Tag: ابتدائی رپورٹ مکمل

  • پشاور: گوراقبرستان آرمی چیک پوسٹ کی ابتدائی رپورٹ مکمل

    پشاور: گوراقبرستان آرمی چیک پوسٹ کی ابتدائی رپورٹ مکمل

    پشاور: گورا قبرستان آرمی چیک پوسٹ حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے، حملہ آور کا ڈیٹا نادرہ کے پاس بھی موجود نہیں ہے.

    پشاور گورا قبرستان میں آرمی چیک پوسٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کا ڈیٹا نادرہ کے پاس بھی موجود نہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک حملہ آور کے پاس سے ایک پستول برآمد ہوئی ہے، حملہ آور نے چیک پوسٹ کے سیکیورٹی اہلکار پر دو فائر کئے جبکہ تیسرا فائر پستول میں پھنس گیا۔

    حملہ آور پیدل آیا اور مسافر پک اپ وین کے ذریعے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی حکام کی فوری کارروائی سے حملہ آور کو روک لیا گیا اور وہ اندر جانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تصویر صوبے اور فاٹا کے تحقیقاتی اداروں کو جلد ارسال کردی جائے گی جبکہ اُس کے خون کے ٹیسٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کل تک مکمل ہوجائے گی۔

    گزشتہ روز پشاور میں سیکورٹی فورسسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے حملہ آور ہلاک جبکہ ایک شہری جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

  • پشاور: پولیس قافلے پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل

    پشاور: پولیس قافلے پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل

    پشاور : متنی میں پولیس قافلے پر حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، عسکریت پسندوں کی تعداد نو تھی، تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی۔

    پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پولیس قافلے پر ہونے والے حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیمیں ایس پی ڈی ایس پیز بھاری نفری کے ہمراہ فرنٹیر روڈ بارڈ پر موجود تھے، اسی دوران علاقہ غیر سے دو گاڑیوں اور دو موٹر سائیکل پر سوار افراد نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس اسکواڈ پر فائرنگ کی۔

    دہشت گردوں نے کلاشنکوف اور ایس ایم جی استعمال کی، رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد عسکریت پسندعلاقہ غیر ملا مرکز فرار ہوگئے، عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی عابد الرحمان کی ٹانگ پر گولی لگی۔

    واقع کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔