Tag: ابرآلود

  • کراچی میں مطلع ابرآلود، سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں

    کراچی میں مطلع ابرآلود، سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں مطلع ابرآلود ہے،سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جبکہ شہرمیں 23 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

    گزشتہ روز لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ شادمان، اقبال ٹاون، فیروزپور روڈ، اچھرہ اور جیل روڈ کے علاقوں میں بارش سے جل تھل ہوگیا۔

    ایک اور ایئرلائن نے اسلام آباد کیلیے پروازیں شروع کر دیں

    مرید کے، ڈسکہ، حویلی لکھا، ایبٹ آباد میں اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی، اس کے علاوہ میرپور آزاد کشمیر، ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

  • کراچی میں آج موسم جزوی طورپرابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج موسم جزوی طورپرابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 18 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز موسم جزوی طورپرابرآلود رہے گا، درجہ حرارت31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 سے 85 فیصد رہے گا، شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں آج موسم جزوی طورپرابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج موسم جزوی طورپرابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 23 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، بونداباندی ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز موسم جزوی طورپرابرآلود رہے گا، درجہ حرارت31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 سے 85 فیصد رہے گا، شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں‘ محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں‘ محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑگیا، آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا اور درجہ حرارت 26 سے 28 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار

    یاد رہے کہ چار روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے بادلوں کا سسٹم پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ملک بھر میں بارشیں ہوں گی۔