Tag: آگ

  • ماسکو میں حساس ادارے کی عمارت میں آگ لگ گئی، 7 افراد ہلاک

    ماسکو میں حساس ادارے کی عمارت میں آگ لگ گئی، 7 افراد ہلاک

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں حساس تحقیقاتی ادارے کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے باعث زیادہ تر اموات عمارت میں دھواں بھرنے کے باعث ہوئیں۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ روس کا اہم دفاعی الیکٹرانکس پروڈیوسر اور تحقیقی مرکز ہے۔

    اس سے قبل بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب دکان میں چوری کرتے ہوئے خوفناک آتشزدگی سے ایک چور جھلس کر ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع بال مٹھہ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں کم عمر نوجوان چوری کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھا جب کہ دوسرا زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رات گئے 3 نوجوان موم بتی کی مدد سے ایک دکان میں چوری کر رہے تھے کہ اس دوران ایک کا پاؤں پھسل گیا اور پیٹرول گیلن پر جاگرا جس سے موم بتی ہاتھ سے گری اور آگ بھڑک اٹھی۔

    ہنٹر بائیڈن نے بریت کیلئے نئے ٹرائل کی درخواست دائر کردی

    پھسلنے والا نوجوان موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گیا جب کہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ دکان کے دروازے پر کھڑا تیسرا چور آگ سے محفوظ رہا اور اس کے شور مچانے پر اہل علاقہ اٹھ کر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

  • مسافر بردار طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اُٹھی، ویڈیو وائرل

    مسافر بردار طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اُٹھی، ویڈیو وائرل

    بھارتی حیدرآباد سے کوالالمپور جانے والا ملیشین ایئر لائنز کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، ٹیک آف کے 15 منٹ کے بعد جہاز کے ایک انجن میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس پر اسے لینڈنگ کی اجازت مل گئی اور طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارے میں 138 مسافر سوار تھے۔

    اس سے قبل ممبئی میں دو طیاروں نے خطرے سے دوچار ہوتے ہوئے، رن پر اترنے اور ٹیک آف کرنے کے سلسلے میں بالکل ایک فلمی اسٹنٹ کی طرح کا منظر پیش کیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی ایئرپورٹ پر 2 طیارے بالکل ایک ہی وقت میں ایک ہی رن وے پر اترتے اور ٹیک آف کر رہے ہیں، بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے اس واقعے کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔

    ہفتے کے روز ممبئی ایئرپورٹ پر اس وقت ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، جب انڈیگو کا ایک طیارہ رن پر اتر رہا تھا، اور ایئر انڈیا کا طیارہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اِسی رن وے سے ٹیک آف کر رہا تھا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے، اور انھوں نے حفاظتی خدشات سخت تشویش کا اظہار کیا۔ دوسری طرف ڈی جی سی اے نے ایک بیان میں کہا کہ واقعے کے وقت ڈیوٹی کرنے والے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

  • لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، 2 بچے جاں بحق

    لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، 2 بچے جاں بحق

    فیصل آباد: شریف پورہ میں گھر میں موجود لیپ ٹاپ پھٹنے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گھر میں آگ لیپ ٹاپ کے اوور ہیٹ ہوکر پھٹنے کے باعث لگی تھی۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں جھلسنے والے 9 افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا تھا، 6 سالہ دعا اور 9 سالہ طہٰ زخموں کی تاب نہ جاں بحق ہوگئے۔

    اس سے قبل مردان میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو زخمی، والد اور 2 بھائیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، نہار اللہ نامی نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ شیخ ملتون کی حدود میں پیش آیا، مقتولین کی شناخت نہار، فیض، نصر اور عابد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

  • کویت کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی

    کویت کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی

    کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ المنقف کے علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔

    کویتی خبر رساں ایجنسی کونا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خوفناک حادثے میں زخمی ہونے والے 43 زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

    امیر کویت کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اسباب کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    کویتی نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کہا ہے کہ آگ کا شکار ہونے والی عمارت کے مالک کو تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں لیا گیا ہے۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جھلس کر ہلاک ہونے والے 40 افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔ عمارت میں آگ چھوٹے پیمانے پر لگی تھی جس نے تیزی سے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    عمارت کویت کے بڑے تعمیراتی گروپ این بی ٹی سی نے تعمیر کی تھی۔

    شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے واقعے کا ذمہ دار رئیل اسٹیٹ کے مالک کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ مالک کی لالچ کی وجہ سے افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

    حزب اللہ کی اسرائیل پر شدید گولہ باری، سائرن بجنے لگے

    کویت پولیس کے سینئر افسر نے بتایا کہ آگ علی الصبح 6 بجے ایک کچن میں لگی تھی، عمارت میں زیادہ تر تارکین وطن مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلڈنگ میں پھنسے دیگر رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا۔

  • بس میں دوران سفر آگ بھڑک اُٹھی، 8 افراد زندہ جل گئے، درجنوں زخمی

    بس میں دوران سفر آگ بھڑک اُٹھی، 8 افراد زندہ جل گئے، درجنوں زخمی

    بھارتی ریاست ہرریانہ میں ایک خوفناک بس حادثے میں 8 افراد زندہ جل گئے، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بس میں لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ کچھ ہی دیر میں پوری بس جل کر راکھ ہوگئی، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حادثے میں مرنے والے چندی گڑھ اور پنجاب کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں، جبکہ متاثرہ بس میں تقریباً 60 افراد سوار تھے۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

    مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ رات گئے انہوں نے دیکھا کہ چلتی ہوئی بس میں آگ لگی ہوئی ہے، ایک نوجوان نے بائک پر بس کا پیچھا کیا اور اپنی بائک بس کے آگے روک کر اسے رکوایا۔

    ایران میں شدید بارشوں سے سیلاب، 7افراد جاں بحق

    فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جب تک بہت دیر ہوچکی تھی، ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں کی مدد سے آگ میں جھلسنے والے افراد کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں آگ، حج پرواز کو روک دیا گیا

    لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں آگ، حج پرواز کو روک دیا گیا

    لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس سے ایئرپورٹ کے لاؤنج میں دھوا بھر گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئر پورٹ کے لاؤنج میں لگنے والی آگ کے باعث مسافروں کو باہر نکال کر دوسرے ہال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں لگی، جس سے امیگریشن سسٹم کو جزوی نقصان پہنچا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ آگ سے ایئرپورٹ کا امیگریشن سسٹم جل چکا ہے۔

    کراچی سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی دو پروازیں مدینہ روانہ

    ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے دیگر کاؤنٹرز کو مسافروں کے لئے کھول دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے جانے والی پہلی حج پرواز کو عارغی طور پر روک لیا گیا۔

  • عراق کے تاریخی بازار میں خوفناک آتشزدگی، 300 دکانیں خاکستر

    عراق کے تاریخی بازار میں خوفناک آتشزدگی، 300 دکانیں خاکستر

    عراقی شہر اربیل کے تاریخی قیصری بازار میں خوفناک آگ لگنے کے سبب 300 دکانیں جل کر خاکسر ہوگئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ لگنے کے باعث عراق کے تاریخی بازار پر دھویں کے بادل چھا گئے جبکہ ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

    طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، مگر اس دوران 300 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ حکام کی جانب سے آگ لگنے کی وجوجات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    اسرائیل کے رفح پر حملے، 19 فلسطینی شہید

    دو سو سال پرانا یہ تاریخی بازار دور عثمانیہ کی یادگار ہے جس میں انواع و اقسام کی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں اور عوام کی کثیر تعداد یہاں خریداری کے لئے پہنچتی ہے۔

  • چولہے کی چنگاری نے 50 گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا

    چولہے کی چنگاری نے 50 گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا

    بھارتی ریاست بہار میں چولہے کی چنگاری نے تباہی مچادی، جس کے باعث 50 سے زائد گھر اور متعدد مویشی بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ لگنے کے بعد ہر طرف افرا تفری مچ گئی، کافی دیر کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے اس آگ پر قابو پایا، حادثہ کے بعد ایک بچہ غائب بتایا جا رہا ہے جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    آگ لگنے کے بعد زیادہ تباہی اس لئے ہوئی کہ اس دوران ایک گیس سلنڈر میں دھماکہ ہو گیا۔ جس کے بعد آگ نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیوں نے گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

    روسی فضائیہ کا یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہ

    حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس آتشزدگی کے بعد فوری طور پر کوئی بڑا افسر موقع پر حالات کا جائزہ لینے نہیں پہنچا۔ لوگوں میں زبردست ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

  • دہلی، گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، 4 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک

    دہلی، گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، 4 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک

    بھارت کے شہر دہلی میں گھر میں خوفناک آگ لگنے کے باعث چار خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید جھلس گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ گھر میں موجود افراد کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا، کچھ لوگوں نے چھت پر جا کر جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام ثابت ہوئی، فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

    پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم امکان ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ڈی سی پی جتیندر مینا نے کہا کہ مرنے والوں اور جھلسنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ عمارت میں سب کرایہ دار رہتے تھے۔

    کشتی ڈوب گئی، اسکول کے 14 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

    اُن کا کہنا تھا کہ آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے اور سرچ آپریشن اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر پارکنگ ہے۔ لوگ اوپر کی تین منزلوں پر رہائش پذیر تھے۔

  • صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کے واقعے سے کے الیکٹرک کا تعلق نہیں، ترجمان

    صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کے واقعے سے کے الیکٹرک کا تعلق نہیں، ترجمان

    ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ عمارت کے اندر پیش آیا۔ اس واقعے میں کے الیکٹرک کا انفرا اسٹرکچر بشمول سب اسٹیشن محفوظ حالت میں ہے۔

    ترجمان کے۔ الیکٹرک کے مطابق موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر فوری کارروائی کی گئی اور حفاظتی پروٹوکول کے تحت علاقے کی بجلی منقطع کر دی گئی۔

    علاقے کی بجلی تاحال بند ہے، کےالیکٹرک کا عملہ حادثے کی جگہ پر ریسکیو حکام کی مدد کے لیے موجود ہےجبکہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوع پر موجود ٹیموں کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد متعلقہ جگہ کی بجلی بحال کردی جائے گی۔