Tag: آگ لگادی

  • کینیڈا میں پاکستانی نژاد بزنس مین کو نامعلوم شخص نے آگ لگادی

    کینیڈا میں پاکستانی نژاد بزنس مین کو نامعلوم شخص نے آگ لگادی

    برٹش کولمبیا : کینیڈا میں پاکستانی نژاد بزنس مین راؤ راحت کو جلا دیا گیا، ان سے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد بزنس مین راؤ راحت کو کینیڈا میں نامعلوم شخص نے آگ لگادی۔

    نامعلوم شخص نے برٹش کولمبیا میں اُن کے دفترمیں گھس کر آگ لگائی تاہم انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی جا رہی ہے۔

    گزشتہ برس خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے راؤ راحت سے پوچھ گچھ کی گئی تھی، ان کا تعلق زرمبادلہ کے بزنس سے ہے۔

    تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ یا فرد نے راؤ راحت کو جلانے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔

    یاد رہے ہردیپ سنگھ کو گزشتہ سال برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں ایک بڑے گردوارے کے باہرقتل کیا گیا تھا، ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سکھوں کے احتجاج میں راؤ راحت ان کے ساتھ پیش پیش رہے تھے۔

    کینیڈا میں خالصتان نواز سکھ رہنماؤں کی سرگرمیوں پربھارت بہت زیادہ متعرض ہے لیکن دال اب تک نہیں گل سکی۔

    خالصتان تحریک کے معاملات نے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا کردی ہے مگراس کے باوجود کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےبھارت کی برتری تسلیم کرنےسے انکار کیا ہے۔

    بھارت کی ٹرانس نیشنل کلنگ بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے، برٹش کولمبیا میں پہلے ہردیپ سنگھ نجر قتل اور اب ایک پُرامن شہری کو آگ لگائی گئی، کیا ہردیپ سنگھ نجر کی طرح پاکستانی نژاد تاجر کے قتل میں بھی بھارت ملوث ہے۔

  • قصورمیں سسرالیوں نے بہو کومبینہ طورپرآگ لگادی

    قصورمیں سسرالیوں نے بہو کومبینہ طورپرآگ لگادی

    قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کے گاؤں لدھیکی میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اسپتال حکام کے مطابق خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

    خاتون کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کا کچھ روز سے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا، انہوں نے اسے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

    دوسری جانب سسرالیوں کا موقف ہے کہ بہو نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خود کوآگ لگائی۔

    پولیس نے قصور کے نواحی گاؤں لدھیکی میں مبینہ طورپربہوکوجلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔


    شادی سے انکار، لڑکی نے لڑکے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 7 مارچ کو ملتان میں شادی سے انکار پر لڑکی نے پٹرول چھڑک کر لڑکے کو آگ لگا دی تھی، لڑکے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔