Tag: آڈیشن

  • آڈیشن کا کہہ کر کیا فرمائش کی گئی؟ حرا خان کا بڑا انکشاف

    آڈیشن کا کہہ کر کیا فرمائش کی گئی؟ حرا خان کا بڑا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان نے آڈیشن کے وقت اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    حرا خان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ نجی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے آڈیشن کے وقت پیش آئے واقعے کا احوال بتارہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر آڈیشن کے نام پر دیئے گئے دھوکے سے متعلق بتایا، کہ کس طرح انڈسٹری کے تجربے کار فنکار نے انہیں جعلی آڈیشن کے لیے تجویز کیا۔

    حرا خان نے کہا کہ جب میں ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی ریکارڈنگ کروا رہی تھی، اس وقت ایک ساتھی فنکار، جن سے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی، نے ایک ہدایت کار کا نمبر دیا اور کہا کہ انہیں نئے پروجیکٹ کے لیے لڑکی کی ضرورت ہے، ان سے رابطہ کرلیں۔

    میرے رابطہ کرنے پر مذکورہ ہدایت کار نے مجھ سے میرے کام کے بارے میں پوچھنے کے بجائے میری تصاویر مانگیں اور آڈیشن کے لیے آنے کے لئے کہا۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے ان سے سہ پہر کا وقت مقرر کرنے کا کہا تو انہوں نے مجھے رات 11 بجے بلوانے پر زور دیا۔

    ہدایت کار کا کہنا تھا کہ آپ کا اسکرین ٹیسٹ ہو گا اور اُسی کی بنیاد پر سلیکشن ہوگی، اسکرین ٹیسٹ کے لیے آپ کو بولڈ لباس زیب تن کرنا ہو گا اور کہا کہ آپ کا آڈیشن خفیہ رکھا جائے گا، جو صرف پروڈیوسرز دیکھیں گے۔

    کیا دنیا کبھی امن کی طرف لوٹے گی؟ حرا خان موجودہ صورتحال سے دلبرداشتہ

    حراخان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ہدایت کار کی باتیں سن کر میں شک میں آگئی اور ایک اور ہدایت کار کو فون کیا اور معلوم کیا کہ کیا اس طرح بھی آڈیشنز ہوتے ہیں تو انہوں نے وہاں جانے سے قطعاً منع کردیا اور کہا یہ ضرور دھوکا ہے۔

  • آڈیشن دینے گیا تو فرش پر بیٹھنے کا کہا گیا اور۔۔۔ منیب بٹ نے کیا کہا؟

    آڈیشن دینے گیا تو فرش پر بیٹھنے کا کہا گیا اور۔۔۔ منیب بٹ نے کیا کہا؟

    پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے کہا کہ جب وہ ایک بار آڈیشن دینے گئے تو انہیں کرسی سے اٹھ کر فرش پر بیٹھنے کا کہا گیا۔

    پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ کی ایک ویڈیو کلپ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گردش کررہی ہے جس میں انہیں کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق  بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

    منیب بٹ نے بتایا کہ ایک بار جب وہ آڈیشن دینے گیا تو وہاں کام کرنے والے ایک ملازم نے مجھے کرسی سے اٹھنے کا کہام مجھے اس شخص نے کہا کہ یہ کرسی اداکاروں کے بیٹھنے کے لیے ہے، اس لیے آپ وہاں سے اٹھ کر فرش پر بیٹھ جائیں۔

    منیب نے بتایا کہ میں کرسی سے اٹھ کر سخت گرمی کے باوجود فرش پر بیٹھ گیا، میں نے اسی شخص سے پینے کے لیے پانی مانگا تو اس نے پانی دینے سے بھی انکار کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    منیب بٹ کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص ہر کسی کو پانی پلا رہا تھا لیکن جب انہوں نے ان سے پینے کے پانی مانگا تو اس نے انہیں جواب دیا کہ یہاں صرف اداکاروں کو پینے کے لیے پانی ملتا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ پانی نہ ملنے کے بعد میں وہاں سے اٹھ کر چلا آیا، اس دن میں نے بہت بے عزتی محسوس کی اور میرا دل بھی ٹوٹ گیا تھا، اس دن گھر آنے کے بعد میں بہت رویا، جس کے بعد میں نے ایک فیصلہ کیا۔

    منیب بٹ نے مزید کہا کہ میں نے سوچا کہ ایک دن آئے گا جب ہر کوئی میری بھی عزت کرے گا اور آج ہر کوئی مجھے پہچانتا ہے اور میری عزت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ ویڈیو میں منیب بٹ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ایسا سلوک کس پروڈکشن ہاؤس نے یا کس پروڈیوسر اور ہدایت کار نے کیا؟۔