Tag: ائیرلائن

  • ویڈیو: جنوبی کوریا کے اعلیٰ افسران نے جہاز حادثے پر سر جھکا کر معافی مانگ لی

    ویڈیو: جنوبی کوریا کے اعلیٰ افسران نے جہاز حادثے پر سر جھکا کر معافی مانگ لی

    جنوبی کوریا کے جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ سر جھکا کر حادثے پر معافی مانگی لی۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے جہاز حادثے پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کم ای بائی نے پریس کانفرنس سے قبل ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کیمروں کے سامنے سر جھکا کر حادثے پر معافی مانگی اور کہا کہ طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔

    جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، اور اس طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد بھی نہیں ملے۔

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہو گئے، طیارے میں عملے کے 6 اراکان سمیت  181 مسافر سوار تھے۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب رونما ہوا، زمین سے رگٹرتا طیارے رن وے سے اتر کر باڑ سے جا ٹکرایا اور دھماکے سے تباہ ہو گیا، طیارے میں لگی آگ کو بجھا کر 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

  • پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق بڑا قدم

    پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق بڑا قدم

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا لیا گیا، ایک فضائی کمپنی کو 6 جنوری کو پہلا ٹی پی آر آئی لائسنس دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر براۓ ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تمام شرائط پورے کرنے پر ائیر کرافٹ سیلز اور سروس لمیٹڈ کو چھ جنوری کو پہلا ٹی پی آر آئی لائسنس دیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق کہ یہ کمپنی اپنی سیاحتی فروغ کی پروازیں جلد شروع کرے گی، اس کمپنی کے فلیٹ میں 3 ہوائی جہاز، بیچ 1900 ڈی، سیسنا 406-F اور کنگ ائیر 250 شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ یہ کمپنی 2 بڑے جہاز لینے میں بھی دل چسپی رکھتی ہے، اور عن قریب 2 بڑے جہاز ایمبریر E 145 حاصل کرے گی، کمپنی کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں گوادر، تربت، موہنجو داڑو، گلگت اور اسکردو لے کر جائے گی۔

    سول ایوی ایشن نے سیاحت کے فروغ کیلئے ٹی پی آر آئی لائسنس متعارف کرادیا

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹی پی آر آئی لائسنس سے ملکی اور غیر ملکی سیاحت کو فراغ ملے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جون میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت سیاحت کے فروغ کے لیے ٹی پی آر آئی لائسنس متعارف کرایا تھا، جسے ٹورازم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن کا نام دیا گیا۔