Tag: ائیر پورٹس

  • ائیر پورٹس پر بیرون ملک نوکری پر جانے والوں کو آف لوڈ کئے جانے کا انکشاف

    ائیر پورٹس پر بیرون ملک نوکری پر جانے والوں کو آف لوڈ کئے جانے کا انکشاف

    کراچی : ائیر پورٹس پر بیرون ملک نوکری پر جانیوالے نوجوانوں کو آف لوڈ کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا، پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نائب چئیرمین عدنان پراچہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک نوکری پر جانے والوں کے پاس ورک ویزا اور پروٹیکٹر کی اسٹیمپ بھی ہوتی ہے ، لیکن ائیر پورٹس پر بیرون ملک نوکری پر جانے والوں کو آف لوڈ کیا جارہا ہے۔

    عدنان پراچہ کا کہنا تھا کہ ٹکٹ نان رفنڈ ہوتے ہیں جس سے ان کو بھاری مالی نقصانات ہونے کے علاوہ بیرون ملک کمپنیوں کی شکایات بھی بڑھ رہی ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایک معاہدے کے زریعے نوجوانوں کو ورک ویزے پر بھجتے ہیں اور بیرون ملک پاکستانی ورکز سالانہ 33 سے 34 ارب ڈالر کی قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں۔

    عدنان پراچہ نے حکومت سے اپیل کی وزیر اعظم اور وفاقی وزیز داخلہ سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والوں کی مشکلات فوری حل کرائی جائیں۔

  • عوام نے چوہدری نثار کو ٹھکرا دیا،اب ان کے آرام کا وقت ہے، غلام سرور خان

    عوام نے چوہدری نثار کو ٹھکرا دیا،اب ان کے آرام کا وقت ہے، غلام سرور خان

    لاہور: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عوام نے چوہدری نثار کو ٹھکرا دیا،اب ان کے آرام کا وقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ تمام ائیر پورٹس پر اسکرینگ کی سہولیات فراہم کر دی گئیں۔

    غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جس مریض میں علامت ہے اس کو چیک کیا جاتا ہے صورت حال قابو میں ہے، ملتان میں جو مریض رپورٹ ہوئے ان کی تحقیق جاری ہے۔

    وفاقی وزیر کے مطابق ایوی ایشن پالیسی کے مطابق نئی ائیر لائنز آنا چاہ رہی ہیں، گلف، آذربائیجان سمیت لفتھنزا ائیر لائن سے بات چیت جاری ہے، ہم نے اپنی ائیر لائن کو بحال کرنا ہے اسی سال 5 جہاز آ رہے ہیں۔

    غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ نہ چوہدری نثار آ رہے ہیں نہ میں کہیں جا رہا ہوں، عوام نے انہیں ٹھکرا دیا ہے اب ان کے آرام کا وقت ہے وہ آرام کریں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نہیں جا رہی یہ سیاسی بیان نہیں اتحادی ہمیں چھوڑ کر نہیں جا رہا ہے، یہ سال 2019 سے بہتر سال ہوگا،سیاسی ومعاشی بہتری آئے گی۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں یہ روایت موجود ہے کھل کر ہر ایشو پر بات کی جاتی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو پڑھناچاہئیے تھا، جنہوں نے اعتراض اٹھایا وہ رپورٹ تو پڑھ لیتے۔

  • ائیر پورٹس پر سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونی چاہیے، غلام سرور خان

    ائیر پورٹس پر سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونی چاہیے، غلام سرور خان

    کراچی : ائیر پورٹس پر مسافروں سے پلاسٹک ریپنگ کے سو روپے وصول کرنے پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے ائیر پورٹس پر مسافروں سے پلاسٹک ریپنگ کے سو روپے وصول کرنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، وفاقی وزیر برائے ہوابازی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر ایئرپورٹ مینیجر طاہر سکندر نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی، وفاقی وزیر کو انٹیگریٹڈ بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں اور ایئر پورٹ پر موجود انسانی وسائل کے بارے میں آگاہی دی۔

    اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر موجود کار پارکنگ کے مسائل اور گرین چینل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ سسٹم اور ایئرپورٹ کی صفائی کے بارے میں بھی استفسار کیا۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر نے ایئرپورٹ پر موجود ٹراما سینٹر اور شفا فارمیسی کا بھی دورہ کیا، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونے چاہیئں۔

    تمام ایئرپورٹس پر مساوی پلاسٹک ریپنگ پالیسی لاگو ہونی چاہیے اور پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس نمایاں جگہ پر لگائے جائیں تاکہ تمام مسافر ان ریٹس کو باآسانی دیکھ سکیں۔

    غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اہم کردار کی حامل ہے۔ وفاقی وزیر نے ڈی جی سی اے اے کو ہدایت کی کہ تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی ریپنگ پچاس روپے وصول کی جائے اور ایئرپورٹس پر مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔

    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ تمام ایئرپورٹس بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں،آنے اور جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں۔