Tag: آیت اللہ خامنہ ای

  • آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ میں امداد فراہمی کا طریقہ نسل کشی کی بدترین شکل قرار دے دیا

    آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ میں امداد فراہمی کا طریقہ نسل کشی کی بدترین شکل قرار دے دیا

    تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ میں امداد فراہمی کا طریقہ نسل کشی کی بدترین شکل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے غزہ میں اسرائیل کے امداد کی تقسیم کے طریقہ کار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’’نسل کشی کی سستی شکل‘‘ قرار دیا۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں امداد فراہمی کا طریقہ نسل کشی کی بدترین شکل ہے، اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کو سنگین اور خوف ناک انتخاب پر مجبور کر دیا ہے، کہ فلسطینی یا تو بھوک پیاس سے مریں یا خوراک لیتے ہوئے گولی کھائیں۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی منصوبہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے صہیونی قوتیں نسل کشی کے لیے بمباری پر لاکھوں ڈالر خرچ کرتی تھیں، اب چند ڈالر خرچ کر کے قطار میں کھڑے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


    نیتن یاہو نے اقتدار بچانے کیلئےغزہ جنگ کو طول دیا، نیویارک ٹائمز کا انکشاف


    انھوں نے کہا ’’یہ نسل کشی کی ایک سستی شکل ہے، جس کا مغربی درستگی کے ساتھ حساب لگایا گیا ہے۔ ایک قوم جو کبھی لاکھوں ڈالر کے بموں کے نیچے مرتی تھی، اب کھانے کی لائنوں میں گولیوں سے مر جاتی ہے جس کی قیمت چند ڈالر ہے۔‘‘

    دوسری طرف فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے سلسلے میں اسرائیلی وفد کے پاس اتھارٹی ہی نہیں ہے اور وہ جان بوجھ کر معاہدے میں تاخیر کر رہا ہے، اور ’فلسطینیوں کے خاتمے کی جنگ‘ کو طول دے رہا ہے۔

    ادھر غزہ میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح سے ہی اسرائیلی حملوں میں 110 فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جن میں 34 امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے شمالی غزہ میں بیت حانون پر شدید بمباری کی جس میں تقریباً 40 فضائی حملوں کی اطلاع ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیل کم از کم 57,882 فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے۔

  • جنگ شروع ہو چکی، سمجھوتا نہیں ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ٹویٹ

    جنگ شروع ہو چکی، سمجھوتا نہیں ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ٹویٹ

    تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عبرانی زبان میں ٹویٹ کر کے اسرائیلیوں پر واضح کیا ہے کہ صہیونیوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے X پر ایک تازہ پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ ایران صہیونیوں کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا، اور ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    ایرانی سپریم لیڈر نے ٹویٹ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت جوابی کارروائی کے عزم کو دہرایا، انگریزی اور عبرانی زبان میں کیے گئے اپنے پیغام میں خامنہ ای نے لکھا کہ دہشت گرد صہیونی حکومت کو ایک طاقت ور جواب دینا ہوگا، اور صہیونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے۔ فارسی میں ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’جنگ شروع ہو گئی ہے۔‘‘

    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں سپریم لیڈر کا یہ بیان تہران کی جانب سے کسی بھی مزید حملے کی صورت میں سخت ردعمل کا عندیہ دیتا ہے۔


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے گزشتہ روز کہا تھا کہ خامنہ ای کا بھی صدام حسین جیسا انجام ہو سکتا ہے، وہ پڑوسی ملک کے ڈکٹیٹر کی قسمت کو یاد رکھیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے تہران کے رہائشیوں کے لیے اسرائیلی دھمکیوں کو دہراتے ہوئے کہا تہران میں حکومت اور فوجی اہداف کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔ یاد رہے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

  • قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ایران کا جواب ادھورا نہیں ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

    قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ایران کا جواب ادھورا نہیں ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

    تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو یقین دلاتاہوں کہ ہمارا جواب ادھورا نہیں ہوگا۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد اپنے ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ شروع کی ہے اب اسے بھرپور جواب بھی ملے گا۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی حکومت اپنے سنگین جرم کے نتائج سے محفوظ نہیں رہے گی، ایرانی قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا جواب ادھورا نہیں ہوگا۔

    ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں اب کوئی مقام محفوظ نہیں رہے گا، ہمارا جواب تکلیف دہ ہوگا،
    اسرائیل کو ہمارے لوگوں کو شہید کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

    دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ردعمل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    پاسداران انقلاب کے مطابق سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے حکم پر اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، ایرانی ردعمل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل میں درجنوں اہداف، فوجی مراکز اور فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 78 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    مزید پڑھیں : حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغ دیا

    واضح رہے کہ یمن کی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغتے ہوئے ایران کا ساتھ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یمن کے حوثی رہنما نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یا کسی بھی مسلم ملک کو اسرائیلی جارحیت کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حوثی رہنما نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کی طرح ایران کا بھی بھرپور دفاع کریں گے۔

  • پاکستان کا اسلامی دنیا میں خاص مقام ہے، آیت اللہ خامنہ ای کا سوشل میڈیا پر پیغام

    پاکستان کا اسلامی دنیا میں خاص مقام ہے، آیت اللہ خامنہ ای کا سوشل میڈیا پر پیغام

    اسلام آباد: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسلامی دنیا میں ایک خاص مقام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا پاکستان کا اسلامی دنیا میں خاص مقام ہے، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف قابل تعریف ہے۔

    انھوں نے کہا غزہ میں صہیونی طاقت کے جرائم روکنے کے لیے ایران اور پاکستان کو مل کر کام کرنا چاہیے، ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، امت مسلمہ کی سلامتی کا واحد راستہ مسلم اقوام کا اتحاد ہے۔

    شہباز شریف کا ٹویٹ


    دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر دورہ ایران کے حوالے سے پیغام میں کہا ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ایک دوستانہ اور پرجوش ملاقات ہوئی، ایران کے عظیم عقائد کے حامل، سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔

    انھوں نے کہا خاص طور پر مسلم امہ کو درپیش موجودہ چیلنجز کے حوالے سے میں نے آیت اللہ خامنہ ای کی رائے جانی، ہم نے ملاقات میں باہمی مفادات، دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور حالیہ بحران کے دوران پاکستان کے لیے ایران کے ثالثی کردار اور ان کی تشویش کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا پاکستان مسلم امہ میں ایران کے کردار کی قدر کرتا ہے۔


    پاکستان ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم


  • ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا بیان

    ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا بیان

    تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں کیے گئے اقدامات سے صیہونی حکومت کو مزاحمت ختم ہونے کی غلط فہمی ہوگئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے خاتمے کا سوچنے والا اسرائیل خود نیست و نابود ہوجائے گا۔

    دوسری جانب سوئٹزرلینڈ نے لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

    رپورٹ کے مطابق سوئس پارلیمنٹ میں حزب اللہ پر پابندی کی قرارداد کی بیس کے مقابلے میں ایک سو چھبیس ارکان نے منظوری دی۔

    رپورٹس کے مطابق قرارداد میں حزب اللہ کو بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ سوئٹزرلینڈ کو دہشت گردی کے خلاف مؤقف اختیار کرنے کیلئے حزب اللہ پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔

    میڈیسن اسکول فائرنگ، کانگریس سے ایک بار پھر گن کنٹرول کا مطالبہ

    سوئس پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے حماس پر پابندی کی بھی منظوری دی تھی جبکہ سوئس حکومت نے اس پابندی کی مخالفت کی ہے۔

  • آیت اللہ خامنہ ای کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی

    آیت اللہ خامنہ ای کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی

    ایران کی جانب سے دہشت گرد ریاست اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹوئٹ کی جو وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا اور 400 بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔

    ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے داغے، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے اور افرا تفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کے بعد ٹوئٹ کی جو کہ وائرل ہوگئی۔ انہوں نے اے آئی کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی اس پر ’نصر منَ اللہ و فتح قریب‘ تحریر ہے۔

    سپریم لیڈر کی جانب سے ٹوئٹ کئے جانے کے چند منٹ میں سیکڑوں بار اسے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں شہریوں کی جانب سے خوب جشن منایا گیا۔

    اسرائیل پر ایران کی جانب سے میزائلوں کی بارش کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

  • آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    اسرائیل کی جانب سے بیروت پر کی گئی وحشیانہ بمباری کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کردی ہے۔

    علی لاریجانی کے مطابق حزب اللہ کے پاس قائدانہ صلاحیت رکھنے والے بہت سارے کمانڈر اور رہنما موجود ہیں جو حسن نصر اللہ کی شہادت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک کو چلانے کے لئے تیار ہے۔

    ایرانی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں۔

    اسرائیلی حملے سے حزب اللہ رہنماء کو کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم حزب اللہ کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

    ایرانی میڈیا کی جانب سے لبنان میں موجود اپنے نمائندے کی بنیاد پر یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ جمعہ کی شام کیے گئے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی قیادت کا کوئی بھی شخص شہید نہیں ہوا، اسرائیل کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصر اللہ سمیت 3 اہم رہنماء شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

    اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ رہنماء اور صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے۔

  • ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان

    نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکہ، فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن کیلیے امریکی حکومت کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ یہ ظاہر کرے کہ اس نے صیہونی حکومت کی مدد کی ہے اور اسے جنگ میں کامیابی دلوائی ہے۔

    ساتھ ہی امریکی حکومت کو مسلمانوں کے ووٹوں کی بھی ضرورت ہے اس لیے وہ یہ ظاہر کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں کہ جیسے اس جنگ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

    ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ حزب اللہ کی مؤثر قیادت میں سے کچھ اہم رہنما شہید ضرور ہوئے ہیں جس سے انہیں نقصان پہنچا ہے مگر یہ نقصان انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی قوتیں ہی اس جنگ میں فتح حاصل کررہی ہیں، جس کا ثبوت اسرائیل کی جانب سے لبنان اورفلسطین میں خواتین، بچوں کو قتل کرنا، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانا ہے۔

    آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگ مزاحمتی قوتیں ہی جیتیں گی اور ہر مسلمان پرفرض ہے کہ مسجد الاقصٰی کی آزادی کیلئے مدد کی کوشش کرے۔

    دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے دارالحکومت تہران کی شاہراہوں پر فوجی سازوسامان سجا دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نمائش کا مقصد اسرائیل کو خبردار کرناہے کہ ایران حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

    مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران تہران کی شاہراہوں پر بھاری فوجی سازوسامان کے ساتھ بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، جن پر تحریر ہے کہ ہم بدلہ لیں گے، ساتھ ہی اسماعیل ہنیہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے پوسٹرز بھی لگادیئے گئے ہیں۔

  • تہران میں ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ہزاروں افراد کی شرکت

    تہران میں ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ہزاروں افراد کی شرکت

    تہران: ہیلی کاپٹر حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر حکام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں کی جائے گی۔

    اس سے قبل ایران کے شہر قم اور تبریز میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر ایران میں سوگ کی فضا برقرار ہے، جبکہ ایران میں قومی سانحے پرپانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ایرانی صدر کی شہادت پر لبنان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

    واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔