Tag: آگ لگنے کا واقعہ

  • حکیم سینٹر میں آگ لگنے کے بعد کے الیکٹرک کا موقف سامنے آگیا

    حکیم سینٹر میں آگ لگنے کے بعد کے الیکٹرک کا موقف سامنے آگیا

    کراچی: حکیم سینٹر میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکیم سینٹر میں لگنے والے آگ کے حوالے سے کے الیکٹرک کا موقف سامنے آگیا ہے، ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بجلی کمپنی کے انفرااسٹرکچر سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ترجمان کے۔الیکٹرک کا کہنا تھا کہ صدر کے علاقے حکیم سینٹر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کا اس واقعے میں کوئی تعلق نہیں تھا۔

    حفاظتی پروٹوکول کے مطابق علاقے میں بجلی کی فراہمی فوری طور پر معطل کر دی گئی جبکہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں حکام کی سہولت کے لیے جائے وقوع پر موجود ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اندرونی نوعیت کی ہے۔ ریسکیو حکام کی باضابطہ منظوری کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔