Tag: ائیر چیف مارشل

  • مستقبل کے نقطہ نظر سے ہم آہنگی پاک فضائیہ کا طرۂ امتیاز ہے، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

    مستقبل کے نقطہ نظر سے ہم آہنگی پاک فضائیہ کا طرۂ امتیاز ہے، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

    کراچی : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے نقطہ نظر سے ہم آہنگی پاک فضائیہ کا طرۂ امتیاز ہے جو جدید خیالات اور رجحانات سے سیکھنے کے لئے ہمہ وقت تیاررہتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس میں کمبیٹ کمانڈرز اسکول کے51ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، گریجویٹ ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ اس تربیت کے بعد آپ کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے آپ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں اضافے کے لئے مثبت کردار ادا کرسکیں گے۔

    انہوں نے گریجویٹ ہونے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اس شاندار ادارے سے حاصل کردہ تجربے اور تربیت کو نوجوان افسران تک منتقل کریں جو پاک فضائیہ کی آپریشنل استعداد کار کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم دورِ حاضر کے تقاضوں اور جدید تصورات سے بھر پور استفادہ حاصل کرنے کی صورت میں ہی پاک فضائیہ کی کمبیٹ ٹریننگ کو بلند معیار پر قائم رکھ سکتے ہیں۔

    انہوں نے اس موقع پر گریجویٹ ہونے والے افسران میں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ بہترین کمبیٹ کمانڈر کی چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی اسکواڈرن لیڈر احمد سمیع نے حاصل کی جبکہ بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی اسکواڈرن لیڈر آصف گلزار کو عطا کی گئی۔

    قبل ازیں ائیر چیف کی آمد پر بیس کمانڈر پی اے ایف بیس مصحف ،ائیرکموڈور فواد حاتمی نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔

     

  • ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کی چین میں منعقدہ ژوہائی ائیر شو میں شرکت

    ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کی چین میں منعقدہ ژوہائی ائیر شو میں شرکت

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے ژوہائی ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ائیر چیف نے اعلیٰ افسران اور دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ فخر پاکستان جے ایف17تھنڈر طیارے کا مسحور کن فضائی مظاہرہ بھی دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ژوہائی ایئر شو چین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کئی ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان اور اعلیٰ سطح وفود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ائیر چیف نے پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی جانب سے قائم کردہ اسٹال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے دستہ سے ملاقات بھی کی۔

    انہوں نے شو میں شریک پاک فضائیہ کے افراد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی اس ائیر شو میں شرکت پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے۔ ائیر چیف نے وہاں پر اسٹیٹک ڈسپلے پر موجود جے۔ایف 17 تھنڈر کا معائنہ بھی کیا اور پائلٹ اور گراؤنڈ کریو سے ملاقات کے دوران ان کی شو میں عمدہ کارکردگی کو بھی سراہا۔

    اس موقع کی مناسبت سے ائیر چیف نے دنیا بھر سے شرکت کنندہ فضائی افواج کے سربراہان سے ملاقات کی اور ان سے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ ائیر چیف نے اپنے ہم منصب پیپلز لبریشن آرمی (ائیر فورس) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لی آنگ سے بھی ملاقات کی۔

    دونوں معزز شخصیات نے اپنے ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تربیت اور صلاحیت کو بڑھانے کے پروگرامز میں مزید تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، بعدازاں انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں پر موجود کئی ممالک کی ائیرفور سزکے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کی سعودی نائب وزیردفاع سے ملاقات

    پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کی سعودی نائب وزیردفاع سے ملاقات

    ریاض : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران آج وزارت دفاع کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر ائیر چیف نے سعودی عرب کے نائب وزیرِ دفاع محمد بن عبداللہ العیش سے ملاقات کی۔ ائیر چیف نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے سعودی قیادت کا پاکستان اور اُس کی دفاعی افواج کی اعانت پر شکریہ ادا کیا۔

    دونوں معزز شخصیات نے دفاعی اور سیکورٹی تعاون، علاقائی استحکام اور دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔

    مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے سربراہ کی رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات

    قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ نے جنرل (اسٹاف )فیاد بن حامد بن رغاد الروالی چیف آف جنرل اسٹاف، سعودی عرب آرمڈ فورسز کے دفتر میں ان سے بھی ملاقات کی۔

    علاوہ ازیں گزشتہ روز پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے رائل سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں کمانڈر رائل سعودی فضائیہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا اور دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان کا آپریشنل بیس کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان کا آپریشنل بیس کا دورہ

    کراچی : ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشنل بیس کا دورہ کیا، انہوں نے ایکسرسائز ٹریننگ مشن میں حصہ لے کر فائٹر طیارہ بھی اڑایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فائٹر طیارہ اڑا کر ایکسرسائز ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔

    بعد ازاں ائیرچیف نے کومبیٹ کریو سے ملاقات کی اور ان کے جذبے اور پیشہ وا رانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

  • پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،ائیرچیف مارشل سہیل امان

    پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،ائیرچیف مارشل سہیل امان

    رسالپور : پاک فضائیہ کے ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ،قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈی پائلٹ سمیت مختلف کورسز کے فارغ التحصیل کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پی اے ایف اکیڈمی رسالپورمیں منعقد ہوئی ۔

    تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے ۔تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کے مظہر جے ایف 17طیارے کو ضروریات کے مطابق مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ قوم اطمینان رکھے، پاک فضائیہ قوم کومایوس نہیں کرے گی۔

    اکیڈمی آمد کے موقع پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو سلامی دی۔ جس کے بعد ائیر چیف نے پریڈ کا معائنہ کیااور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو بیجز لگائے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں اعزازات تقسیم کئے۔

    تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ کے شیر دل اسکواڈن نے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔

  • پاک فضائیہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ایئر چیف مارشل

    پاک فضائیہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ایئر چیف مارشل

    رسالپور: پاکستان ائیرفورس اکیڈمی میں ایک سو بتیسویں جی ڈی پائلٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

    رسالپور میں پاکستان ائیر فورس اکیڈمی میں ایک سو بتیسویں جی ڈی پائلٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی، مہمان خصوصی ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاس آؤٹ جوانوں کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائیہ کی روایت بہادری سےآگے بڑھنےکی ہے، پاک فضائیہ اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت چوکس ہے۔

    تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ، غیر ملکی سفارتکار، اعلی فوجی اور سول حکام سمیت کیڈٹس کے والدین نے شرکت کی، اس موقع پر شیردل اسکوارڈن نے فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔