Tag: آیت اللّٰہ خامنہ ای

  • آیت اللّٰہ خامنہ ای کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن  موقع نہیں ملا، اسرائیلی وزیر دفاع کا انکشاف

    آیت اللّٰہ خامنہ ای کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں ملا، اسرائیلی وزیر دفاع کا انکشاف

    اتل ابیب : اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں ملا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران کے ساتھ 12 روزہ تنازعے کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن آپریشنل موقع نہیں ملا، موقع ملتا تو ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کردیتے۔

    کاٹز کا کہنا تھا کہ امنہ ای کو معلوم تھا کہ ان پر حملہ ہونے والا ہے اس لیے وہ روپوش ہوگئے، وہ ای بنکر میں چلے گئےتھے اور پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈرز سے رابطے بھی منقطع کردیئے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ خامنہ ای کا کسی سے رابطہ نہیں تھا اسی لیے نشانہ نہیں بناسکے لیکن اگر وہ ہماری پہنچ میں آتے تو ضرور نشانہ بناتے تاہم ایرانی قیادت کوہلادینےکیلئے وسیع حملے کیے۔

    ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو دوبارہ حملہ کر سکتے ہیں اور اس کے لیے امریکا سےگرین سگنل حاصل ہے تاہم ایسی صورتِ حال نظر نہیں آرہی کہ حملے کے بعد ایران جوہری تنصیبات کو بحال کرے گا۔

  • اگلا حملہ اس سے زیادہ تکلیف دہ ہوگا، آیت اللّٰہ خامنہ ای نے خبردار کردیا

    اگلا حملہ اس سے زیادہ تکلیف دہ ہوگا، آیت اللّٰہ خامنہ ای نے خبردار کردیا

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے دہشت گرد ریاست اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسرائیل کو خبردار کیا۔

    ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اللّٰہ کی مدد سے مزاحمت محاذ جو ضرب صیہونی ریاست کو لگائے گا وہ اس سے کہیں زیادہ شدید اور تکلیف دہ ہوگی۔

    انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ عبرانی زبان میں کی ہے اور یہ پوسٹ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلیسٹک میزائل برسانے کے چند ہی لمحے بعد کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ رات اسرائیل پر حملہ کیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغ دیئے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے اور افراتفری مچ گئی۔

    اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کے مطابق ایرانی فضائیہ نے کئی بلیسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں کئی اہم فوجی و سکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔حملوں کی تفصیلات سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

    امریکی صدر

    امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے میزائل حملوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے مختصر بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا ایران کےحملوں کےجواب میں اسرائیل کی مدد کےلیے تیار ہے خطےمیں امریکی فوج کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

    بائیڈن نے ایکس پر نائب صدر کملا ہیرس اور وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا کہ ہم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ امریکا اسرائیل کو ان حملوں کے خلاف دفاع اور خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت میں کس طرح مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔