Tag: ائیرکوالٹی

  • لاہور شدید فضائی آلودگی کی زد میں ، ائیرکوالٹی خطرناک حد تک خراب

    لاہور شدید فضائی آلودگی کی زد میں ، ائیرکوالٹی خطرناک حد تک خراب

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور بدستور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، جہاں ائیرکوالٹی خطرناک حد تک خراب ہوگئی اور ائیر کوالٹی انڈیکس 450سے تجاوز کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ نے پنجے گاڑھ لیے وزیراعلی پنجاب نے پنجاب بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔.

    شہر لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 450سے تجاوز کر گیا، جس کے پیش ںظر پنجاب حکومت نے اسموگ جیسی آفت سے نمٹنے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

    ۔دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی سب سے آگے ہے، شہرکا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 465 ریکارڈ کیا گیا، ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دلی کا دوسرا جبکہ کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔

    اس کے علاوہ فضائی آلودگی والے شہروں میں بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکا چوتھے، بھارتی شہر کلکتہ پانچویں اور ممبئی چھٹے نمبرپر ہے۔۔

    اسموگ کے پیش نظر لاہورڈویژن کے اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا ہے ، سرکاری اسکول،کالجز اوردفاترجمعہ اورہفتہ بندرہیں گے جبکہ ہفتے کو مارکیٹوں کو بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

    بظاہر دھند نظر آنے والی آلودگی نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں، پودوں اور فطرت کے لیے انتہائی خطرناک ہے، ماہر امراض سانس اور دمہ کا کہنا ہے کہ اسموگ صرف سانس اور پھیپھڑوں کے کیلئے نقصان دہ نہیں بلکہ دل اور کینسر جیسے موذی مرض کا بھی باعث بن رہے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی کے لیے صرف بارش کا انتظار کافی نہیں ،ماحول کو بچانا فرد کی اہم ذمہ داری ہے۔