Tag: آگ

  • آر جے مال میں آگ کتنے بجے کہاں اور کیسے لگی؟ فوٹیج سامنے آگئی

    آر جے مال میں آگ کتنے بجے کہاں اور کیسے لگی؟ فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: آر جے مال میں آگ کتنے بجے کہاں اور کیسے لگی؟ چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے دوسری منزل پر موجود فوڈ کورٹ کو کیسے مکمل جلادیا، اے آر وائے نیوز نے خصوصی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے راشد مہناس روڈ پر واقع آر جے مال میں آگ چوتھی منزل کے ٹی بار میں 6 بجکر 12 منٹ پر لگی تھی، فوٹیج میں 6 بجکر  12 منٹ 40 سیکنڈ پر اسپارک دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 بجکر 17 منٹ پر چوتھی منزل پر آگ میں شدت آچکی تھی، چوتھی منزل پر فالس سیلنگ میں مکمل طور پر آگ لگ چکی تھی۔

    فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جلتے ہوئے اجزا کے ٹکڑے گرنے سے فوڈ کورٹ میں بھی آگ لگی،  6 بجکر 22 منٹ پر فوڈ کورٹ مکمل طور پر جل چکا تھا، آگ لگنے سے تمام منزلوں پر شدید دھواں جمع ہو گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 نومبر کو کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگنے کے سبب دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    فائر بریگیڈ کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شاپنگ مال میں عوام کے تحفظ کا کوئی نظام موجود نہیں تھا۔

    پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال فائر اسٹیشن کو 6 بجکر 29 منٹ پر اطلاع دی گئی، چوتھی منزل کے مالکان کو منیجر مدثر نے 7 بجے اطلاع  دی، فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کو  آگ لگنے کی اطلاع بروقت نہیں دی گئی، جب ےک فائربریگیڈ پہنچی تو تیسری اور چوتھی منزل پر آگ لگ چکی تھی۔

  • شارع فیصل: عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    شارع فیصل: عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    کراچی: شارع فیصل پرعمارت میں لگنے والی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، تاہم کولنگ کاعمل جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ 14 گاڑیوں، 2 باؤزر، ایک اسنارکل، 10 واٹر ٹینکرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، عمارت کے تیسرے فلور پر پارکنگ اور 10 ویں فلور پر مختلف دفاتر بنے ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق عمارت کے پانچویں فلور سے نویں فلور تک آگ پھیلی، آگ لگنے سے زیادہ نقصان پانچویں، چھٹے اور 8 ویں فلور پر ہوا۔

    شارع فیصل پر عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

    ذرائع کے مطابق عمارت میں کئی لوگ موجود تھے جنھیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا، تاہم عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں۔

  • کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    کینیڈا میں ہزاروں ایکڑ تک پھیلی ہوئی جنگل کی بے قابو آگ نے ہزاروں سے زیادہ کینیڈینوں کو اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں کئی ہفتوں قبل آگ بھڑک اٹھی تھی، آگ بے قابو ہونے کی وجہ سے 16 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق کیوبک نامی مشرقی قصبے کی آدھی آبادی نے شہر چھوڑ دیا، ہزار میں سے پانچ سو مکان خالی ہو گئے تاہم طیاروں کے زریعے آگ بجھانے کی کوشیشیں کی جا رہی ہیں۔

    رواں سال جنگلا ت میں دو سو چودہ مقامات پر آگ بھڑکی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 29 افراد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ آگ سے اب تک دو اعشاریہ سات ملین ہیکٹر سے زائد کا رقبہ خاکستر ہو چکا ہے۔

  • شادی والے روز گھر میں آتشزدگی، 19 سالہ دلہن ہلاک

    شادی والے روز گھر میں آتشزدگی، 19 سالہ دلہن ہلاک

    امریکا میں ایک گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 19 سالہ نوجوان دوشیزہ چل بسی، جاں بحق لڑکی اسی روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست وسکونسن کے شہر ریڈز برگ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلہن شادی والے دن ہی گھر میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

    رات 4 بجے دلہن پیج رڈی کے گھر میں آگ لگی تو وہ اس وقت سو رہی تھی، آگ لگنے سے اس کے کمرے میں دھواں بھر گیا جس سے اسے سانس لینے میں مشکل ہوئی۔

    بعد ازاں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیج کو دھوئیں کے باعث برین ہیمریج ہوا ہے، ایک دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دلہن انتقال کر گئی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ آتشزدگی کے وقت گھر میں دیگر 3 لوگ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے، پولیس نے واقعے پر کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔

    گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

  • دبئی کی بندرگاہ پر کشتی میں آگ بھڑک اٹھی

    دبئی کی بندرگاہ پر کشتی میں آگ بھڑک اٹھی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی بندرگاہ پر کشتی میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی سول ڈیفنس نے بر دبئی کی بندرگاہ پر ایک کشتی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

    دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح 9 بجے کشتی میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر ٹیمیں روانہ کی گئیں۔

    اتحاد فائر اسٹیشن کی ٹیمیں 6 منٹ کے اندر بر دبئی بندرگاہ پہنچیں، بعد ازاں میری ٹائم ریسکیو سینٹر، الکرامہ اور الراس فائر اسٹیشن کی ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

    ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیموں نے 45 منٹ کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ آپریشن شروع کیا، آتشزدگی کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہییں ملی۔

    واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • ابو ظہبی میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

    ابو ظہبی میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں رہائشی ولا میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اردو نیوز کے مطابق ابو ظہبی کے معزز نامی علاقے کے ایک ولا میں آتش زدگی سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

    فائر بریگیڈ نے فوری طور پر مکینوں کو مکان سے نکالنے اور محفوظ مقام پر پہنچانے کے ساتھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی۔

    بیان میں کہا گیا کہ آتش زدگی میں 6 افراد چل بسے جبکہ سات زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

    سول ڈیفنس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ابھی تک آتشزدگی کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا اور متعلقہ حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، مرنے والوں میں ایک کا نام فاطمہ محمد الحوسنی بتایا گیا ہے جو امارات ہلال احمر کی ایک رضا کار ہیں۔

  • منہ سے آگ نکالنے کا کرتب مہنگا پڑ گیا

    منہ سے آگ نکالنے کا کرتب مہنگا پڑ گیا

    بعض لوگ اصل زندگی اور سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بننے کے لیے کسی بھی خطرے سے کھیلنے کو تیار ہوتے ہیں اور اس چکر میں نقصان بھی اٹھا لیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر بھی ایسے ہی ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے آگ سے کھیل رہا ہے لیکن اس کا سامنا خطرناک صورتحال سے ہوتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ ایک جلتی ہوئی سلاخ کو اپنے منہ کے قریب لے جا کر منہ سے آگ نکالنے کا مظاہرہ کرتا ہے۔

    لیکن اس کی داڑھی آگ پکڑ لیتی ہے اور شعلہ بھڑکتا ہے۔ آگ اس شخص کے چہرے کو جلانے لگتی ہے جسے وہ بے قراری سے بجھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔

    وہاں موجود افراد پہلے تو اس صورتحال کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں، اس کے بعد جب انہیں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوتا ہے تو ایک شخص تیزی سے آگے بڑھ کر اس کی مدد کرتا ہے، جس کے بعد آگ بجھانے کی کوشش کامیاب رہتی ہے۔

    مذکورہ شخص خوش قسمتی سے جھلسنے سے بچ جاتا ہے اور اس کا چہرہ بھی محفوظ رہتا ہے۔

  • امریکی کیمیکل پلانٹ میں‌ بڑا حادثہ، شہریوں کو خود کو گھروں میں قید کرنے کی ہدایت جاری

    الینوائے: امریکی ریاست الینوائے میں ایک کیمیکل پلانٹ میں بدھ کی صبح زبردست دھماکے کے بعد خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، جس پر حکام نے شہریوں کو خود کو گھروں میں قید کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست شکاگو کے جنوب مغرب میں تقریباً سو میل کے فاصلے پر واقع 10 ہزار سے کم مکینوں پر مشتمل شہر لاسل میں کیروس کیمیکل کمپنی کمپلیکس میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، اور علاقے پر گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

    آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس سے اٹھنے والا سیاہ دھواں میلوں دور سے دکھائی دے رہا تھا، آگ کے بلند شعلوں کو فائر بریگیڈ نے کنٹرول کر لیا ہے۔

    آگ پلانٹ کے شپنگ ایریا میں ایک شپنگ کنٹینر میں لگی، پلانٹ میں موجود تمام عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا، تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    حادثے کے بعد حکام نے علاقہ مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ علاقے میں سبز رنگ کا آکسیڈائزر پھیل گیا ہے، عوام اس سے دور رہیں، اسے بالکل نہ چھوئیں، اور خود کو گھروں کے بند کمروں تک محدود رکھیں۔

  • طیارے میں مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ بھڑک اٹھی، کئی افراد زخمی

    واشنگٹن: امریکا کے شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر ایک طیارے میں مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ بھڑک اٹھی، آگ بجھانے کے بعد طیارے کو خالی کروا لیا گیا، اس دوران 7 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر امدادی ٹیم کو اس وقت جیٹ بلیو کے جہاز کو خالی کروانا پڑا جب ایک مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ بھڑک اٹھی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جہاز ٹرمینل 5 کے گیٹ کی جانب جا رہا تھا جب لیپ ٹاپ کی بیٹری میں آگ لگ گئی۔

    بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن سے آنے والی جیٹ بلیو کی اس فلائٹ میں عملے نے فوری طور پر آگ بجھا دی۔

    اس کے بعد امدادی ٹیم نے جہاز کو ایمرجنسی سلائیڈ سسٹم کے ذریعے مسافروں سے خالی کروا لیا، حکام کے مطابق سات مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

    جیٹ بلیو نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری پہلی ترجیح تحفظ ہے، ایف اے اے اور این ٹی بی ایس کی مدد سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • سعودی عرب: گھر میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

    سعودی عرب: گھر میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب کی ضرما کمشنری میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، آگ سردی سے بچنے کے لیے جلائے جانے والے کوئلوں سے لگی۔

    اردو نیوز کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ضرما کمشنری میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

    محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شدید سردی سے بچنے کے لیے جلائے جانے والے کوئلوں سے گھر میں آگ لگی جس سے اندوہناک حادثہ پیش آیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا، جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔