Tag: آپریشن

  • ٹرمپ کا شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا فیصلہ مسترد

    ٹرمپ کا شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا فیصلہ مسترد

    واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں جاری ترک فوجی آپریشن کے تناظر میں اپنی فوج بلانے کا اعلان کیا تھا جسے ایوان نمائندگان نے مسترد کردیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی۔ نمائندگان کا کہنا ہے کہ شام سے امریکی فوج کی واپسی سے داعش دوباہ مستحکم ہوجائے گی۔

    قرارداد کےحق میں 354 جبکہ مخالفت میں60ووٹ پڑے، 129ری پبلکن اراکین نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے، قرارداد میں ترکی سے شام میں فوجی آپریشن بند کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا شام سے ملکی فوج بلانے کا فیصلہ غلط ہوگا، ترک فوج کی کردوں کے خلاف کارروائی کی بھی مذمت کی گئی۔

    ترک صدر نے شام میں آپریشن روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا

    سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا فیصلہ داعش کو دوبارہ ابھرنے کا موقع فراہم کرے گا، صدر نے فوجی مشیروں کی وارننگ کو نظر انداز کیا، امید ہے صدر ٹرمپ فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔

    خیال رہے کہ ترک فوج شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کررہی ہے جس پر عالمی رہنماؤں کو شدید تشویش ہے، دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا حکم نامہ جاری کیا جس میں ترک وزیردفاع، وزیرداخلہ اور وزیرتوانائی پر پابندی عائد کی گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا تھا کہ اگر انقرہ حکومت کے خلاف معاشی پابندیاں لگانی پڑیں تو لگائیں گے۔

  • ترک فوج کا شام میں آپریشن، مقامی سیاست دان سمیت 10 شہری ہلاک

    ترک فوج کا شام میں آپریشن، مقامی سیاست دان سمیت 10 شہری ہلاک

    دمشق: شام میں ترک فوج کا بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، جبکہ شامی فورسز کے ہاتھوں مقامی سیاست دان سمیت 10 شہری بھی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی جانب سے فوجی آپریشن میں شامی فورسز کی بھی حمایت حاصل ہے، گذشتہ روز شامی فوج کی ایک کارروائی میں ایک سیاست دان سمیت 10 شہری ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فورسز نے شمالی شام میں ہونے والی ان ہلاکتوں کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ البتہ کرد قیادت میں قائم سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی اور ترک فوجی عام شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    کرد قیادت میں قائم سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کا کہنا ہے کہ شامی سرحدی علاقے میں ترک عسکری کارروائی کے نتیجے میں ہفتے کے روز سے اب تک اس کے تیس سے زائد جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔

    شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے ترکی فوج کے آپریشن کے آغاز سے اب تک 104 سے زائد جنجگو مارے گئے ہیں، جبکہ مزید عام شہریوں کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

    شمالی شام پر حملہ، ہالینڈ نے ترکی کو اسلحے کی برآمد روک دی

    یاد رہے کہ ترک فوج کا شام میں 20 میل تک سیف زون بنانے کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے، گذشتہ دنوں ایک غلطی کے نتیجے میں امریکی فوجی مورچے کے قریب گولہ باری ہوئی جہاں درجنوں اہلکار تعینات تھے۔

    بعد ازاں امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ترک فوج نے شامی سرحدی شہر کوبانی میں توپ خانے سے گولاباری کی، فائر کیے گئے چند گولے امریکی دستوں کے قریب گرے۔

  • عرب اتحاد نے صعدہ میں حوثیوں کا آپریشن کنٹرول روم تباہ کردیا،17جنگجو ہلاک

    عرب اتحاد نے صعدہ میں حوثیوں کا آپریشن کنٹرول روم تباہ کردیا،17جنگجو ہلاک

    صنعاء:اتحادی فوج کی کتاف ڈاریکٹوریٹ میں متمرکزحوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی کمک پربمباری کے نتیجے میں 21جنگجومارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی گورنری صعدہ میں حوثی ملیشیا کا آپریشن کنٹرول روم بمباری سے تباہ کردیااور اس میں موجود تمام 17جنگجو ہلاک ہوگئے۔

    ادھر اتحادی فوج نے کتاف ڈاریکٹوریٹ ہی میں متمرکزحوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی کمک پربمباری کی جس کے نتیجے میں 21 جنگجو ہلاک اور33 زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ صعدہ گورنری کو یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے، اس علاقے میں باغیوں کے آپریشن کنٹرول روم کی تباہی عرب اتحاد اور یمنی فوج کی اہم کامیابی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ عرب ممالک کے جنگی طیاروں نے مشرقی صعدہ میں کتاف ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے اتیاس میں حوثیوں کے آپریشن کنٹرول روم پربمباری کی۔

    حملے میں کنٹروم روم تباہ اور اس میں موجود تمام 17جنگجو ہلاک ہوگئے،ادھر اتحادی فوج نے کتاف ڈاریکٹوریٹ ہی میں متمرکزحوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی کمک پربمباری کی جس کے نتیجے میں 21 جنگجو ہلاک اور33 زخمی ہوگئے۔

  • نوشہرہ نظام پورکی پہاڑیوں میں پولیس آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    نوشہرہ نظام پورکی پہاڑیوں میں پولیس آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ نظام پورکی پہاڑیوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ڈی پی او منصور کے مطابق ہلاک ملزمان کے پی اوردیگراضلاع کی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ 25 جون کو گل متی گروپ نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے درالحکومت پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • یورپی پولیس کا اینٹی ڈوپنگ آپریشن، 230 افراد گرفتار

    یورپی پولیس کا اینٹی ڈوپنگ آپریشن، 230 افراد گرفتار

    برسلز : یورو پول کی جانب سے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے یورپی سطح پر ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث متعدد گروہوں کو گرفتار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈوپنگ کے خلاف ایک بین الاقوامی کارروائی میں 230 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس نے یورپی سطح پر ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 17 گروہوں اور نو جعلی لیبارٹریوں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ یورپی پولیس یورو پول نے ایک بیان میں کہاکہ اس دوران ڈوپنگ کے38 لاکھ سے زائد نسخے اور جعلی ادویات ضبط کی گئی ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی 23 یورپی اور 10 دیگر ممالک میں ایک ساتھ کی گئی، حکام نے بتایا ہے کہ پولیس نے یورپی سطح پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کے دوران انڈر گراؤنڈ لیبارٹریز اہم ہدف تھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یورو پول نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے ساتھ مشترکا آپریشن کرتے ہوئے کہ 9 ملوث لیبارٹریز سیل کی جبکہ تقریباً 24 ٹن اسٹیرائیڈز پاؤڈر (اسٹیمنا بڑھانے کےلیے استعمال ہونے والا پاؤڈر جسے عموماً کھلاڑی اپنا اسٹیمنا بڑھانے کےلیے استعمال کرتے ہیں) ضبط کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 17سرگرم گروہوں ، نو انڈر گراؤنڈ لیباریٹریز جو ختم کیا گیا جس کے خلاف 839مقدمات کا آغاز ہوا ہے اورپروڈکشن کے تقریباً ایک ہزار کیسز ذاتی نوعیت کے رپورٹ ہوئے تھے۔

    یورو پول کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں انابولیکا کے کاروبار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

  • حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، پولیس اہلکارشہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، پولیس اہلکارشہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے درالحکومت پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف 17 گھنٹوں تک آپریشن جاری رہا جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

    سیکیورٹی فورسزکی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرنے کے بعد گھر اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج اور خیبرپختونخواہ پولیس نے پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن رات گئے شروع ہوا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ اے ایس آئی قمرعالم شہید ہوگئے، ایک افسراور جوان بھی زخمی ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تمام دہشت گردوں کی لاشوں کو مکان سے نکال لیا گیا ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق رات گئے حیات آباد میں ایک گھر پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے اے ٹی ایس کمانڈو قمرعالم شہید ہوئے۔

    سیکورٹی اہلکاروں نے بہترین حکمت عملی اپنا کر دہشت گردوں کو عمارت کے ایک ہی حصے میں محصور کرکے عمارت کی بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور کو کلیئر کرنے کے بعد فیصلہ کن آپریشن کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

    سی سی پی او پشاور کے مطابق دہشت گرد پشاور میں بڑے حملے کی منصوبہ بند کررہے تھے جن کے مقاصد کو ناکام بنا دیا گیا۔

    کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود نے آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

    وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ کے مطابق آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کا تعلق بڈھ بیر ماشوخیل سے ہے جس کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی جائے گی۔

    پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ایوب خان مروت قاتلانہ حملے میں زخمی

    یاد رہے کہ رواں سال 28 فروری کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم ملزمان نے ہائی کورٹ کے جج کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

  • کیا آپ لوگوں نے میرا پورا دماغ نکال دیا؟ نوجوان کا آپریشن کے دوران ڈاکٹروں سے سوال

    کیا آپ لوگوں نے میرا پورا دماغ نکال دیا؟ نوجوان کا آپریشن کے دوران ڈاکٹروں سے سوال

    لندن : سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد نے برطانوی نوجوان کیمرون رے کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے جو ڈاکٹروں کے مطابق دماغ میں رسولی کے مسئلے سے دوچار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کیمرون نامی نوجوان دوران آپریشن ڈاکٹروں سے مزاح کرتا رہا، برطانوی نشریاتی ادارے نے کیمرون کے دماغ کے آپریشن کے مناظر نشر کیے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران برطانوی نوجوان ہوش میں نظر آیا اور ایسی حالت میں جب ڈاکٹرز دورانِ آپریشن کیمرون کے سر میں بائیں جانب موجود رسولی کو نکالنے میں مصروف تھے، نوجوان نے ازراہ مذاق یہ سوال پوچھ کر ڈاکٹروں کو حیران کر دیا کہ کیا آپ لوگوں نے میرا پورا دماغ نکال دیا؟

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوان نے کچھ لمحے بعد پھر کہا کہ میں بھول گیا تھا کہ میرا آپریشن ہو رہا ہے، یاد رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا حساس اور نازک ترین آپریشن ہوتا ہے۔

    کیمرون کے دماغ کا آپریشن کرنے والے نیورو سرجن ڈاکٹر اسماعیل اوگریٹڈیر کے مطابق آپریشن کے دوران سرجن اگر ایک ملی میٹر بھی دائیں یا بائیں ہل جائے تو اس کا نتیجہ دماغ کے دائمی نقصان کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔

    ڈاکٹر اسماعیل نے بتایا کہ آپریشن کے درمیان ایک موقع پر ہم نے کیمرون کو آنسوﺅں میں ڈوبا ہوا پایا کیوں کہ اس وقت وہ ایک لفظ فٹبال کو یاد کرنے پر بھی قادر نہیں رہا تھا۔

    یاد رہے کہ آپریشن کامیاب ہونے اور دماغ سے 95% رسولی نکال پھینکنے کے باوجود کیمرون کے دماغ کا سرطان ناقابل علاج شمار کیا جاتا ہے۔

  • کراچی: سپریم کورٹ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم

    کراچی: سپریم کورٹ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم

    کراچی: تجاوزات کے خاتمے اور کراچی کو اصل شکل میں بحالی سے متعلق سماعت کے دوران جسٹس مشیرعالم نے کہا گلیوں میں چلنے کی جگہ نہیں، ہر جگہ تجاوزات کی بھرمار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خاتمے اور کراچی کو اصل شکل میں بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ خواب ہے کراچی اصل شکل میں بحال ہو اور رونقیں لوٹ آئیں۔

    جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے پلاٹس پرکاروباری ادارے اورریسٹورنٹ بنا دیے گئے، گلیوں میں چلنے کی جگہ نہیں، ہر جگہ تجاوزات کی بھرمار ہے۔

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ شہراصل حالت میں رکھنا ایس بی سی اے کا ذمہ تھا مگر انہوں نے کام نہیں کیا۔

    عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور چیف سیکریٹری کو آپریشن کی نگرانی کا حکم دے دیا۔

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیف سیکریٹری محکموں اور اداروں میں تعاون اورمشاورت یقینی بنائیں، تجاوزات کے خاتمے اورملبہ اٹھانے میں کوئی ادارہ مداخلت نہ کرے۔

    عدالت عظمیٰ نے باغ ابن قاسم سمیت شہر سے تجاوزات کا ملبہ فوری ہٹانے کا بھی حکم دے دیا۔

  • کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانیں اور عمارتیں گرانے کا سلسلہ جاری

    کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانیں اور عمارتیں گرانے کا سلسلہ جاری

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، کئی دکانیں گرادی گئیں جبکہ 5 منزلہ عمارت کو گرایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے، گررومندر پر پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیموں نے چوتھی اور تیسری منزل پر بھی ہتھوڑے چلا دیے، بھاری مشینری بھی استعمال کی گئی، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

    کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل نے ناظم آباد میں فٹ پاتھ پر بنی پانچ دکانیں گرا دیں، بفرزون سیکٹر سولہ اے میں نالے پر قائم تین فیکٹریوں کو مسمار کر دیا گیا۔

    کراچی میں ہرقسم کی غیرقانونی تجاوزات فوری گرادی جائیں، سپریم کورٹ کا بڑاحکم

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 22 جنوری کو سپریم کورٹ نے بڑا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیرقانونی شادی ہال ہو یاشاپنگ مال اورپلازہ، کراچی میں ہرقسم کی غیرقانونی تجاوزات فوری گرادی جائیں اور حکام کو کہا بندوق اٹھائیں، کچھ بھی کریں، عدالتی فیصلے پر ہر حال میں عمل کریں، کراچی کو چالیس سال پہلے والی پوزیشن میں بحال کریں۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا 15 جنوری کو کہنا تھا کہ ظلم کی انتہا ہے متاثرین کی مدد کی جارہی ہے نہ متبادل جگہ کی فراہمی کی گئی، حق نہ ملا تو اگلے ہفتے ہم سب ایم اے جناح پر احتجاج کریں گے۔

  • تربت: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک، چھ اہل کار شہید

    تربت: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک، چھ اہل کار شہید

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزنے تربت کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے علاقے تربت میں آپریشن کیا.

     آپریشن بلیدہ  کے  علاقے میں  کیا گیا، فورسز نے بھرپور کارروائی کی، دوران آپریشن گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ سےٹکرا گئی.

    بارودی سرنگ کے حادثے میں‌ چھ سیکیورٹی اہل کار شہید ہوگئے. آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے.

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں کرک کے رہائشی نائب صوبیدار گل شہادت، سپاہی انور، لکی مروت کے نائیک لعل خان، لودھراں کے نائیک ساجد، تونسہ شریف کے سپاہی محمد نواز، سیالکوٹ کے سپاہی سجاد شامل ہیں۔

     

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    یاد رہے کہ آج ہی کے روز  بلوچستان کے شہر تربت میں  سیکیوڑٹی اہل کاروں نے اہم کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریب کاری کا مواد برآمد کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شخص کی نشان دہی پر تربت پولیس نے سٹلائٹ ٹاؤن میں ایک بنگلے میں کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریب کاری کا مواد برآمد کیا