Tag: آیت اللہ علی خامنہ ای

  • کسی بھی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای

    کسی بھی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای

    تہران : ایرانی سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں کسی کی بھی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے۔

    قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں  آیت اللہ خامنہ ای  نے کہا کہ ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی حالت میں کسی کی زیادتی کو کسی صورت قبول نہیں کرتے، کسی کی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے۔

     آیت اللہ خامنہ ای کا سوشل میڈیا پر بیان 

    یاد رہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملہ کردیا، ایران نے قطر کے العدید ایئربیس پر 10میزائل داغے۔ عراق میں بھی امریکی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اس کارروائی کو "آپریشن بشارتِ فتح” کا نام دیا ہے، بحرین اور کویت میں بھی سائرن بج اٹھے قطر نے ایرانی حملے سے پہلے فضائی حدود بند کردی گئی تھیں۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    یو اے ای، بحرین اور کویت نے بھی اپنی فضائی حدود بند کردیں ایران نے حملے سے پہلے واشنگٹن اور دوحہ کو آگاہ کردیا تھا، رائٹرز کے مطابق یہ کارروائی وائٹ ہاؤس اور اتحادیوں کیلئے واضح پیغام ہے، پاسداران انقلاب حملوں کے بعد تہران میں شہریوں نے جشن منایا گیا۔

  • ایران کے میزائلوں نے دنیا کے باوقار لوگوں کو خوش کر دیا، ایرانی سپریم لیڈر

    ایران کے میزائلوں نے دنیا کے باوقار لوگوں کو خوش کر دیا، ایرانی سپریم لیڈر

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں اسرائیلی فضائی حملوں اور غزہ میں کیے گئے مظالم کے مناظر کو دکھایا گیا، ساتھ ہی ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں کی تباہ کاریوں اور اس پر لوگوں کے جشن منانے کی فوٹیج کو شامل کیا گیا۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دنیا بھر میں لوگوں نے ایران کے ان حملوں کو سراہا، جو اسرائیل کے خلاف ردعمل کے طور پر کیے گئے۔

    شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں تحریر تھا، ”وہ میزائل جو دنیا کے باوقار انسانوں کے لیے خوشی کا باعث بنے۔”

    ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوطرفہ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے اور ایران و اسرائیل کے درمیان عسکری محاذ آرائی میں شدت آچکی ہے۔

    ایران کا کہنا ہے کہ اس کے حملے صرف اسرائیلی جارحیت کے خلاف دفاعی ردعمل ہیں جبکہ عالمی سطح پر ان حملوں پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا ایک بیان سامنے آیا تھا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا امریکا کو مدد کے لیے پکارنا کمزوری کی علامت ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن کو احساس ہوا ایرانی قوم ڈر رہی ہے تو وہ آپ کو نہیں چھوڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن سے وہی سلوک جاری رکھیں جو آج تک اس نے کیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایرانی سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ خامنہ ای بیرشیبہ میں سوروقا اسپتال پر حملے کی قیمت ادا کریں گے۔

    iran israel تمام خبریں

    کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب ایران میں نئے قسم کے اسٹریٹجک اہداف پر حملے شروع کرے گا تاکہ اسرائیل کی ریاست کو لاحق خطرات کو دور کیا جا سکے اور خامنہ ای کی حکومت کو ہلا دیا جا سکے۔

  • اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کا ردعمل

    اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کا ردعمل

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی، اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا اسرائیل نے راتوں رات حملہ کرکے آج اپنے لیے ایک تلخ اور تکلیف دہ تقدیر پر مہر ثبت کر دی ہے۔

    ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو اب سنگین نتائج کیلئے تیار رہنا چاہیے، جاری بیان میں انہوں نے اسرائیلی حملے میں کئی اعلی فوجی حکام اور سانسدانوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی۔

    آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے اپنے شیطانی اور خونی ہاتھوں سے ہمارے ملک میں جرم کا ارتکاب کیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بناکر اپنی فطرت کو مزید آشکار کیا ہے، اب اسرائیلی حکومت ہمارے سخت ردعمل کا انتظار کرنا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-chief-hossein-salami-martyred-in-israeli-attack/

    اسرائیل نے ایران پر جمعہ کی علی الصبح درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جس سے تہران دھماکوں سے گونج اٹھا، اسرائیل نے اس حملے میں پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کو بھی نشانہ بنایا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی، جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور محمد مہدی شہید ہوگئے۔

  • کبھی اسرائیلیوں کو سمندر میں پھینکنے کی بات نہیں کی: ایران سپریم لیڈر

    کبھی اسرائیلیوں کو سمندر میں پھینکنے کی بات نہیں کی: ایران سپریم لیڈر

    تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہا ہے کہ جو بھی ایران پر صہیونیوں کو سمندر میں پھینکنے کی کوشش کرنے کا الزام لگارہا ہے وہ جھوٹا ہے۔

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سوشل میڈیو پر جاری بیان میں کہا کہ ’ دنیا میں کچھ لوگ اس وقت جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں اور دعویٰ کررہے ہیں کہ ایران کہتا ہے کہ یہودیوں اور صیہونیوں کو سمندر میں پھینک دینا چاہیے۔

    ایران کے سپریم لیڈر  نے کہا کہ ایران نے کبھی ایسا نہیں کہا بلکہ ہمارا ملک یہ سمجھتا ہے کہ عوام کے ووٹ ہی صہیونیوں کی قسمت کا تعین کرتے ہیں۔

    العربیہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی کے درمیان جاری جنگ سے متعلق علی خامنہ ای نے کہا فلسطینی عوام کے ووٹوں سے بننے والی حکومت یہ فیصلہ کرے گی کہ دوسرے ملکوں سے آنے والے یہاں رہیں گے یا چلے جائیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کے تین اعلیٰ عہدیداروں نے گزشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ علی خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو واضح پیغام دیا اور کہا  تھا کہ حماس نے 7 اکتوبر کے حملے کے بارے میں ایران کو مطلع نہیں کیا تھا، اس لیے تہران اس جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔

    تاہم علی خامنہ ای نے حماس کو  اس وقت یقین دلایا تھا کہ ایران اس جنگ میں براہ راست مداخلت کئے بغیر حماس کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

  • آیت اللہ خامنہ ای نے سرعام اسکارف اتارنے والی خاتون کی سزا معاف کردی

    آیت اللہ خامنہ ای نے سرعام اسکارف اتارنے والی خاتون کی سزا معاف کردی

    تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے احتجاج کے دوران سرعام اسکارف اتارنے والی خاتون کی سزا معاف کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں عوامی مقام پر احتجاجاً اسکارف اتارنے والی خاتون کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جسے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے معاف کردیا جس کے بعد ایرانی خاتون کو جلد رہا کردیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق سزا پانے والی خاتون وداع موحد کے وکیل پیام درفشاں نے میڈیا کو بتایا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے سزا معاف کرنے پر خاتون کی جیل سے رہائی کے لیے بنیادی اقدامات مکمل کیے جارہے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں وہ جیل سے رہا کردی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ ایرانی خاتون وداع موحد نے گزشتہ ماہ مارچ میں احتجاج کے طور پر عوامی مقام پر اسکارف اتارا تھا جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا اور ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں اسکارف کی مانگ بڑھ گئی، پارک میں 15 ہزار افراد کا مسلمانوں سے اظہارِ یک جہتی

    ایرانی خاتون کو 2017 میں بھی سرعام حجاب اتارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وداع موحد نے دو سال کی قید کی سزا بھی کاٹی تھی۔

    یاد رہے کہ ایرانی قانون کے مطابق خواتین کو پبلک مقامات پر عبایا اور اسکارف پہننا لازم ہے، قانون کی خلاف ورزی پر دو ماہ قید کی سزا اور 25 ڈالر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران میں عدالت نے وکیل کو گورنمنٹ کے خلاف احتجاج کے لیے عوام کو اکسانے کا جرم ثابت ہونے پر 13 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

  • جوہری معاہدے کے باوجود ایران کا امریکہ کے بارے میں موقف تبدیل نہیں ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای

    جوہری معاہدے کے باوجود ایران کا امریکہ کے بارے میں موقف تبدیل نہیں ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای

    تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے طے پانے والے جوہری معاہدے کے باوجود ایران کا امریکہ کے بارے میں مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔

    تہران میں اپنے خطاب میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کے ابھی بھی امریکہ کے ساتھ واضح اختلافات قائم ہیں،خاص طور پر ان کی مشرقی وسطیٰ کے بارے میں جو پالیسی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران شام، عراق، فلسطین، یمن اور بحرین میں محروم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد بھی امریکہ کے حوالے سے ہماری پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی۔