Tag: آکلینڈ

  • سرفراز احمد نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    سرفراز احمد نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    ایڈلیڈ: آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سرفراز احمد نے شاندار سینچری بناکر ایک بار پھر ٹیم کو سرفراز کردیا، سرفراز ورلڈ کپ میں سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔

    ایڈیلیڈ میں پاکستان کو سرفراز نے سرفراز کیا، آئرش بولرز کے سامنے وکٹ کیپر بیٹسمن ڈٹ گئے، سرفراز ایک بار پھر آئے اور چھاگئے۔

     سرفرازاحمد کی شاندار بیٹنگ نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا، سرفراز نے ایک سو بیس گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی۔

    ورلڈ کپ میں وہ سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بھی بن گئے، سینچری بنانے پر سرفراز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

     سرفراز کا کہنا تھا کہ کوچ نے سینچری بنانے کے لئے حوصلہ بڑھایا تھا، دوہزار سات کے عالمی کپ کے بعد سرفراز ورلڈ کپ میں سینچری بنانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

  • بھارت نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

    بھارت نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

    آکلینڈ: عالمی کرکٹ کپ کے پول بی میں بھارت بمقابلہ زمبابوے کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو چھ وکٹوں  سے شکست دیدی، سریش رائنا نے ایک سو دس رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جاری میچ میں زمبابوے نے بھارت کو  دو سو اٹھاسی رنز کا ہدف دیا،  زمبابوے کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 287 ،رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

    بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔زمبابوے کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے، تینتیس رنز پر ابتدائی تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بھارت مضبوط پوزیشن میں آگیا۔

    جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 48.4 اوررز میں چاروکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پچیاسی رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کوارٹرفائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا ، دوسری  جانب زمبابوے کی ٹیم پانچ میں سے چار میچ ہار کر پہلے ہی کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

  • کامیابی کاکریڈٹ وقار یونس کو دوں گا، سرفراز احمد

    کامیابی کاکریڈٹ وقار یونس کو دوں گا، سرفراز احمد

    آکلینڈ: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے ہیرو سرفراز احمدکا کہنا ہےکہ کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، وقاریونس بہت اعتماددیتےہیں،کامیابی کاکریڈٹ انہیں دوں گا۔

    جنوبی افریقہ کیخلاف جارحانہ اننگز اور تاریخی فتح میں بولرز کا ساتھ دینے والے سرفراز احمد کی آل راؤنڈ کارکردگی نے تاریخ بدل دی۔

    سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کےخلاف بڑامیچ تھا، نصف سنچری مکمل نہ کرنے پر بہت افسوس ہے، لیکن ٹیم میچ جیت گئی اس بات کی زیادہ خوشی ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ کوچ اور کپتان نے بھرپور اعتماد دیا تھا کہ اپنا نیچرل گیم کھیلو، میدان میں اترا تو جنوبی افریقی بولرز کو دباؤ میں آئے بغیر کھیلا جس کا فائدہ ہوا۔

    ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے پر سرفراز نے کہا کہ وکٹ کیپنگ ریکارڈ برابر کرنے پرخوشی ہے،کسی سےکوئی جھگڑانہیں ہوا،وقاریونس بہت اعتماد دیتےہیں،کامیابی کاکریڈٹ انہیں دوں گا۔