Tag: آگ بھڑک اُٹھی

  • امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وسطی جنگل میں ایک بار پھر آگ بھڑک اُٹھی، آگ سے جھلس کر 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسطی کیلیفورنیا میں آگ لگنے سے سیکڑوں مکانات کے جل جانے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ آگ سے سانٹا بابرا اور سین لوئس اوبیسپو کاؤنمٹیز میں 1 سو مربع میل سے زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے۔

    امریکی فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے آگ سے زخمی ہونے والوں کے حوالے سے بتایا کہ آگ سے ایک کار سوار جھلس کا زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائر فائٹرز کی مدد کرنے والے 2 کنٹریکٹ ملازمین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یونان کے جزیرے کریٹ میں جنگل کی آگ بے قابو ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں موجود لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔

    ترکیہ کے شہر ازمیر میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیل گئی، 50ہزار افراد کا انخلا

    رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دھوئیں کی موٹی تہہ کی وجہ سے حد نگاہ صفر پر جا چکی تھی۔

    وزارتِ صحت کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کریٹ میں موجود تمام اسپتالوں کو ہنگامی تیار رہنے کا پیغام جاری کردیا گیا تھا۔

  • پیرس: ری سائیکلنگ پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

    پیرس: ری سائیکلنگ پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

    فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمالی حصے میں واقع ’ری سائیکلنگ پلانٹ‘ عمارت کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آتشزدگی پیرس کے سب سے بڑے ری سائیکلنگ پلانٹ میں سے ایک میں ہوئی اور دھوئیں کے بادل میلوں دور سے دکھائی دے رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق 2 سو سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ عمارت سے دور رہیں تاکہ ریسکیو اداروں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ زیر زمین حصے میں لگی تھی جو تیزی سے پھیل گئی، پلانٹ سن 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فرانسیسی فضائیہ کے ایروبیٹک ٹیم کے 2 طیارے دوران مشق آپس میں ٹکرا گئے، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    فرانسیسی فضائیہ کے طیاروں کے درمیان یہ حادثہ نارتھ ایسٹرن فرانس کے علاقے سینٹ ڈیزیے کے قریب پیش آیا، حادثے کے دوران 2 پائلٹ اور ایک مسافر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aviator´s Alley (@aviator.alley)

    رپورٹس کے مطابق ایک طیارہ گودام نما ٹاور سے ٹکراگیا، جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی اور آسمان کی جانب دھواں اُٹھنے لگا۔ خوفناک حادثے میں 2 پائلٹس اور ایک مسافر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ 3 دیگر افراد بے ہوش ہو گئے۔

  • مسافروں سے بھرے امریکی ایئر لائنز کے جیٹ طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

    مسافروں سے بھرے امریکی ایئر لائنز کے جیٹ طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

    ڈینورایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائنز کے جیٹ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، طیارے سے ایک سو اٹھتر مسافروں کو با حفاظت باہر نکال لیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ ڈیلاس سے کولوراڈو جارہا تھا کہ انجن میں آگ بھڑک اٹھی، مسافر جان بچانے کیلئے طیارے کے پنکھ پر کھڑے ہوگئے۔

    امریکی طیارہ گیٹ سی تھرٹی ایٹ پر موجود تھا، جیٹ طیارے میں آگ لگنے سے ہرسمت دھواں پھیل گیا۔ آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    اس سے قبل امریکا میں فائٹر جیٹ سان ڈیگو ہاربر کے قریب سمندر میں گر کر کا تباہ ہوگیا تھا، دونوں پائلٹس جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    مچھلی پکڑنے والے جہاز نے دونوں پائلٹ کو پانی سے نکالا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔عینی شاہدین کی جانب سے حاصل کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیٹ تیز رفتاری سے پانی میں گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    این بی سی سان ڈیاگو کی رپورٹ کے مطابق طیارے کو الیکٹرانک اٹیک اسکواڈرن وی اے کیو 135 کو تفویض کیا گیا تھا جو این اے ایس واشنگٹن میں واقع ہے۔

    سان ڈیاگو کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے حادثے سے دونوں پائلٹ کے بچ جانے کی تصدیق کی ہے۔

    ایچ اینڈ ایم لینڈنگ چارٹر فشنگ بوٹ کے جنرل منیجر فرینک ارسیٹی نے کہا کہ پریمیئر کشتی کے کپتان نے حادثے کو دیکھا اور مدد کے لیے جہاز کا رخ موڑ دیا۔

    امریکا میں دوبارہ آگ بھڑک اُٹھی، ایمرجنسی نافذ

    انہوں نے کہا کہ ہمارا عملہ جان بچانے کی کوششوں میں تربیت یافتہ ہے انہوں نے پائلٹوں کو اٹھایا جو پانی میں موجود تھے۔

    امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ پائلٹوں کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو ہل کرسٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

  • امریکا میں دوبارہ آگ بھڑک اُٹھی، ایمرجنسی نافذ

    امریکا میں دوبارہ آگ بھڑک اُٹھی، ایمرجنسی نافذ

    امریکا کی ریاست لاس اینجلس میں خوفناک آگ نے تباہی مچانے کے بعد اب جنوبی کیرولائنا کا رخ کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو اداروں کو شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں خشک حالات اور تیز ہواؤں کے درمیان جنگل کی آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جبکہ رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے کم نمی کے باعث خطے میں آگ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کیرولائنا میں خوفناک آگ نے 6.6 مربع میل (17 مربع کلومیٹر) کے پورے علاقہ کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ گورنر ہنری میک ماسٹر نے گزشتہ روز آگ سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا اور ریاست بھر میں آگ جلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    ہوری کاؤنٹی فائر ریسکیو کے مطابق، عملے نے ساحلی تفریحی شہر مرٹل بیچ کے مغرب میں کیرولینا جنگل کے علاقے میں آگ پر قابو پانے میں پیش رفت کی ہے، جہاں کے رہائشیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ علاقہ خالی کردیں۔

    سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ سڑک پر بھاگ رہے ہیں، مگر گزشتہ روز فائر ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ کیرولینا فارسٹ سے نکالے گئے افراد گھروں کو لوٹ سکتے ہیں۔

    جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع نہیں ہوگی، حماس نے واضح کردیا

    واضح رہے کہ امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی،جس کے سبب شوبز انڈسٹری سے جڑی اہم شخصیات کے گھر بھی راکھ کا ڈھیر بن گئے تھے، جبکہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔

  • چین : مسافر کے بیگ میں ’ پاور بینک‘ پھٹنے سے طیارے کے اندر آگ بھڑک اُٹھی

    چین : مسافر کے بیگ میں ’ پاور بینک‘ پھٹنے سے طیارے کے اندر آگ بھڑک اُٹھی

    بیجنگ : چین کے مسافر طیارے کے اندر رکھے مسافر کے بیگ میں پاور بینک پھٹنے کے باعث بھڑکنے والی آگ نے نشست کے اوپری جانب والے کیبن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسافروں اور عملے کی حاضر دماغی نے طیارے کو کسی بڑے حادثے سے بچالیا.

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شنگھائی جانے والی چائنا سدرن ایئر لائن کی فلائیٹ سی زیڈ 3539 بورڈنگ کے لیے تیار تھی کہ طیارے کی نشست کی اوپری کیبن میں رکھے مسافر کے بیگ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، کیبن میں آگ کے شعلوں کو دیکھ کر مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تاہم عملے اور ایک بہادر مسافر کی بروقت کارروائی نے بڑے سانحے سے محفوظ رکھا۔

    آگ کی وجہ بننے والے بیگ کے مالک کو سیکیورٹی حکام نے اپنی تحویل میں لے کر ابتدائی بیان قلم بند کرلیا جس کے مطابق مسافر کے بیگ میں موجود پاور بینک کے پھٹنے کے باعث بیگ میں آگ لگی حالانکہ پاور بیگ اس وقت آف تھا جس پر حکام نے مسافر کو تفتیشی ادارے کے حوالے کردیا جنہوں نے چار گھنٹے کی طویل تفتیش کے بعد مسافر کے بیگ اور پھٹ جانے والے پاور بینک کو تحویل میں لے کر مسافر کو جانے دیا۔

    طیارے میں آگ لگنے کے بعد طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا اور مسافروں کے لیے دوسرے طیارے کا بندوبست کیا گیا تاہم اس تمام مرحلے میں مسافروں کو تاخیر کے کوفت بھرے پانچ گھنٹوں سے گزرنا پڑا جس پر مسافروں نے انتظامیہ پر اپنے غصے کا اظہار بھی کیا اسی طرح مسافروں نے آگ بجھانے کے موثر انتظامات نہ ہونے پر بھی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    دوسری جانب چین کے محکمہ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طیارے میں مسافروں کا سامان رکھنے کے لیے نشست کی اوپری جانب موجود کیبن میں لگنے والی آگ کو فائر اینڈ فائٹنگ ڈپارٹمنٹ کے عملے نے بجھا دیا ہے جس کے باعث طیارہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا جس کے بعد مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے شنگھائی پہنچایا گیا۔

    خیال رہے کہ طیارے کے اندر مسافروں کو موبائل استعمال کرنے اور بیٹریز کو چارج کرنے والے پاور بینک کو بند رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے،موبائل فونز کے سگنل اور بیٹریز سے نکلنے والی لہریں حادثے کا سبب بن سکتی ہیں جب کہ طایرے کے اندر مخصوص درجہ حرات کے باعث موبائل فونز چارج کرنے والے پاور بینک اور بیٹریز کے پھٹنے کے خدشات بھی موجود رہتے ہیں چنانچہ طیاروں میں سفر کرنے والے افراد کو ان احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شاہراہ فیصل،بجلی کے تاروں میں لگنے والی آگ پرقابوپا لیا گیا ہے

    شاہراہ فیصل،بجلی کے تاروں میں لگنے والی آگ پرقابوپا لیا گیا ہے

    کراچی : شاہراہ فیصل کے علاقے میں بجلی کے کھمبے میں لگنے والی آگ شدت پکڑ گئی جس پرفائر بریگیڈ کےعملے آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پا لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سب بڑی اور مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر لال کوٹھی کے قریب بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی موجود بجلی کے کھمبے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فائربریگیڈ ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ شاہراہ فیصل پر لال کوٹھی کے قریب بجلی کی تاروں میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے بعد آگ بجھانے والا عملہ فوری طور پر جائے وقعہ پر پہنچ گیا اور آدھے گھنٹے کے دوران آگ پر قابو پالیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کی بروقت کارروائی کے باعث بجلی کے تاروں میں آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی اورمالی نقصان نہیں ہوا ہے۔