Tag: آے آر وائی

  • ن لیگ عدالتوں‌ کے فیصلے تسلیم نہیں‌ کرتی، کائرہ

    ن لیگ عدالتوں‌ کے فیصلے تسلیم نہیں‌ کرتی، کائرہ

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ن لیگ شروع سے ہی عدالتوں کے فیصلے تسلیم نہیں کرتی، حکومت ہمارے مطالبات مان لے احتجاج خود بخود ختم ہوجائےگا،عمران خان تنہا ہی نکل پڑے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ باقی جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں اور سولو فلائٹ نہ کریں۔


    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، عمران خان کے مطالبات جائز ہیں، اپوزیشن کے بھی یہی مطالبات ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت میں اتحادی جماعتیں بھی ان کے ساتھ ہیں، ن لیگ عدالتی فیصلے تسلیم نہیں کرتی لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم کل ہمارے پاس آئی تھی۔

    تحریک انصاف کے رہنما  علی محمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا، سب کو اپنی ذمہ  داری ادا کرنی ہوگی، پی ٹی آئی کے ساتھ عوامی مسلم لیگ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

  • ہاکی کے فروغ کیلئے اے آر وائی نیٹ ورک اور پی ایچ ایف میں ایم او یو سائن

    ہاکی کے فروغ کیلئے اے آر وائی نیٹ ورک اور پی ایچ ایف میں ایم او یو سائن

    کراچی:اے آر وائی نیٹ ورک اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت ہاکی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ سات اگست سے پاکستان کپ کا انعقاد کیا جائےگا۔

    میموری آف انڈراسٹینڈنگ (ایم او یو) پر اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال اور پی ایچ ایف کے جنرل سیکریٹری شہباز سینئر نے دستخط کیے۔

      salman-post-1

    اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال نے بتایا کہ شکریہ پاکستان مہم کے تحت سات اگست سے پاکستان کپ شروع ہوگا جس کا فائنل میچ 14 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جبکہ ہاکی کے فروغ کے لیے اسکالر شپ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

    salman-post-2

    انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح کرکٹ کو پروان چڑھایا ہاکی کو بھی پروان چڑھائیں گے،اسکول کی سطح پر بچوں کو بھی ہاکی کی تربیت دی جائے گی،ہاکی کا کھیل پاکستان میں پھر بحال کیا جائے گا۔

    salman-post-3

    صدر پاکستانی ہاکی فیڈریشن بریگیڈئیر(ر) خالد کھرل نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیٹ ورک نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ جنرل سیکریٹری شہباز سینئر نے ہاکی کی بحالی کے لیے اس اقدام پر اے آر وائی نیٹ ورک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں صلاحیت کی کمی نہیں، پاکستان دوبارہ عالمی چیمپین بن سکتا ہے، مجھے اس فیصلے سے بہت خوشی ہوئی، پرامید ہوں کہ ہاکی کی دنیا میں انقلاب کا آغاز ہوگیا۔