Tag: ا

  • پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا

    پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا

    اسلام آباد: پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور حکومتی اتحادیوں کا آج طلب کیا جانے والے اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس سیاسی رہنماؤں کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا، اب یہ اجلاس عاشورہ کے بعد ہوگا۔

    اجلاس سیاسی صورتحال سمیت پی ڈی ایم کو وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا جانا تھا جب کہ آئندہ کی حکمت عملی بھی زیرغور آنی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس : پی ٹی آئی کیخلاف انکوائری کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھا دیا گیا

    اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو بھی لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہونا تھا۔

    واضح رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ملک کا سیاسی ماحول مزید گرم ہوچکا ہے۔

    تحریک انصاف نے حکومت کو ایک ماہ میں اسمبلییاں تحلیل کرنے اور عام انتخابات کا اعلان کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

  • صیہونی مظالم کے آگے ڈٹ جانے والی احد تمیمی اسرائیلی جیل سے رہا

    صیہونی مظالم کے آگے ڈٹ جانے والی احد تمیمی اسرائیلی جیل سے رہا

    یروشلم : ہمت و مزاحمت کی علامت سمجھی جانے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کے جرم میں 8 ماہ قید کے بعد آج صبح رہائی مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی احد تمیمی کو 8 ماہ بعد قید کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد اسرائیلی جیل شیرون سے آج صبح رہا کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیل میں آٹھ ماہ کی اذیتوں اور مصیببتوں کے باوجود نوجوان احد تمیمی کے صبر و استقامت میں کوئی کمی یا واقع نہیں آئی۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے حکومتی ارکان کی جانب سے بھی بہادر لڑکی احد تمیمی کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی جیل خانہ جات کے حکام نے بتایا کہ آج صبح فلسطینی لڑکی احد تمیمی اور اس کی والدہ کو مغربی کنارے پر آباد ان کے گاؤں نبی صالح روانہ کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہمت و مزاحمت کی علامت سمجھی جانے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی نے جیل سے رہائی کے بعد اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے، خیال رہے کہ احد تمیمی اور ان کا پورا گھرانہ فلسطین سمیت دنیا بھر میں سماجی کارکن اور مزاحمت کار کے طور پر پہنچانے جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ احد تمیمی کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز 13 فروری کو فوجی عدالت میں ہوا تھا جہان ان کی وکیل کی جانب سے مقدمے لیے اوپن ٹرائل کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ 2 جنوری 2018 کو قابض اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی فلسطینی لڑکی احمد تمیمی پر اسرائیل کی فوجی عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی۔

    واضح رہے کہ احد تمیمی کو دسمبر 2017 میں دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے جرم میں والدہ کے ہمراہ صیہونی افواج کے اہلکاروں نے گرفتار کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا

    لاہور: پنجاب کے اپوزیشن لیڈراورتحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے رہے ہیں، نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پرعوام کی جانب سے مخالفت کی آوازیں آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اپوزیشن لیڈر و تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا نام واپس لے رہے ہیں، نئے نام کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، ناصر کھوسہ کے نام پرپارٹی کی کورکمیٹی نے عوامی تحفظات کا جائزہ لیا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی کے اندر سے بھی اس نام پر آوازیں آرہی تھیں۔

    پنجاب کے اپوزیشن کے لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ نئے نام پر مشاورت کا آغاز جلد کیا جائے گا، کور کمیٹی اجلاس میں  تحفظات کا جائزہ لینے کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ کا نام واپس لیا گیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ممکنہ طور پر پنجاب کےنگراں وزیر اعلیٰ کے لے آئندہ 24 گھنٹوں میں نیا نام دے دے، ناصر کھوسہ کے نام پر پنجاب کے عوامی حلقوں میں  مخالفت ہورہی تھی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے ناصر سعید کھوسہ کا نام بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تجویز کیا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےاس کے جواب میں کہا تھا کہ ناصر سعید کھوسہ شفاف الیکشن کرانے میں تجربہ بروئے کار لائیں گے، امید کرتے ہیں جو بھی الیکشن لڑے گا اور اس کو مساوی مواقع ملیں گے، ناصر سعید کھوسہ اچھی ساکھ کے حامل شخصیت ہیں۔

    واضح رہے کہ ناصر سعید کھوسہ اس سے قبل چیف سیکریٹری بلوچستان، پنجاب اور وزیر اعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، دوران ملازمت انہوں نے صوبائی حکومت کے تمام محکموں میں خدمات انجام دی ہیں، جہاں ان کی شہرت ایک ایماندار اور اصول پسند افسر کی رہی۔

    خیال رہے کہ ناصر سعید کھوسہ کے بھائی جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ایک اور بھائی طارق محمود کھوسہ پی ایس پی آفیسر ہیں اور بلوچستان میں تعینات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مقبوضہ کشمیرمیں‌ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 12سالہ بچہ شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں‌ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 12سالہ بچہ شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت،مظاہر ین پرچھروں والی گن سے حملہ،بارہ سالہ بچہ شہید ہوگیا۔ واقعہ کے خلاف کرفیو کے باوجود لوگ سڑکوں پر آگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سری نگر میں بھارتی فوج نے پیلٹ گنز سے فائرنگ کی،چھرے لگنے سے بارہ سالہ لڑکا شہید ہوگیا جس کے بعد سری نگر میں کشیدگی پھیل گئی،لوگ کرفیو توڑتے ہوئے گھروں سے نکل آئے اور احتحاج شروع کردیا۔

    قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے،وادی میں آج92ویں روز بھی کرفیو نافذ اور زندگی مفلوج ہے۔

    یاد رہے کہ گزرے تین ماہ کے دوران بھارتی مظالم کےنتیجے میں ایک سو بیس کے قریب کشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ پیلٹ گنز کے استعمال کے باعث سیکڑوں کی بینائی بھی چھن چکی ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا مہلک ترین ہتھیاروں کا استعمال، درجنوں افراد نابینا

    واضح رہے کہ کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر بدستورکشیدگی کی لپیٹ میں ہے،بھارتی فورسز مہلک ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس سے درجنوں افراد نابینا ہوگئے ہیں۔

  • بجلی کی قیمت میں 2روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    بجلی کی قیمت میں 2روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:‌ نیپرا نے بجلی کے نرخ میں دو روپے اٹھاسی پیسے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.

    نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2روپے88 پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، بجلی کے قیمت میں کمی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اس کمی سے صارفین کو چوبیس ارب انتالیس کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    نیپرا کے مطابق ا س کمی کا اطلاق کے الیکٹر ک اور تین سو یونٹ سےکم استعمال کرنیوالےصارفین پراطلاق نہیں ہوگا۔

    بجلی کے نرخوں میں کمی دسمبر کے بلوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی