Tag: آپریشن

  • لاہور:غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن 200 دکانیں مسمار

    لاہور:غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن 200 دکانیں مسمار

    لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے دو سو سے زائد دکانیں مسمار کر دیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور کے علاقے ریگل چوک میں کچھ روز قبل دو سو سے زائد غیر قانونی دکانیں تعمیر کی گئیں تھی جو کہ درست نقشے کے بر عکس تھیں۔

    ضلعی انتظامیہ نے غیر تعمیر کی گئی دکانوں کے خلاف آپریشن کرکے تمام دکانوں کو مسمار کر دیا۔

  • وزیرداخلہ کی ایم کیو ایم کو تحفظات دورکرانے کی یقین دہانی

    وزیرداخلہ کی ایم کیو ایم کو تحفظات دورکرانے کی یقین دہانی

    وزیرداخلہ نے ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرادی، چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی سرکوبی تک آپریشن جاری رہے گا، ایم کیو ایم اور ن لیگ کا سیاسی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    گورنرہاؤس کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی، ملاقات میں شہر کی امن و امان کی صورتحال سمیت کراچی میں جاری آپریشن پر بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے فاروق ستار کی قیادت میں وفاقی وزیر کو تحفظات سے آگاہ کیا، چوہدری نثار نے ایم کیو ایم کے تحفظات کو دورکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آپریشن جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ہے، کسی خاص جماعت کے خلاف نہیں، آپریشن کے تیسرے مرحلےکو مزید مربوط اور فعال بنایا جائے گا۔

    گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات میں شہر میں جاری آپریشن کے نتیجے میں ملنےوالی کامیابیوں پر بھی گفتگو کی گئی، چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں امن و امان اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں کی مکمل سرکوبی تک آپریشن جاری رہے گا۔

    ملاقات میں مشترکہ سیاسی صورتحال پر حکمت عملی بنانے پر بھی غورکیا گیا، دونوں سیاسی جماعتوں نے مستقبل میں روابط بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
       

  • شمالی وزیرستان آپریشن بند کیا جائے،مولانا فضل الرحمان

    شمالی وزیرستان آپریشن بند کیا جائے،مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم نوازشریف سے شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کر دیا، جے یو آئی کے سربراہ آج بھارتی وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے، مولانا فضل الرحمان ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے نئی دہلی سے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کردیا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کرکے وہاں پر زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جائے۔

    انکا کہنا تھا کہ حکومت قیام امن کے لئے بات چیت کرے، جے یو آئی کے سربراہ کا مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملے کے بعد آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، عسکری حکام کے مطابق خود کش دھماکے میں زخمی جوانوں کو واپس لے جانے والے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔

    فورسزکی موثر کاروائی میں تینتیس شدت پسند مارے گئے، مارے جانے والوں کی اکثریت ازبک نژاد ہے، سیکورٹی فورسز اردگرد کےعلاقوں میں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔