Tag: آڈیو پیغام

  • پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری، آڈیو پیغام میں کیا کہا؟

    پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری، آڈیو پیغام میں کیا کہا؟

    کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں پہلے کے مقابلے میں اب کافی حد تک بہتری آگئی ہے، پوپ نے اسپتال کے بستر سے عوام کے لیے پہلا آڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔

    ویٹیکن کے مطابق ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو گزشتہ روز سانس کی آمد و رفت مستحکم ہونے پر وینٹی لیٹر سے منتقل کردیا گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی پیشوا نے ہسپانوی زبان میں آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق دعاؤں پر دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    پوپ کا آڈیو پیغام سینٹ پیٹرز اسکوائر میں شام کی عبادت کے دوران سنایا گیا، طبیعت مستحکم ہونے پر بدھ کو انہوں نے کرسی پربیٹھ کر کام کیا، انہیں جسمانی مشق بھی کرائی گئی۔

    واضح رہے کہ مسیحی پیشوا جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں ان سے متعلق صدیوں قبل کی گئی پیشگوئی پھر منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

    ویٹیکن کی جانب سے پوپ کی تشویشناک حالت کی تصدیق اور ان کے جانشین کے انتخاب سے متعلق سوچ بچار سے متعلق خبروں کے بعد معمر پوپ سے متعلق تقریباً 500 سال قبل کی گئی پیشگوئی پھر موضوع بحث بن گئی ہے۔

    مستقبل کے حوالے سے درست پیشگوئی کرنے کے لیے مشہور فرانس سے تعلق رکھنے والے مچل نوسٹراڈیمس نے سولہویں صدی میں مسیحوں کے پادری سے متعلق جو پیشگوئی کی تھی وہ پوپ پر ہوبہو صادق ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

    تباہی کے نجومی کی عرفیت سے مشہور مچل نوسٹرا ڈیمس نے جن کا دور 1503 سے 1566 کے درمیان ہے۔ انہوں نے کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو مستقبل میں بالکل درست ثابت ہوئیں۔

    پوپ فرانسس کو نئی الیکٹرک گاڑی فراہم کردی گئی

    انہوں نے اپنی کتاب میں ایسی ہی ایک پیشگوئی تحریر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مستقبل میں ایک معمر پوپ کی موت کے بعد ایک صحت مند اور بڑی عمر کا رومن منتخب ہو گا، جس کے بارے میں کہا جائے گا کہ اس نے اپنی بصارت کمزور کر دی ہے، تاہم وہ بھی طویل عرصے تک اقتدار میں رہے گا اور مختلف برائی پھلانے والی سرگرمیوں میں مصروف رہے گا۔

  • ارم عظیم فاروقی کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف بیان

    ارم عظیم فاروقی کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف بیان

    امریکہ : ایم کیو ایم کی سابق ایم پی اے ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ’بانی ایم کیوایم کو ان کی حرکتوں کی وجہ سے ہٹایا گیا‘۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہےکہ میرا استعفیٰ ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ میری طرف سے میں اب ایم پی اے نہیں ہوں۔

    اے آر وائے نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ میرا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی ہی منظور کریں گے اور اپنا استعفیٰ خود اسپیکر سندھ اسمبلی کو پیش کروں گی۔

     

    irumf

    انہوں نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کو میرے استعفیٰ کا علم نہیں ہے ان سب کو چاہیے کہ آپس میں کوآرڈینیشن کریں۔

    اے آروائے نیوز سے دوران گفتگو سوال پر ارم فاروقی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ایم کیو ایم کے بانی کی آواز سنی ہے وہ جانتے ہیں کہ ہیں کہ سوشل میڈیا پر جاری آڈیو پیغام میں آواز بانی ایم کیو ایم کی نہیں ہے۔

    ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں مصطفیٰ عزیز آبادی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہنساؤ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ آڈیوپیغام کےپیچھے ہارنز کی آوازیں آنا لندن میں تو یہ جرم ہے۔ 

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی سابق ایم پی اے کا کہنا تھا کہ اگر مہاجروں کے حقوق عزیز ہیں توسارے گروپس ایک ساتھ ہوجائیں۔