Tag: ابابیل فورس

  • چھینا جھپٹی کی وارداتیں روکنے کے لیے ‘ابابیل فورس’ بنانے کا فیصلہ

    چھینا جھپٹی کی وارداتیں روکنے کے لیے ‘ابابیل فورس’ بنانے کا فیصلہ

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں روکنے کے لیے ابابیل فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے دارلحکومت پشاور میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر وزیر اعلیٰ محمود خان کے تحفظات کا اظہار کردیا۔

    آئی جی خیبر پختونخواہ کے احکامات پر پولیس نے چھیناجھپٹی کی وارداتیں روکنے کے لیے ابابیل فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ ابابیل فورس 1600پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہوگی، فورس کو400موٹرسائیکلیں فراہم کی جائیں گی اور اہلکار2شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔

    آئی جی خیبر پختوںخواہ نے مزید بتایا کہ ہر موٹر سائیکل پر2اہلکارسوار اور جدیدجیکٹس میں کیمرے لگے ہوں گے۔

  • لاہور میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایک اور اقدام

    لاہور میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایک اور اقدام

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایک اور احسن قدم اٹھا لیا گیا، لاہور میں جرائم کی شرح کم ہونے کی تصدیق عالمی کرائم انڈیکس نے بھی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے جرائم کے خاتمے کے لیے ایک اور احسن اقدام کرلیا، لاہور پولیس نے ہاٹ اسپاٹ ایریاز پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

    چیف لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے ابابیل فورس کا افتتاح کر دیا، 20 موٹر سائیکلوں کا ابابیل سکواڈ مجرموں کو پکڑے گا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق شہر بھر میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ عالمی کرائم انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، انڈیکس میں لاہور 230 ویں نمبر پر ہے۔