Tag: آگ

  • کیلی فورنیا:  جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

    کیلی فورنیا: جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

    کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے، ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث اموات کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ 6 ہزار سات سو سے زائد مکانات جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

    کیلی فورنیا حکام کے مطابق دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ساتھ زمینی آپریشن بھی جاری ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے ایک لاکھ 75 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، آگ بجھانے میں مزید 3 سے 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں 16 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، حکام نے شمالی کیلی فورنیا کے زیادہ تر حصے کو ریڈ فلیگ وارننگ کے تحت رکھا ہے۔

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 5 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال 29 جولائی کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے دو فائر فائٹرز سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے تین ہزار چار سو فائر فائٹرز اور 17 ہیلی کاپٹر نے آپریشن میں حصہ لیا تھا۔

    واضح رہے کہ 2012 سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کا مسئلہ درپیش ہے، موسم گرما اور خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو‘ 9 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو‘ 9 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، آگ نے شمالی کیلی فورنیا کے متعدد علاقوں میں تباہی مچا دی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے بیوٹ کاؤنٹی کے جنگلات میں ایک کیمپ سے لگنے والی آگ نے دیکھتے دیکھتے ہزاروں ایکڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    کیلی فورنیا حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث 800 گھر اور عمارتیں جل گئیں، ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 5 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال 29 جولائی کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے دو فائر فائٹرز سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے تین ہزار چار سو فائر فائٹرز اور 17 ہیلی کاپٹر نے آپریشن میں حصہ لیا تھا۔

    واضح رہے کہ 2012 سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کا مسئلہ درپیش ہے، موسم گرما اور خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • کراچی: شیرشاہ میں کیمیکل گودام میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا

    کراچی: شیرشاہ میں کیمیکل گودام میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے شیرشاہ میں واقع کیمیکل گودام میں لگی آگ پر فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیرشاہ میں کیمیکل گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا، گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوآپریشن میں فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ فائربریگیڈ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پایا، کم وسائل کے باوجود محکمہ فائربریگیڈ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

    وسیم اختر نے کہا کہ محکمہ فائربریگیڈ کوجدیدآلات سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔

    کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہرقائد میں آئی آئی چندریگرروڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پر فائربریگیڈ، پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا تھا۔

    کراچی: فیکٹری میں لگی آگ نے فائربریگیڈ کی خامیاں عیاں کر دیں

    یاد رہے کہ رواں سال 5 جولائی کوکراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فوم فیکٹری میں لگنے والے آگ نے سب جلا کر خاکستر کر دیا تھا، آگ پر ساڑھے بارہ گھنٹے بعد قابو پایا جاسکا تھا۔

  • کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی : شہرقائد میں آئی آئی چندریگرروڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پر فائربریگیڈ، پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں لگنے والی آگ پر سات گھنٹے کے بعد قابو پا لیا گیا۔

    چیف فائر آفیسر کے مطابق 9 فائرٹینڈر، اسنارکل اور ریسکیو کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا، آتشزدگی کے باعث عمارت کی تیسری منزل پرکھڑی 5 گاڑیاں جل گئیں۔

    تحسین احمد نے بتایا کہ پانچویں منزل سے راستہ بنا کر عمارت کے اندر داخل ہوئے جبکہ تلاشی سے معلوم ہوا عقبی حصے میں کیبلزجل رہی تھیں۔

    چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ عمارت چاروں اطراف سے بند ہونے کی وجہ سے دھوئیں کے اخراج کا راستہ نہیں تھا۔

    تحسین احمد کا کہنا تھا دھواں ہونے کی وجہ سے آگ کے مقام کا تعین کرنا مشکل تھا، آگ بیسمنٹ میں لگی اورڈک سے اوپرپھیلی۔

    چیف فائر آفیسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈک کو خالی کیا جائے وہاں تاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے، لوگوں کو اپنی حفاظت کے انتظامات کرنے چاہییں۔

    واضح رہے کہ آج صبح 5 بجکر 10 منٹ پر کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    کراچی: فیکٹری میں لگی آگ نے فائربریگیڈ کی خامیاں عیاں کر دیں

    یاد رہے کہ رواں سال 5 جولائی کوکراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فوم فیکٹری میں لگنے والے آگ نے سب جلا کر خاکستر کر دیا تھا، آگ پر ساڑھے بارہ گھنٹے بعد قابو پایا جاسکا تھا۔

  • وسیم اختر کا آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگنے پراظہار افسوس

    وسیم اختر کا آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگنے پراظہار افسوس

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے تمام وسائل کوفوری بروئے کارلایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگنے پراظہار افسوس کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آگ پرقابوپانے کے اقدامات کیے جائیں، آگ بجھانے کے لیے تمام وسائل کو فوری بروئے کارلایا جائے، کوشش کی جائے کم سے کم نقصان ہو۔

    وسیم اختر نے کہا کہ آگ 5 بجکر10 منٹ پررپورٹ ہوئی تھی، ہمارے پاس جو سامان ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہے، ہمیں سامان اورآلات کے لیے کوئی فنڈ زنہیں دیے گئے۔

    میئرکراچی کا کہنا ہے کہ 40 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا عمارت میں کوئی فائرایگز ٹ نہیں، عمارت بنانے والے خود بھی سوچیں۔

    انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کی ذمے داری ہے ہر دفترکوچیک کیا جائے، تاجر برادری پر بھی ذمے داری ہے سیفٹی اپنائے۔

    کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    واضح رہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ پرعمارت میں لگی آگ پر 7 گھنٹے بعد پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔

  • برازیل کے 200 سال پرانے میوزیم میں آتشزدگی

    برازیل کے 200 سال پرانے میوزیم میں آتشزدگی

    ساؤ پولو: برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں قائم ملک کے 200 سال قدیم نیشنل میوزیم میں آگ بھڑک اٹھی ہے، فائر فائٹرزعمارت میں آگ پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن ریو ڈی جنیرو میں واقع قدیم ترین نیشنل میوزیم کے بند ہونے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کے لیے فائر فائٹرز پوری کوشش کررہے ہیں۔ نیشنل میوزیم میں موجود قدیم نوادرات کی 2 کروڑ اشیا شامل ہیں۔

    برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں نیشنل میوزیم میں آگ لگنے کے واقعے کو برازیل کے لیے افسوس ناک دن قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب برازیل کے ٹی وی کو انٹرویو میں نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر نے اسے تقافتی سانحہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ یہ میوزیم کبھی پرتگال کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا اور رواں سال کی ابتدا میں اس کی تعمیر کا 200 سالہ جشن منایا گیا تھا۔

  • چینی شہرہربن کےہوٹل میں آتشزدگی‘ 18 افراد ہلاک

    چینی شہرہربن کےہوٹل میں آتشزدگی‘ 18 افراد ہلاک

    بیجنگ : چین کے شمال مشرقی شہرہربن کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہرہربن میں سن آئی لینڈ ریزورٹ ایریا میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے ہوٹل میں آگ لگنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں واقع میوزک سینٹر میں آگ لگنے سے 18 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے تھے۔

    آگ تین منزلہ عمارت میں مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے لگی تھی جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں چین کے دارالحکومت بینجنگ میں واقع ایک بلڈنگ میں آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    آتشزدگی کے واقعے کے بعد بیجنگ کی گورنمنٹ کی جانب سے فائر کوڈ اینڈ بلڈنگ سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 40 روزہ آپریشن کیا تھا۔

  • ایتھنزکےجنگلات میں لگی آگ سےہلاکتوں کی تعداد93 ہوگئی

    ایتھنزکےجنگلات میں لگی آگ سےہلاکتوں کی تعداد93 ہوگئی

    ایتھنز: یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے جنگلات میں گزشتہ ماہ 23 جولائی کو لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی۔

    یونانی حکام کے مطابق گزشتہ روز مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 83 سالہ مرد اور 78 سالہ خاتون شامل ہیں۔

    یونان کی حکومت کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے کے باعث اب تک 93 افراد ہلاک جبکہ 91 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔

    ایتھنز کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ایک ہزار سے زائد عمارتوں اور 300 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    یونانی حکومت نے کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث وزیرقانون، پولیس اور فائربریگیڈ کے سربراہان سمیت 4 اعلیٰ افسران کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

    ایتھنز میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری یونانی وزیر اعظم نے قبول کرلی

    خیال رہے کہ 29 جولائی کو یونانی وزیراعظم الیکسس سپراس کو ناقص انتظامات کی وجہ سے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جس کے باعث انہوں نے ایتھنز کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جولائی کو ایتھنز کے جنگلات میں لگنے والی آگ مشرقی علاقے ماٹی کے ساحلی علاقے میں رہائشی آبادی تک پھیل گئی تھی۔

  • اسلام آباد: مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹرجی 6 ون میں مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیکٹرجی 6 ون میں مکان میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 بچیاں، بچہ اور خاتون شامل ہے۔

    کراچی : بلدیہ ٹاؤن کے گھرمیں آتشزدگی‘ 7 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں سال 28 مئی کو کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے ملنگ گوٹھ میں واقع مکان میں آگ لگنے سے خاتون اوربچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق خاتون کے زخمی بیٹے نے بیان دیا تھا کہ آگ اس کی ماں نے لگائی، گلزارہ بی بی کا 2 سال سے علاھ چل رہا تھا۔

    کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 5 اپریل کو کراچی کےعلاقے کورنگی میں واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    بعدازاں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے قریبی رشتہ دار نے دعویٰ کیا تھا کہ قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے آگ لگائی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: فیکٹری میں لگی آگ نے فائربریگیڈ کی خامیاں عیاں کر دیں، چھ افراز خمی

    کراچی: فیکٹری میں لگی آگ نے فائربریگیڈ کی خامیاں عیاں کر دیں، چھ افراز خمی

    کراچی: شہرقائد کے کے علاقے سائٹ ایریا کی فوم فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس سے عمارت تباہ ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فوم فیکٹری میں لگنے والے آگ نے سب جلا کر خاکستر کر دیا، آگ پر ساڑھے بارہ گھنٹے بعد قابو پایا جاسکا.

    طویل اور صبر آزما آپریشن میں سترہ فائرٹینڈرز نے حصہ لیا، جو پانی لاتے ، لے جاتے رہے. اس سانحے سے کراچی میں فائربریگیڈ کی خامیاں بےنقاب ہوگئیں.

    فیکٹری میں الصبح آگ لگی، جلد ہی عمارت سے شعلے بلند ہونے لگے. اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا، مگر حالات تیزی سے بگڑتے چلے گئے.

    آگ بے قابو ہونے سے تین منزلہ عمارت مکمل طورپرمنہدم ہوگئی، جب کہ ملحقہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا.

    اس افسوس ناک واقعے میں ملازمین سمیت چھ فائر فائٹرز زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے. واضح رہے کہ فیکٹری میں کیمیکل کا ذخیرہ بھی موجود تھا.

    عینی شاہدین کا موقف ہے کہ اگر فائربریگیڈ کا عملہ بروقت پہنچ جاتا، تو آگ پرقابو پانا آسان ہوتا. تاحال اس ہولناک آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی.

    کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا گیا.


    کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں لگی آگ بے قابو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں