Tag: آکاش میزائل کی خریداری سے انکار

  • مودی کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری سے عین وقت پر انکار کردیا

    مودی کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری سے عین وقت پر انکار کردیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوبڑا دھچکا لگا ہے، برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری کے حوالے سے مذاکرات ختم کردیے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، دکن ہیرالڈ نامی اخبار نے بتایا کہ برازیل نے بھارتی میزائل سسٹم کی خریداری کیلئے مذاکرات ختم کردیے۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈیل کے بعد سے آج تک مودی سرکار ایک بھی آکاش میزائل ڈیلیور نہ کر سکی

    ڈیفنس ایکسپریس نے بتایا کہ سسٹم کا جدیدترین ورژن فراہم نہ کرنے پر مذاکرات ختم ہوئے، برازیلی فوج درمیانے سے طویل رینج کے فضائی دفاعی نظام کی تلاش میں ہے۔

    برازیلی افواج کی طلب کے برعکس بھارتی کمپنیوں نے صرف آکاش کا پرانا ورژن فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    ڈیفنس ایکسپریس نے مزید بتایا کہ برازیل نے پرانے ورژن کو "فرسودہ” قرار دے کر مسترد کر دیا، معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 5ارب بھارتی روپے ہے۔

    دکن ہیرالڈ نے بتایا کہ برازیل اطالوی ایئرڈیفنس سسٹم حاصل کرنے پرغور کررہا ہے، معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی ہتھیاروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/indias-missile-program-become-an-embarrassment-to-modi-govt/