوں نے لوٹنے کی شکایات تھانوں میں درج نہیں کروائیں۔

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر قائد کے مختلف علاقوں سے 24 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں، گرفتار ہونے والے افراد میں القاعدہ برصغیر کے اراکین بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ

     یاد رہے چند روز قبل سندھ پولیس کی جانب سے 140 روز کی جرائم کی وارداتوں پر مبنی رپورٹ شائع کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال 5 ماہ کے دوران 22265 بائیس ہزار دو سو پینسٹھ جرائم کی وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔

    ان وارداتوں 8441 موٹرسائیکل، 13173 موبائل فونز، نقدی اور گاڑیاں چھینی گئیں ہیں۔

  • راجن پورمیں آپریشن کےمقاصد کاحصول یقینی بنائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راجن پورمیں آپریشن کےمقاصد کاحصول یقینی بنائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راجن پور: چھوٹوگینگ کے خلاف آپریشن ضرب آہن اہم مراحل میں داخل ہوگیا، پاک فوج کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیراؤ جاری، چھوٹو گینگ کے سرغنہ کی بیوی اور بیٹے سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    راجن پورمیں چھوٹو گینگ اپنےمنطقی انجام کےقریب پہنچ گیا فرارکے تمام راستےبند کردیئے گئے ،فوج نے آپریشن کی کمان سنبھالتے ہی تینوں اطراف سےگھیرا تنگ کردیا۔

    فوجی آپریشن کےپہلےروز ہی کئی علاقے ڈاکوؤں سے چھڑ الئے گئے،ڈی جی آئی ایس پی ارکا کہنا ہے کہ کچے میں آپریشن کے لئےپاک فوج کے دستے تعینات ہیں۔

    آپریشن کےمقاصد کاحصول یقینی بنائیں گے نیٹ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نےکہا ہے مشترکہ آپریشن کامیابی تک جاری رہےگا۔

    ادھرتھانہ کوٹ سبزل کےعلاقے میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے چھوٹو گینگ کےسرغنہ غلام رسول کی بیوی اوربیٹےسمیت دس افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔

  • آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے، الطاف حسین

    آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکو90روزکے ریمانڈرپر رینجرزکی تحویل میں دینے کی شدیدمذمت کی ہے ۔

    اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکوآج منہ پرکپڑاڈال کرخطرناک مجرموں کی طرح عدالت میں لایا گیااور انہوں نے عدالت کواپنی بیماری اورتکالیف کے بارے میں بتایا اورانہوں نے علاج کی درخواست کی لیکن تمام ترصورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود انہیں 90روز کے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دیدیاگیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ یہ کونساانصاف ہے کہ جن مذہبی انتہاپسنددہشت گردوں نے فوجیوں کے گلے کاٹے، جنہوں نے پورے ملک میں دہشت گردی کابازارگرم کیا،جنہوں نے نوجوانوں کو کھلے عام خودکش حملوں کی ترغیب دی، ملک میں قتل وقتال کاکلچرعام کرنے کی باتیں کیں وہ دندناتے پھررہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ جنہوں نے فوج کے جرنیلوں کوگالیاں دیں،ان کی قربانیوں کاکھلے عام مذاق اڑایا وہ اسٹیبلشمنٹ کے منظورنظرہیں، جنہوں نے پاکستان کے خزانے کو لوٹ کرملک کوکنگال کردیاوہ نہ صرف آزادہیں بلکہ آج بھی حکومت اورانتظامیہ کی بڑی بڑی کرسیوں پربیٹھے ہوئے ہیں لیکن ایم کیوایم کے رہنماوٴں،منتخب نمائندوں، ذمہ داروں اورکارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں اورگرفتارکرکے انہیں سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ۔

    انہوں نے کہاکہ کیایہ صورتحال اس امرکاثبوت نہیں کہ آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے۔

    الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ قمرمنصورکو علاج کے لئے فی الفوراسپتال میں داخل کیاجائے اور ان پر سرکاری حراست میں تشددبندکیاجائے۔

  • سرجانی ٹاؤن سے غیر ملکیوں سمیت20 مشتبہ افراد گرفتار

    سرجانی ٹاؤن سے غیر ملکیوں سمیت20 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں پولیس کا کامیاب آپریشن ، غیرملکیوں سمیت بیس مشتبہ افراد گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سرجانی ٹاؤن سےغیرملکیوں سمیت بیس سےزیادہ مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیا۔ پولیس نے تیسر ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا.

    آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، جہاں سے سات افغان باشندوں سمیت بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا۔

    اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، پولیس کو آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ گرفتار شدگان سے تفتیش جا ری ہے۔

  • ضربِ عضب: جھڑپ میں3دہشت گردہلاک، صوبیدارشہید

    ضربِ عضب: جھڑپ میں3دہشت گردہلاک، صوبیدارشہید

    شمالی وزیرستان: بویا میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے جھڑپ میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کا صوبیدارشہید ہوگیا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج کے جوان دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے بویا میں کلیئرنس آپریشن کے دوران پاک فوج کی دہشتگردوں سے جھڑپ ہوگئی، جس میں تین دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے دوران نائب صوبیدار مزمل نے جام شہادت نوش کیا۔