Tag: آڈیو لیک

  • یوکرین یا تائیوان پر حملہ کیا تو ماسکو اور بیجنگ پر شدید بمباری کروں گا!

    یوکرین یا تائیوان پر حملہ کیا تو ماسکو اور بیجنگ پر شدید بمباری کروں گا!

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر بننے سے قبل کی آڈیو لیک سی این این کے ہاتھ لگ گئی، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ”یوکرین یا تائیوان پر حملہ کیا تو ماسکو اور بیجنگ پر شدید بمباری کروں گا“۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آڈیو ریکارڈنگ گذشتہ سال عطیات جمع کرنے کی نجی تقریبات کے دوران کی ہے، آڈیو لیک میں ڈونلڈ ٹرمپ نے، روس اور چین کو یوکرین اور تائیوان پر حملے سے باز رکھنے کے لئے، ماسکو اور بیجنگ پر بمباری کی دھمکی دی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق آڈیو ریکارڈنگ میں ٹرمپ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں نے، یوکرین پر ‘حملے’ سے باز رکھنے کے لیے، روس کے صدر ولادی میر پوٹن کو ماسکو کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

    آڈیو میں ٹرمپ کہہ رہے ہیں کہ روسی صدر سے کہا تھا کہ اگر تم یوکرین میں داخل ہوئے تو میں ماسکو کو زمین بوس کر دوں گا، میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

    چین کو بھی بتا دیا کہ اگر تم نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم بیجنگ پر بمباری کریں گے۔ اقتدار میں ہوتا تو غزہ اور یوکرین کی جنگیں نہ ہوتیں۔

    ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف عائد کردیا:

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر یکم اگست سے 35 فیصد نیا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، جس سے امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیگر ممالک کو بھی متنبہ کیا کہ وہ امریکی برآمدات پر اگر رعایتیں نہیں دیتے تو انہیں بھی دوگنا ٹیرف دینا پڑے گا، ہم دیگر تمام ممالک پر بھی 15 سے 20 فیصد کے درمیان عمومی ٹیرف عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

    امریکی صدر نے دنیا کے متعدد ممالک کو خطوط بھیجے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ اگر وہ یکم اگست سے پہلے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کرتے تو ان پر نئی شرح سے ٹیرف لاگو کردیا جائے گا۔

    غزہ میں جنگ بندی کب ہوگی؟ نیتن یاہو کا اہم بیان

    رپورٹس کے مطابق ان خطوط میں سب سے اہم خط کینیڈا کو بھیجا گیا جو امریکا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے کرنے کے لیے 21 جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

  • انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور ایڈووکیٹ اور اے اے جی نوروز خان کی مبینہ آڈیو لیک

    انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور ایڈووکیٹ اور اے اے جی نوروز خان کی مبینہ آڈیو لیک

    پشاور: پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی عاطف خان کے خلاف اینٹی کرپشن انکوائری کیس میں پیش ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ہے، تاہم انھوں نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور ایڈووکیٹ اور اے اے جی نوروز خان کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے، جس میں قاضی انور عاطف خان کے خلاف کیس میں کمزور دلائل پر اے اے جی نوروز خان سے وزیر اعلیٰ کی ناراضی کا ذکر کر رہے ہیں۔

    قاضی انور مبینہ آڈیو میں کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت ہے کہ نوروز خان سے استعفی لیں، انھوں نے نوروز سے کہا سماعت کے دوران آپ نے کمزرو دلائل دیے جو آرڈر شیٹ میں بھی آ گئے ہیں، آرڈر شیٹ میں لکھا ہے فریقین آپس میں کمپرومائز کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے اُسی دن کہا آپ کو ہٹایا جائے۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو آڈیو پیغام میں کہا ’’میں نے آپ کے کیس میں ملتوی ہونے پر اعتراض نہیں کیا تھا، یہ کہتے ہیں کہ اس کیس کو نمٹانا چاہیے تھا، ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا اور کیس ملتوی کرنے پر مجھے سزا دے رہے ہیں۔‘‘


    قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعلی کے پی کے نے کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں


    انھوں نے آڈیو پیغام میں کہا ’’میں استعفیٰ نہیں دے رہا، اب یہ جعلی دستخط سے میرا استعفیٰ تیار کر رہے ہیں، میں نے متعلقہ دفاتر کو کہا ہے کہ استعفے کا نوٹیفکیشن آئے تو تصدیق کیے بغیر پروسس نہ کیا جائے۔‘‘

    نوروز خان نے دو ٹوک انداز میں کہا میں ایڈووکیٹ جنرل آفس میں ذمہ داری نبھا رہا ہوں، استعفیٰ نہیں دوں گا۔

  • فتنہ الخوارج کے خارجی نور ولی اورغٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پرآگئی

    فتنہ الخوارج کے خارجی نور ولی اورغٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پرآگئی

    اسلام آباد : فتنہ الخوارج کے خارجی نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پرآگئی، جس میں کہا جارہا ہے کہ ہماری طرف واپسی کی کسی کو اجازت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فتنہ الخوارج کے خارجی نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا کہ لیک آڈیو میں خارجی نور پاکستان سے دہشت گردوں کوواپس نہ آنے کیلئے دباؤڈال رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نورولی محسود نے غٹ حاجی کو بتایا اطلاع کردوں ہماری طرف واپسی کی کسی کواجازت نہیں ، ہر کوئی خود کو تیار رکھے، راستہ بدلنے کی اجازت نہیں۔

    لیک آڈیو واضح ثبوت ہے فتنہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں اور وہیں سے دہشت گردوں کو ہدایات جاری کرتے ہیں۔

    اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے خارجیوں اور دہشت گردوں کو بھاگنے پرمجبور کر دیا ہے، کال سے واضح ہوتا ہے فتنہ الخوارج کو را پیسہ دے رہی ہے۔

    سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر قمرچیمہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔ اب یہ ڈرگئے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان نے مدد کی اب دنیا پاکستان کی مدد کرے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی ٹی ٹی پی کے خارجی نورولی کی آڈیو لیک نے اس کے ناپاک منصوبوں کو ظاہر کیا تھا۔

  • پیرو کے وزیر اعظم نے آڈیو لیک ہونے پر استعفی دے دیا

    پیرو کے وزیر اعظم نے آڈیو لیک ہونے پر استعفی دے دیا

    لیما: خاتون سے ’محبت کے اظہار‘ نے وزارت عظمیٰ چھین لی، پیرو کے وزیر اعظم آڈیو لیک ہونے کے بعد مستعفی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پیرو کے وزیر اعظم البرٹو اوٹارولا نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے آڈیو لیک سامنے آنے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

    57 سالہ پیرو وزیر اعظم پر 25 سالہ خاتون کو محبت میں فائدے پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، مبینہ آڈیو ریکارڈنگز میں البرٹو کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے خاتون کو سرکاری ٹھیکے دلانے کی بات کی گئی ہے۔

    البرٹو اوٹارولا نے استعفیٰ منگل کو ٹیلی وژن پروگرام ”پینوراما“ میں ریکارڈنگ نشر کیے جانے کے بعد دیا، وزیر اعظم البرٹو نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں سیاسی مخالفین نے پھنسایا ہے۔

    انھوں نے کہا یہ ریکارڈنگ 2022 میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے سے پہلے کی گئی تھی، ان کے حریفوں نے ریکارڈنگ میں ہیرا پھیری اور ترمیم کی ہے، آڈیو لیک میں ستاون سالہ البرٹو خاتون سے کہتے ہیں ’’مجھے بتاؤ پھر، مائی لو۔۔ تاکہ ہم بات کر سکیں۔ تم جانتی ہو کہ یہ چیزیں پریشان کن اور تکلیف دہ ہیں، لیکن تم یہ بھی جانتی ہو کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں۔‘‘

  • تحریک انصاف کا آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

    تحریک انصاف کا آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

    لاہور : تحریک انصاف نے آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کردی۔

    پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

    دائر درخواست میں وزرات داخلہ ، وزارت دفاع چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کی سئنیر لیڈرشپ کی آڈیو ٹیپ کر کہ لیکس کی جارہی ہے، آڈیو لیک کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن آڈیو لیک کرنے والے عناصر کو سامنے لائے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کرنے کےلیے ہائیکورٹ کے سئنیر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور پی ٹی اے کو آڈیو لیک نشر کو کرنے سے روکنے کے احکامات دیے جائیں۔

  • عمران خان کا آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    عمران خان کا آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں جوڈیشل کمیشن یا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن یا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    عمران خان کی جانب سے مزید آڈیو لیکس روکنے کی بھی استدعا کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ وزیر اعظم ہاؤس،آفس کی نگرانی، ڈیٹاریکارڈنگ ،آڈیو لیکس کوغیرقانونی قرار دیاجائے۔

    درخواست میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کراکر ذمہ داران کو سزا دی جائے، حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی ریلیز کو روکنے کا حکم دیاجائے۔

    درخواست میں وزارت داخلہ،دفاع،آئی ٹی،وزارت اطلاعات ، آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • آڈیو لیک: وزیراعظم اور وزراء  کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

    آڈیو لیک: وزیراعظم اور وزراء کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیراعظم اور وزرا کی پی ٹی آئی سے متعلق آڈیو لیک کا ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی استعفوں سے متعلق آڈیو لیک پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کےلیے متفرق درخواست کردی گئی۔

    متفرق درخواست استعفوں کی ایک ساتھ منظوری سے متعلق زیر التوا مقدمے میں دائرکی گئی۔

    تحریک انصاف نے وزیراعظم ، وزرا کی پی ٹی آئی سے متعلق آڈیو لیک کاٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے اسپیکر کیساتھ ملکر استعفوں سےمتعلق سازش کی اور اپنےحلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ استعفوں سےمتعلق آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دی جائے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ تحقیقاتی کمیشن وزیراعظم ، رانا ثنا، اعظم نذیر ، خواجہ آصف اور اسپیکر سے تحقیقات کرے اور تمام فریقین کے خلاف سازش کے اوپر فوج داری کارروائی شروع کی جائے۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی نے استعفوں پروزراکی آڈیولیکس کا اسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، اب یہ لیکس سپریم کورٹ کے سامنے ہیں، سپریم کورٹ ان لیکس کےبعدپی ٹی آئی کے11 اراکین کے استعفوں پر فیصلہ کرے اور اس زیادہ اہم ہےکہ سپریم کورٹ ان لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

  • عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق ایک اور آڈیو لیک سامنے آگئی

    عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق ایک اور آڈیو لیک سامنے آگئی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر سے متعلق ایک اور آڈیو لیک سامنے آگئی، مبینہ آڈیو میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی گفتگو کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں آڈیو لیک کا سلسلہ جاری ہے ، عمران خان کی سائفر سے متعلق ایک اور آڈیو لیک سامنے آگئی۔

    مبینہ آڈیو میں عمران خان شاہ محمودقریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہا اچھا شاہ جی ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے، اعظم خان، شاہ محمود قریشی ہم تینوں نے اور فارن سیکریٹری نے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ اس میں ہم نے صرف کہنا ہے وہ جولیٹر ہے اس کے چپ کرکے منٹس اپنے پاس لکھ لیں، یہ اعظم خان کہہ رہا ہے اس کے منٹس بنا لیتے ہیں اسے فوٹواسٹیٹ کرکر رکھ لیتے ہیں۔

    اعظم خان نے جواب دیا کہ سائفر8،9 کو آیا ہے، 8 کو آیا ہے، جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ میٹنگ 7 کو ہوئی ، ہم نے کسی صورت امریکا کا نام نہیں لینا۔

    مبینہ آڈیو میں عمران خان نے روز دیتے ہوئے کہا اس ایشو پر پلیز کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے،یہ بہت امپورٹنٹ ہےآپ سب کےلیے ، کس ملک سےلیٹر آیا ہے؟ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔

    اسدعمر نے کہا یہ لیٹر نہیں ہے، میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے، جس پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہی ہے نہ میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے، ٹرانسکرپٹ یا لیٹرایک ہی چیز ہے، پبلک جلسے میں لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو نہیں سمجھ آنی تھی لیٹر ہی بولیں گے۔

  • پی ٹی آئی کا وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 123 استعفوں کی ایک ساتھ منظوری کے معاملے پر وکیل فیصل چوہدری نے اےآروائی نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعظم،وفاقی وزراکی آڈیولیک کوسپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

    فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ مخصوص استعفوں کی منظوری سےمتعلق اسپیکرکی بدنیتی ظاہرہوگئی۔

    پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ کل تک آڈیولیک کی ٹراسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع ہو جائے گی ، آڈیوز کا فرانزک کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

    گذشتہ روز ی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پنڈ دادن خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم آفس کی آڈیو لیک ہونے پر بڑی تشویش ہے، وزیر اعظم آفس کی ایک سو پندرہ گھنٹے کی گفتگو لیک ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈارک ویب پر موجود آڈیو لیک کی ساڑھے تین لاکھ ڈالر بولی لگ رہی ہے،یہ وزیر اعظم آفس کی سیکیورٹی کی ناکامی ہے، وزیر اعظم کا آفس محفوظ نہیں ہے تو پھر کونسی جگہ محفوظ ہے۔

  • مریم نواز کی آڈیو لیک کے الفاظ پر افسوس ہوا: پرویز الہیٰ

    مریم نواز کی آڈیو لیک کے الفاظ پر افسوس ہوا: پرویز الہیٰ

    گجرات: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ انھیں مریم نواز کی آڈیو لیک کے الفاظ پر افسوس ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ظہور الہٰی کی 41 ویں برسی میں شرکت کے لیے ظہور الہٰی پیلس گجرات آمد کے موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے تو شریف خاندان کی اصلیت کا پتا تھا لیکن آڈیو لیک سے اب عوام کو بھی پتا لگ گیا ہے۔

    انھوں نے کہا مریم نواز نے آڈیو لیک میں مجھ سے متعلق جو الفاظ استعمال کیے ہیں، مجھے اس پر افسوس ہوا، میں نے اس خاندان کے ساتھ بہت بھلائی کی، اور ہمیشہ شریف خاندان کے کام آیا۔

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ انھوں نے اور مونس الہٰی نے شریف خاندان کی اسی سوچ کی وجہ سے عمران خان کا ساتھ دیا۔

    وزیر اعظم اور مریم نے پرویز الہٰی کو بدمعاش قرار دے دیا، مبینہ آڈیو لیک

    بھائی سے اختلافات پر انھوں نے کہا اللہ کا حکم ہے 2 بھائیوں میں لڑائی ہو جائے تو ان کی صلح کرا دو، بچے اپنی مرضی کرتے ہیں، ان کو پیار سے سمجھا کر واپس لے آئیں گے، ہو سکتا ہے آپ کی دعاؤں سے ہم پھر اکٹھے ہو جائیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے رانا ثنا کے حوالے سے کہا کہ عمران خان نے اگر کال دی تو رانا ثنا کو کہتا ہوں اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھائیں، ان کو سب سے بڑا خوف سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہے، ماڈل ٹاؤن میں جو خون کی ہولی انھوں نے کھیلی، اس پر انھیں انشااللہ سزا ہوگی۔

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں عورتوں اور بچوں کو ناحق قتل کرنے والوں پر مقدمے کیے جائیں گے، میں جھوٹے کیسوں کے خلاف ہوں، اب جو کیس ہوں گے درست ہوں گے۔