Tag: آیا صوفیہ

  • آیا صوفیہ: ڈیڑھ صدی پرانی چند تصاویر

    آیا صوفیہ: ڈیڑھ صدی پرانی چند تصاویر

    1500 سال کے دوران "آیا صوفیہ” نے ریاست، سیاست، خلافت کے علاوہ مذہب، سماج اور ثقافت کے ان گنت رنگ دیکھے ہیں۔

    ترکی کے شہر استنبول کی آیا صوفیہ نے صدیوں‌ کے دوران جنگوں‌ اور جھڑپوں‌ میں مسلح جتھوں کے حملے، سپاہ کی یلغار برداشت کرتے ہوئے، کئی دوسرے زخم بھی سہے اور یہی نہیں‌ بلکہ اسے موسم کی سختیوں اور سرد و گرم سے بھی نمٹنا پڑا۔ تاہم اس عمارت کی تاریخ اور شان و شوکت ہی نہیں اس کی مضبوطی بھی قابلِ ذکر ہے۔

    یہ تو آپ جانتے ہی ہیں‌ کہ استنبول کی اس تاریخی اہمیت کی حامل عمارت کو مسجد میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہاں آپ اس عمارت کی چند پرانی اور یادگار تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔

    1880 کی ایک تصویر

    آیا صوفیہ کے قریب راستے سے آمدورفت کا منظر

    یہ بیرونی منظر 1920 کی یاد دلاتا ہے

    یہ 1921 کی ایک یادگار تصویر ہے

    یہ تصویر ڈیڑھ صدی پرانی بتائی جاتی ہے

  • رجب طیب اردگان کے فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی، پرویز الہیٰ

    رجب طیب اردگان کے فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی، پرویز الہیٰ

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ رجب طیب اردگان کے فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 15ویں صدی کی یادگار مسجدکی دوبارہ بحالی ترک صدر کا جراتمندانہ فیصلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ طیب اردگان کے فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی ترک صدر کو مسجدکا درجہ بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آیا صوفیہ مسجددنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے،1453میں سلطان محمدفاتح دوئم کے دور میں قائم مسجد کو 1935 میں میوزیم بنایاگیا تھا۔

    آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردگان نے 1934 میں مصطفیٰ کمال اتا ترک کی جانب سے میوزیم میں تبدیل کی گئی آیا صوفیہ مسجد کو عدالتی فیصلے بعد بحال کرتے ہوئے نماز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    ترک صدر نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے بنائے ٹیمپل ماؤنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہودی اورعیسائی بھی تو مسلسل مسجدالاقصیٰ کو نشانہ بنا رہے ہیں جو خاموش رہتے ہیں اور آیا صوفیہ مسجد پر تجویز کی جرات نہیں کرسکتے انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ آیا صوفیہ کو مسجدمیں تبدیل کرنا ترکی کا حق ہے۔