Tag: ائیر کوالٹی انڈیکس

  • بھارت سے آنے والی زہریلی ہواؤں سے لاہور کی فضا زہر آلود ہوگئی، صورتحال بدترین ہونے کا خدشہ

    بھارت سے آنے والی زہریلی ہواؤں سے لاہور کی فضا زہر آلود ہوگئی، صورتحال بدترین ہونے کا خدشہ

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس پھر 1000 سے تجاوزکرگیا، آئندہ تین روز میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والی ہواؤں کے باعث لاہور آج بھی زہریلی فضا کی لپیٹ میں ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

    باغوں کے شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس خطر ناک حد کو چھوگیا، صبح کے وقت شہرکا اے کیو آئی ایک ہزار سے تجاوزکرگیا۔

    محکمہ محولیات صحت کا کہنا ہے کہ بھارت کی اسموگ آلودہ ہوائیں پاکستان کے علاقوں کو متاثرکر رہی ہیں، آئندہ تین روز تیزہوائوں سے اسموگ کی صورتحال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔

    لاہور میں اسموگ سے ایک ماہ کے دوران ایک لا کھ سے زائد شہری آنکھوں اور گلے کےانفیکشن سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    لاہورمیں مشرقی ہواؤں کےباعث 12 گھنٹے میں موسمیاتی تبدیلی کی پیش گوئی کی گئی ہے، سیکریٹری تحفظ ماحولیات راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی سےلاہور کے اے کیو آئی میں اضافے کا امکان ہے، اسموگ کی صورت آج دوپہر 12 بجے تک رہنے کا خدشہ ہے۔

    سیکریٹری تحفظ ماحولیات نے کہا کہ عوام بلاضرورت گھروں سے باہر جانے سے اجتناب کریں، شہری ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر اپنائیں، عوام گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بندرکھیں۔

  • آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر براجمان

    آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر براجمان

    لاہور : آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر براجمان ہے ، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور دو سو تیس ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے ، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور دو سو تیس ہو گیا ہے، جس کے باعث فضائی آلودگی میں بھی لاہور دنیا کے شہروں میں سر فہرست ہے۔

    شارع قائداعظم پر ایئرکوالٹی 424 سے تجاوزکر گیا جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 343 ، کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 313ریکارڈ کیا گیا اور مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 400 پہنچ گیا ہے۔

    لاہور میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    پنجاب حکومت نے پھر سے انسداد سموگ اقدامات کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور شہریوں کوماسک کااستعمال کرنےکی ہدایت کی ہے۔

  • لاہورآج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی ٹاپ ٹین لسٹ سے خارج

    لاہورآج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی ٹاپ ٹین لسٹ سے خارج

    لاہور: مسلسل کئی روز تک دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہنے کے بعد آج لاہور ٹاپ ٹین لسٹ سے خارج ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں ائیر کوالٹی انڈیکس انڈیکس کی شرح سب سےزیادہ 313 ریکارڈ کی گئی جبکہ جوہرٹاؤن میں 250، ماڈل ٹاؤن میں 185 ریکارڈ کی گئی۔

    یاد رہے آلودگی پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے لاہور میں سرکاری، نجی اسکول اور نجی کمپنیاں 3 روز بند رکھنے کی ہدایت جاری کی تھی، ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا کہا تھا۔

    لاہور گزشتہ کئی روز سے ائیر کوالٹی انڈیکس پر دنیا کا پہلا آلودہ ترین قرار دیا جا رہا تھا۔

  • ساہیوال پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر

    ساہیوال پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر

    لاہور: صوبے پنجاب کا شہر ساہیوال پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، جہاں آج اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 198 ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال اور گردونواح میں ہر طرف دھند کا راج ہے،آلودگی خطر ناک حد تک بڑھ گئی ہے اس کے علاقہ شہر میں گلے اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کے پڑوسی ممالک بھارت کی دارالحکومت نئی دلی میں بھی فضائی آلودگی برقرار ہے۔ فضائی آلودگی کے پیش نظر غیر ضروری کاروں اور ٹرکوں کی نوئیڈا سے دلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    اسموگ کے باعث دلی کے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری آنکھیں جلنے کی شکایات بھی کر رہے ہیں۔