Tag: آگ بھڑک اٹھی

  • امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں 5 مزید مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

    امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں 5 مزید مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مزید پانچ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد مزید پچاس ہزار افراد کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینچورا اور ریوَر سائیڈ کاؤنٹیز میں 5 مقامات پر لگنے والی آگ کو  لاگونا، سیپولویدا، گبل، گلمن اور بارڈر 2 فائر کے نام دیے گئے ہیں۔

    امریکی ریاست میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی ہے، پیلیسیڈس اور ایٹن میں لگنے والی آگ نے مجموعی طور پر 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے جلا کر خاکستر کر دیا اور کم از کم 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے آگ اور طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ کیلی فورنیا اور شمالی کیرولائنا گئے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے لاس اینجلس میں آگ سے متاثر مہنگے ترین علاقے پیلی سیڈز کا دورہ کیا، بے گھر افراد سے ملاقات کی اور آگ سے پھیلی تباہی کوناقابل یقین قرار دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلی فورنیا کے مئیر کو آگ پر قابو نہ پانے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور فائر فائٹرز کا حوصلہ بھی بڑھایا، انہوں نے کہا کہ آگ سے بہت نقصان ہوا ہے، وفاقی حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

    نیشنل ویدر سروس نے کیلی فورنیا میں بارش کی بھی پیش گوئی کر دیا کہا کہ بارش آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہو گی۔

    https://urdu.arynews.tv/los-angeles-fire-losses-billions-for-insurers/

  • ویڈیو: مصر کے قدیم و معروف فلم اسٹوڈیو میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    ویڈیو: مصر کے قدیم و معروف فلم اسٹوڈیو میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    مصر کے جنوبی شہر الجیزہ کے قدیم و معروف فلم اسٹوڈیو الاحرام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے جنوبی شہر الجیزہ کے ایک مشہور ’الاحرام فلم اسٹوڈیو‘ میں لگنے والی آگ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں خوفناک آتش زدگی کے دوران آگے کے شعلوں کو بلند ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    آتشزدگی کا یہ واقع مصری شہر گیزا میں پیش آیا، آگ اس قدر ہولناک تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اسٹوڈیو کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہ کردیا۔

    حکام کے مطابق اسٹوڈیو کے قریب موجود تمام عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا، فلم اسٹوڈیو میں بہت سے ڈراموں اور رمضان سیریز کی ریکارڈنگ جاری تھی لیکن خوش قسمتی سے آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • چلتی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    چلتی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    حیدرآباد: بھارت کے ایک شہر میں چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کار جل کر خاکستر ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میںکل شب پیش آیا جس میں کسی کی موت یا پھرجھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم اس واقعہ میں کارجل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق یادگری نامی شخص نے سچترا علاقہ میں ایک شخص سے ایک لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے کی رقم کے عوض کار خریدی تھی۔

    یادگری نے یہ کار اپنے بیٹے کارتک کو تحفے میں دی تھی، کار لے کر گھر جانے کے دوران اچانک کار میں آگ بھڑک اٹھی۔

    کار چلانے والے کارتک نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور کار کو سڑک کے کنارے ٹچھوڑ کر اس سے نیچے اترگیا جس کے نتیجہ میں اس کی جان بچ گئی جبکہ کار مکمل جل گئی۔

  • راولپنڈی: آئل ٹینکر میں لگی آگ پھیل گئی، عمارت، بینک اور ہوٹل بھی جل گئے

    راولپنڈی: آئل ٹینکر میں لگی آگ پھیل گئی، عمارت، بینک اور ہوٹل بھی جل گئے

    راولپنڈی: شہر میں واقع گلریز کالونی کے قریب واقع پٹرول پمپ پر موجود ایک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے چار منزلہ عمارت، بینک اور ہوٹل جل کر خاک ہوگئے،آگ ایک شخص کی جانب سے سگریٹ پھینکنے کے سبب لگی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ راولپنڈی بابر ملک نے بتایا کہ ٹینکر پٹرول پمپ پر کھڑا تھا کہ پٹرول کی منتقلی شروع اور اسی دوران اچانک انتہائی شدت کی آگ بھڑک اٹھی(ویڈیو دیکھیں)، آگ نے گیس پائپ لائن اور بجلی کے تاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا اور اس کی شدت کے باعث قریبی عمارت بھی اس کی لپیٹ میں آگئی۔

    آئل ٹینکر  میں لگنے والی اس معمولی آگ کو فائر بریگیڈ کی ناقص کارروائی نے بڑی آگ میں تبدیل کردیا نتیجے میں چار منزلہ عمارت، بینک اور  ہوٹل جل کر  خاک ہوگئے

    ریکسیو 1122 کی فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن پٹرول بہت زیادہ مقدار تھا ، آگ پٹرول منتقلی کے دوران لگی ساتھ ہی ملحقہ عمارت بھی اس کی زد میں آئی، یہ پٹرول کی آگ تھی جسے کیمیکل کے ذریعے ہی بجھایا جاسکتا ہے تھا۔

    ریکسیو 1122 امدادی ادارہ پٹرول پمپ اور کسی بھی عمارت کی تعمیر میں این او سی جاری کرتا ہے تاہم عینی شاہدین کا بیان ہے کہ یہ بے احتیاطی ایک شخص کی جانب سےہوئی جس نے جلتا ہو سگریٹ زمین پر پھینکا جس کے سبب آگ لگی۔

    اتنے بڑے پیمانے پر لگی ہوئی آگ کو اگرفوری طور پو روک لیا گیا ہوتا تو نقصان سے بچا جاسکتا تھا لیکن آگ پھیل گئی۔

    اطلاعات کے مطابق متاثرہ عمارت رہائشی تھی جس میں کچھ دفاتر بھی واقع تھے جن میں بینک اور ہوٹل بھی شامل ہیں، فائر بریگیڈ نے آگ لگتے ہی عمارت خالی کرالی تھی تاہم عمارت، بینک اور ہوٹل جل کر خاک ہوگئے جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی املاک جل گئی۔