Tag: آپریشن

  • داعش کے جنگجوزندگی چاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں،عراقی وزیراعظم

    داعش کے جنگجوزندگی چاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں،عراقی وزیراعظم

    بغداد : عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کےجنگجواگرزندہ رہناچاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم حیدر العبادی نےموصل شہر کے مشرقی مورچے کے دورے کے دوران کہا کہ حکومت کی قیادت والی فوجیں نہ تو واپسی کی راہ اختیار کریں گی اور نہ ہی ٹوٹیں گی۔

    عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ موصل کے عوام کے لیے ہمارا پیغام یہ ہےکہ ہم آپ کو جلد ہی آزاد کرا لیں گے۔

    مزید پڑھیں: داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کےلیے تیار رہے،عراقی وزیراعظم

    خیال رہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ہم داعش کےگردگھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے۔ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

    مزید پڑھیں:عراقی شہر موصل میں آپریشن،داعش کے 800سےزائد دہشتگرد ہلاک

    یاد رہےکہ موصل عراق میں داعش کا آخری گڑھ ہے اور اس کےدہشت گردوں نے سنہ 2014 میں شہر پر قبضہ کیا تھا۔موصل ہی میں دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکرالبغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:عراق میں داعش نےبچوں سمیت 280افرادکوقتل کردیا

    اس سے قبل داعش نے گزشتہ ہفتےعراقی افواج کے حملوں سے بچنے کے لیے ڈھال کے طور پر اغوا کیے گئے284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو قتل کردیاتھا۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے موصل میں لڑائی کے حوالے سے کہا تھا کہ اس سے شہریوں پر بہت بڑے پیمانے پر اثر پڑے گا اور ایک اندازے کے مطابق موصل اور اس کے گردو نواح میں رہنے والے 12 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

  • پشاور میں سرچ آپریشن،اشتہاری سمیت31ملزمان گرفتار

    پشاور میں سرچ آپریشن،اشتہاری سمیت31ملزمان گرفتار

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کےشہرپشاور میں سرچ آپریشن کےدوران اشتہاری ملزم سمیت اکتیس مشتبہ افراد کوگرفتار کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی جانب سےخزانہ اور ملحقہ آبادیوں میں گھرگھر تلاشی لی گئی۔

    سرچ آپریشن کےدوران ایک اشتہاری ملزم سمیت اکتیس مشتبہ افراد کو تحویل میں لیاگیاجنہیں مزید تفتیش کےلیے تھانے منتقل کردیا گیاہے۔

    آپریشن میں مختلف اقسام کا اسلحہ بھی فورسز نے برآمد کرلیااور پولیس حکام کا کہناہےکہ آپریشن میں دوسو پچیس گھروں کاڈیٹامکمل کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،33افراد گرفتار

    یاد رہےکہ رواں سال اگست میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران تینتیس افرادکوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پرفائرنگ کےنتیجےمیں تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • عراقی فوج کی موصل میں پیش قدمی،داعش کے ٹھکانے تباہ

    عراقی فوج کی موصل میں پیش قدمی،داعش کے ٹھکانے تباہ

    بغداد: عراقی فوج کے موصل کے چھ اضلاع سے داعش کے دہشت گردوں کو پیچھے دھیکل کر داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی فوج موصل میں داعش کےخلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے اورفوج کی طرف سے داعش کے ٹھکانوں شدید بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

    موصل کے چھ اضلاع سے بھی داعش کو پیچھے دھکیل دیا ہے اور اب علاقے میں داعش کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں اور دیگر دھماکہ خیز مواد کی صفائی کا کام کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: عراقی فوج کا داعش کے خلاف موصل میں آپریشن

    خیال رہے کہ رواں ماہ 17اکتوبر کوعراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا تھاکہ اب داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کاوقت آگیا ہےاور ہم عوام کو داعش کے ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلا کر رہےگیں۔

    مزید پڑھیں:عراقی شہر موصل میں آپریشن،داعش کے 800سےزائد دہشتگرد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عراق کے شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن میں داعش کے800سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کےلیے تیار رہے،عراقی وزیراعظم

    وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ’’ہم داعش کے گرد گھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گےاوران کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا‘‘۔

  • داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کےلیے تیار رہے،عراقی وزیراعظم

    داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کےلیے تیار رہے،عراقی وزیراعظم

    بغداد : عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ داعش کے پاس اور کوئی راستہ نہیں یا وہ ہتھیار ڈال دے یا مرنے کے لیے تیار رہے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے پاس اور کوئی راستہ نہیں انہیں ہتھیار ڈالنے ہوں گےیامرنا ہوگا۔

    وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ’ہم داعش کے گرد گھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے۔ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

    داعش کے خلاف عراقی فوج کی موصل میں پش قدمی تیزی سے جاری ہے اور عراقی فوج کی جانب سےموصل کے قریبی دیہاتوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں:عراقی شہر موصل میں آپریشن،داعش کے 800سےزائد دہشتگرد ہلاک

    خیال رہے کہ دو روز قبل عراق کے شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن میں داعش کے800سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    موصل عراق میں داعش کا آخری گڑھ ہے اور اس کےدہشت گردوں نے سنہ 2014 میں شہر پر قبضہ کیا تھا۔موصل ہی میں دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکرالبغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: عراق میں داعش نےبچوں سمیت 284افرادکوقتل کردیا

    اس سے قبل داعش نے گزشتہ ہفتے عراقی افواج کے حملوں سے بچنے کے لیے ڈھال کے طور پر اغوا کیے گئے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو قتل کردیاتھا۔

    داعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لیے موصل کے کالعدم ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز کا استعمال کیاتھا۔

    مزید پڑھیں:عراقی فوج کا داعش کے خلاف موصل میں آپریشن

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا تھا کہ اب داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کاوقت آگیا ہےاور ہم عوام کو داعش کے ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلا کر رہےگیں۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے موصل میں لڑائی کے حوالے سے کہا تھا کہ اس سے شہریوں پر بہت بڑے پیمانے پر اثر پڑے گا اور ایک اندازے کے مطابق موصل اور اس کے گردو نواح میں رہنے والے 12 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

  • عراقی شہر موصل میں آپریشن،داعش کے 800سےزائد دہشتگرد ہلاک

    عراقی شہر موصل میں آپریشن،داعش کے 800سےزائد دہشتگرد ہلاک

    بغداد : امریکی فوج کا کہناہے کہ عراق کے شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن میں داعش کے800سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی  فوج  کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا عراقی شہر موصل میں آپریشن کے دوران داعش کے مارے جانے والے دہشت گردوں کی حتمی تعداد بتانا مشکل ہے کیو نکہ یہ شہر میں اپنی پوزیشنز تبدیل کرتے رہتے ہیں۔

    جنرل جوزف ووٹل کا کہناہےکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک اندازے کے مطابق تقریباََ 800سے 900 کے درمیان داعش کے جنگجو مارےگئے۔

    دوسری جانب داعش کے خلاف آپریشن میں اب تک عراقی فوج کے  57 اہلکارجاں بحق اور 250 زخمی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ آپریشن میں 20 سے 30 کرد جنگجو بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    موصل عراق میں داعش کا آخری گڑھ ہے اور اس کےدہشت گردوں نے سنہ 2014 میں شہر پر قبضہ کیا تھا۔موصل ہی میں دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکرالبغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:عراقی فوج کا داعش کے خلاف موصل میں آپریشن

     یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا تھا کہ اب داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کاوقت آگیا ہےاور ہم عوام کو داعش کے ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلا کر رہےگیں۔

      مزید پڑھیں:عراق میں داعش نےبچوں سمیت 280افرادکوقتل کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےموصل میں داعش نے284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو قتل کیا تھااورداعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لیے موصل کے کالعدم ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز کااستعمال کیاتھا

  • عراقی فوج کی کارروائی،4دیہات داعش کےقبضےسےآزاد

    عراقی فوج کی کارروائی،4دیہات داعش کےقبضےسےآزاد

    موصل : عراقی فوج نے موصل کے قریب چار دیہات داعش کے قبضے سے آزاد کروالیے جس کےبعد داعش کے قبضے سے اب تک50سے زائد دیہاتوں کو آزادکرایا جاچکا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی فوج نے موصل کے نزدیک چار دیہات کوداعش سےآزادکرالیا۔لڑائی کےدوران فائرنگ کی زد میں آکرایک مقامی صحافی اورکیمرہ مین جان کی بازی ہار گئے۔لڑائی کےآغازسےاب تک پانچ ہزارسے زائد افرادعلاقےسےنقل مکانی کرچکےہیں۔

    عراقی افواج کی موصل میں داعش کے خلاف پیش قدمی آج چھٹے روز بھی جاری ہے،عراقی فوج موصل کے جنوب سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ کرد فورسز مشرق اور شمالی علاقوں میں محاذ سنبھالے ہوئے ہیں۔

    iraq-3

    موصل اور اطراف کے علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جارہی ہے،عراقی فورسز نے موصل کے جنوب میں 17دیہات اور تیل کے چھپن کنوؤں سے داعش کو نکال کر وہاں کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیاہے۔

    iraq-4

    دوسری جانب داعش نے موصل کے نزدیک قیارہ گندھک کے پلانٹ کو آگ لگادی ہے جس سے اٹھنے والے زہریلے بخارات سے بچاؤ کے لیے قیارہ ایئرفیلڈ میں موجود امریکی فوجیوں نے حفاظتی ماسک پہن لیے ہیں۔

    iraq-1

    خیال رہے کہ داعش کے خلاف اس بڑی کارروائی کا جائزہ لینے امریکی وزیردفاع بھی عراق پہنچ گئے ہیں۔

    iraq

    مزید پڑھیں:عراقی فوج کا داعش کے خلاف موصل میں آپریشن

    واضح رہے کہ چھ روز قبل عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا تھاکہ اب داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کاوقت آگیا ہےاور ہم عوام کو داعش کے ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلا کر رہےگیں۔

  • لندن ایئرپورٹ پرکیمیائی کارروائی کاخدشہ

    لندن ایئرپورٹ پرکیمیائی کارروائی کاخدشہ

    لندن : برطانیہ کے شہر لندن میں لندن سٹی ایئرپورٹ پر ایک مشتبہ کیمائی واقعے کے باعث26 افراد متاثرہوئے۔ائیرپورٹ کو آپریشن کے بعد کلیئر قرار دے کر بحال کردیاگیا۔

    london-post-1

    تفصیلات کےمطابق لندن کے سٹی ایئرپورٹ پر اچانک متعدد مسافروں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کھانستے رہے ، جس کے بعد حکام کی جانب سے 500 مسافروں کو ایئرپورٹ کی حدود سے باہر نکالا گیا اور 3گھنٹے کے آپریشن کے بعد ہوائی اڈے کو بحال کردیا گیا۔

    london-post-2

    لندن ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مسافروں کو نکالنے کا عمل اس وقت شروع کیا گیا جب ایک فائر الارم بج گیا تھا۔

    ایئرپورٹ پر موجود مسافر 28 سالہ ڈیوڈ مورس نے بتایا کہ وہ برٹش ایئرویز کی ایڈنبرہ جانے والی پرواز پر سوار ہونے والے تھے جب وہ شدید کھانسنے لگے۔

    london-post-3

    انہوں نے بتایا کہ ہم قطار بنا کر اپنا سامان جمع کروانے والے ہی تھے کہ مجھے اس قدر کھانسی آنے لگی کہ میں کسی سے بات نہیں کر سکتا تھا۔ڈیوڈ کا کہناتھا کہ ایئرپورٹ کا عملہ سب سے زیادہ کھانسنے لگا تھا۔

    london-post-4

    واضح رہے کہ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ کسی بھی خطرے کے پیش نظر ہوائی اڈے کو خالی کرایا گیاتھا تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    london-post-5

  • عراقی فوج کا داعش کے خلاف موصل میں آپریشن

    عراقی فوج کا داعش کے خلاف موصل میں آپریشن

    بغداد : عراقی فوج نے موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا ہے کہ اب داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کاوقت آگیا ہےاور ہم عوام کو داعش کے ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلا کر رہےگیں۔

    عراقی فوج کے بریگیڈیئر جنرل حیدر فاضل نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موصل پر سے دولت اسلامیہ کا کنٹرول ختم کرانے کے آپریشن میں 25 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

    امریکی سفارت کار بریٹ میک گرک نے ٹوئٹر میں کہا کہ داعش کے خلاف اتحاد میں ‘اس تاریخی آپریشن میں عراق کے ساتھ کھڑا ہونا فخر کی بات ہے۔’

    خیال رہےکہ آپریشن کے آغاز سے قبل ہزاروں پمفلیٹ عراقی فضائیہ کی جانب سے موصل میں گرائے گئے جس میں آپریشن کے آغاز کی وارننگ دی گئی تھی۔اورشہریوں سے درخواست کی گئی تھی کہ داعش کے ٹھکانوں سے دور رہیں تاکہ کسی قسم کی نقصان سے بچاجا سکے۔

    اقوام متحدہ نے موصل میں لڑائی کے حوالے سے کہا تھا کہ اس سے شہریوں پر بہت بڑے پیمانے پر اثر پڑے گا اور ایک اندازے کے مطابق موصل اور اس کے گردو نواح میں رہنے والے 12 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

    واضح رہے کہ موصل ہی میں دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکر البغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔عراق میں داعش کے زیر قبضہ موصل سب سے بڑا شہر ہے۔

  • یرغمالیوں کو بازیاب کرانے میں امریکی فوج ناکام

    یرغمالیوں کو بازیاب کرانے میں امریکی فوج ناکام

    واشنگٹن: امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے دو یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیے آپریشن کیا جو ناکام رہا۔

    تفصیلات کےمطابق پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں ’مخالف فورسز‘ کے کئی افراد مارے گئے تاہم جس جگہ آپریشن کیا گیا وہاں یرغمالی موجود نہیں تھے۔

    اس آپریشن کے بارے میں مزید تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں۔صرف اتنا بتایا گیا کہ اس آپریشن میں امریکی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ آپریشن دو پروفیسروں کو بازیاب کرانے کے لیے کیا گیا تھا جن میں سے ایک امریکی اور دوسرا آسٹریلوی ہے۔ان دونوں کو کابل سے اگست کے آغاز میں اغوا کیا گیا تھا۔یہ دونوں پروفیسر امیریکن یونیورسٹی میں کام کرتے تھے۔

    پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کُک نے بتایا کہ اس ریسکیو کی اجازت امریکی صدر براک اوباما نے وزیر دفاع ایش کارٹر کی تجویز پر دی تھی۔

    پیٹر کُک نے کہا ’بدقسمتی سے اس جگہ میں دونوں یرغمال پروفیسر موجود نہیں تھے۔‘

    مزید پڑھیں:افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی اغوا

    واضح رہے کہ سات اگست کو یہ دونوں پروفیسر یونیورسٹی سے اپنے گیسٹ ہاؤس جا رہے تھے جب افغان سکیورٹی فورسز میں ملبوس افراد نے ان کو اغوا کیا تاہم ان کو یرغمال بنانے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

  • پشاور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،33افراد گرفتار

    پشاور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،33افراد گرفتار

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران تینتیس افراد جو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے رات گئے سرچ آپریشن کیا،جس میں 33 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار افراد میں3 اشتہاریوں اور 17 مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا ہے.

    آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان میں چارافغان باشندے ہیں جو غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم تھے.

    ملزمان سے اسلحہ اور کارتوس بھی قبضے میں لیے گئے ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا.

    *کوئٹہ : خروٹ آبادمیں کومبنگ آپریشن،13ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ تین روز قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی اداروں نےکومبنگ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.