Tag: ئی ایس پی آر

  • آپریشن ردالفساد : پاک فوج نے عوام کیلئے ہاٹ لائن متعارف کرادی

    آپریشن ردالفساد : پاک فوج نے عوام کیلئے ہاٹ لائن متعارف کرادی

    لاہور: پاک فوج نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے جاری آپریشن "ردالفساد” کو مزید مؤثر بنانے کیلئے عوام پنجاب رینجرز کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اس حوالے سے درج ذیل فون نمبرز اور واٹس ایپ پر براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن "ردالفساد” میں پنجاب رینجرز کی معاونت کی جاسکتی ہے۔

    عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع کیلئے رینجرزسے رابطہ کرسکتے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق عوام 99220030-042 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

     کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع کیلیے نمبر 99221230-042 پر رابطہ کرسکتے ہیں،اس کے علاوہ واٹس ایپ کےلئے 8880100-0340پررابطہ کیاجاسکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عوام 8880047-0340 پر بذریعہ ایس ایم ایس بھی آگاہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ایڈریس پر  [email protected] ای میل کی جاسکتی ہے ،

  • شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں فضائی کارروائی، 20دہشتگردہلاک

    شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں فضائی کارروائی، 20دہشتگردہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں بیس دہشتگرد مارےگئے۔

    عضب کی ضربیں کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج نےآخری دہشتگردکے خاتمے تک کمر کس لی، شمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل میں پاک فوج کی کارروائی اوردہشتگردوں کے ٹھکانے پر جیٹ طیاروں کی بمباری کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق فضائی کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکی گئی، بمباری میں بیس دہشت گردمارے گئے جبکہ آٹھ کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مارے جانے والوں میں کالعدم تنظیم کےاہم کمانڈر بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق پاک فوج کو علاقے میں اہم کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں اورجوانوں کی شدت پسندوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے۔

  • شمالی وزیرستان: چارجوان شہید، چونتیس دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: چارجوان شہید، چونتیس دہشت گرد ہلاک

     شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران ستائیس دہشت گردمارے گئے۔شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔۔

    آج صبح سیکیورٹی فورسز کی تازہ فضائی کارروائی میں مزید ستائیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مارے جانےو الوں میں دہشت گرد کمانڈر اور غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں شمالی وزیریستان میں فضائی کارروائی کے بعد زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے دوبدو ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چار فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں مزید سات دہشت گرد بھی مارے گئے،اس طرح ہلاک ہونے والے دہشت دردوں کی تعداد چونتیس ہو گئی۔