Tag: ائی کمشنرعبدالباسط

  • حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا، مشیر خزانہ

    حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا، مشیر خزانہ

    کراچی: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا، وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ اچھے لوگ سامنے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی زیر قیادت ملک کو معاشی صورتحال سے نکالا، سابقہ حکومتوں کے لیے گئے 10 ارب ڈالر کے قرضے دئیے گئے۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے دوران مشکلات پیش آئیں، ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے گئے، بین الاقوامی ادارے پاکستانی معیشت کی تعریف کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنایا ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا گیا، ہم نہیں چاہتے مہنگائی ہو، قیمتوں میں اضافہ ہو۔

    مزید پڑھیں: مشیر خزانہ نے بیرونی کھاتوں میں مزید استحکام کی نوید سنا دی

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پانچ ماہ میں نہیں بڑھائی گئیں، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجبوراً اضافہ کرتی ہے۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 ماہ میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 ارب 80 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے واجبات میں 3 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، اس سے فاریکس بفر میں 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، موجودہ صورت حال بیرونی کھاتوں میں مزید استحکام کا باعث بنے گی۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.60 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 13 دسمبر تک ذخائر 17.65 ارب ڈالر تک جا پہنچے۔

  • بھارت پاکستانی عملے کو تحفظ فراہم کرے، عبدالباسط

    بھارت پاکستانی عملے کو تحفظ فراہم کرے، عبدالباسط

    نئی دہلی: بھارت میں شرپسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی وزاتِ خارجہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ویانا معاہدے کے تحت حکومت تمام سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیزکال موصول ہوئی جس میں گمنام شر پسند نے فوری بھارت نہ چھوڑنے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    بعد ازاں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام کو دھمکی آمیز کال کی اطلاع دی اور بھارت وزارت خارجہ کو دھمکیوں دے متعلق خط  تحریر کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    پڑھیں:  بھارتی جارحیت،آرمی چیف کا وزیر اعظم کوفون

    عبدالباسط کی جانب سے  حکام کو تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’بھارت ویانا معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو  فوری طور تحفظ فراہم کرے اور دھمکیاں دینے والے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائے‘‘۔

    ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دھمکی دیے جانے کے بعد پاکستانی سفارتی عملے کو ہائی کمیشن میں اکھٹے ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں:   بھارت،پاکستانی ہائی کمشنر کوانتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں

    قبل ازیں جنگی جنون رکھنے والے ملک کے شرپسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھی ہراساں کیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت میں مقیم فنکار پاکستان منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں تاہم اس ضمن میں ابھی تک کوئی مجرم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

     

     

  • جشن آزادی کشمیر کی آزادی کے نام کرتے ہیں، پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

    جشن آزادی کشمیر کی آزادی کے نام کرتے ہیں، پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

    نئی دہلی : بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے پاکستان کے جشن آزادی کو کشمیر کی آزادی کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بھی یوم آزادی پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہائی کمشنر عبدالباسط نے کیک کاٹا اور پرچم کشائی کی۔

    تقریب میں ہائی کمیشن کے عملے سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے جشن آزادی کشمیر کی آزادی کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ مظلوم کشمیریوں نے آزادی کیلئے جوقربانیاں دی ہیں انہیں ہم رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کے راستے کا انتخاب کیا، بھارت کو بھی چاہئیے کہ کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے بجائے ان کی امنگوں اور خواہش کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔

    عبدالباسط کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت اور سپورٹ جاری رکھیں گے۔