Tag: ابرار الحق

  • ’سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ ابرار الحق نے پاکستان کی کامیابی پر ترانہ ریلیز کردیا

    ’سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ ابرار الحق نے پاکستان کی کامیابی پر ترانہ ریلیز کردیا

    پاکستان کے گلوکار و موسیقار ابرار الحق نے پاکستان کی کامیابی پر حب الوطنی کے جذبات سے بھرا نیا ترانہ ریلیز کردیا ہے۔

    22 اپریل کو بھارت نے پاکستان پر سری نگر کے پہلگام میں اپنے سیاحوں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا، پاکستان نے فوری طور پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کی پیشکش کی جسے بھارت نے نظر انداز کر دیا۔

    بعد ازاں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر فضائی حملہ کیا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے، جن میں جدید طرز کے تین فرانسیسی جنگی طیارے رافیل بھی شامل ہیں۔

    لیکن جنگی جنون میں مبتلا بھارت پھر بھی نہ رکا اور اس نے پاکستان کے بڑے شہروں پر ڈرون حملہ کیا جسے پاکستان کی افواج نے نہ صرف ناکارہ کیا بلکہ اس سے جواب میں بھارت کے خلاف آپریشن کیا جس میں پاکستان کو کامیابی ملی۔

    پاکستان کے مسلح افواج کے کامیاب آپریشنز کو دنیا بھر نے سراہا جبکہ پاکستانی بھی اپنی فوج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں تاہم اب ابرار الحق نے بھی اپنے منفرد انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

    ابرار الحق بھارتی جارحیت اور ’آپریشن سندور‘ کو نشانہ بناتے ‘ ہم سچے پاکستانی’ کے عنوان سے ترانہ جاری کیا جس کے بول ’شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں، سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔

    گلوکار ابرار الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر ترانے کی آڈیو جاری کی ہے، تاہم فوری طور پر گانے کی ویڈیو جاری نہیں کی گئی، انہوں نے یہ ترانہ 12 مئی کو اپنے یوٹیوب پر جاری کیا ہے۔

    تاہم گلوکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی جانب سے گائے گئے ترانے کے بول کس نے لکھے اور اس کی موسیقی کس نے ترتیب دی۔

  • بھارتی ریپر ہنی سنگھ نے رابطہ کیا تو عورت سمجھ کر فون بند کردیا، ابرارالحق

    بھارتی ریپر ہنی سنگھ نے رابطہ کیا تو عورت سمجھ کر فون بند کردیا، ابرارالحق

    پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے رابطہ کیا تو انھوں نے عورت سمجھ کر فون بند کردیا۔

    اس حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ابرارالحق نے دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ہنی سنگھ کی جانب سے جب پہلی بار رابطہ کیا گیا تو انھیں غلطی سے عورت سمجھ بیٹھا تھا، ان کے منیجر نے انھیں بتایا تھا کہ ہنی نام کی ایک ’عورت‘ ان کے ساتھ گانا بنانا چاہتی ہے۔

    ابرارالحق کا مزید کہنا تھا کہ نے عورت کا نام سننے کے بعد میں نے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا تھا، تاہم ریپر ہنی سنگھ نے دوبارہ منیجر سے رابطہ کیا تو پھر بات آگے بڑھی۔

    اس موقع پر’بلو دے گھر‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار نے بتایا کہ جس ہنی کو انھوں نے عورت سمجھنے کی غلطی کی تھی وہ مقبول بھارتی گلوکار ہنی سنگھ تھے۔

    ابرارالحق کو جب پتا چلا کہ کال کرنے والا ہنی سنگھ ہی ہے تو ان کی غلط فہمی دور ہوئی، پھر ابرار نے ہنی سے بات کی اس کے بعد دونوں نے مل کر ایک ٹریک بھی بنایا تھا، تاہم انھوں نے ٹریک کے بارے میں کچھ خاص نہیں بتایا۔

  • ابرار الحق نے معافی مانگ لی

    ابرار الحق نے معافی مانگ لی

    معروف گلوکار ابرارلحق نے اپنے نامناسب روہے پر معافی مانگ لی ہے جبکہ اپنے دل کی خلش کے حوالے سے بھی کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

    ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے والے پاکستان کے نامور گلوکار نے اپنے والدین کے حوالے سے ادھوری رہ جانے والی خواہش پر کھل کر بات کی اور ساتھ ہی چند لوگوں کے ساتھ اپنے نامناسب رویے کی بھی معافی مانگی۔

    اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے نامور گلوکار کا کہنا تھا کہ کاش میں والدین کی تھوڑی اور خدمت کرلیتا۔ میری خواہش تھی کہ میں والدین کے ساتھ اپنی کامیابیاں بانٹ سکتا جو میں نہیں کر سکا۔

    پروگرام میں ان سے پوچھا گیا کہ کوئی کسک رہ گئی ہو یا ایسا پچھتاوا جس پر آپ شرمندہ ہوں، اس کے جواب میں ابرار نے بتایا کہ جب میں نے نئی نئی گاڑی خریدی تھی تو میری گاڑی کو پیچھے سے دوسری گاڑی والے نے ٹکر مار دی تھی۔

    انھوں نے بتایا کہ اس وقت مجھے بہت غصہ آیا میں نے اس سے کہا کہ اندھے ہو کیا لیکن جب اس نے میری طرف دیکھا تو اندازہ ہوا کہ واقعی اسے ٹھیک سے نظر نہیں آتا تھا پھر وہ محنت کرکے پیسے کما رہا تھا، تو میں اس شخص سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

    گلوکار کا کہنا تھا کہ میں ایک اور شخص سے معافی مانگنا چاہتا ہو، جب والد حیات تھے تو بیشتر افراد ان کے پاس مدد مانگنے کے لیے آیا کرتے تھے، ایک بار ایک آدمی کو اپنی چھت بنوانے کے لیے کافی پیسے چاہیے تھے۔

    میں نے اسے آدھی رقم دی کہ شاید وہ جھوٹ بول رہا ہے اور سوچا کہ جو حقیقی حقدار ہوگا اسے دوں گا بعدازاں مجھے احساس ہوا اگر اللہ تعالیٰ نے بھی ایسا کرنا شروع کردیا تو میری باری تو آٗئے گی ہی۔

  • گلوکار ابرار الحق کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

    گلوکار ابرار الحق کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

    معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن میں بطور امیدوار حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں گلوکار ابرار الحق نے لکھا کہ ’میں الیکشن نہیں لڑرہا ہوں لیکن میں اپنے کاغذات نامزدگی بروقت واپس نہیں لے سکتا‘

    انہوں نے لکھا کہ ’میرے لیے زیادہ ضروری تھا کہ میں ایک سنگل ووٹ کی اہمیت کا پیغام آپ تک پہنچا سکوں، اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانیوں کا حامی و ناصر ہو۔‘

    واضح رہے کہ ابرار الحق الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

    یاد رہے کہ سال 2023 میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد گلوکار ابرار الحق نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ کل ملک بھر میں عوام حق رائے دہی استعمال کریں گے، ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

  • ابرار الحق نے لندن میں کنسرٹ کرنے پر معافی مانگ لی

    ابرار الحق نے لندن میں کنسرٹ کرنے پر معافی مانگ لی

    اسلام آباد : گلوکار ابرار الحق نے لندن میں کنسرٹ کرنے پر معافی مانگ لی اور کہا اپنی غلطی تسلیم کرتاہوں کہ لوگ مجھے سے ناراض ہوتے ہیں تو مجھے نہیں آنا چاہیے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار ابرار الحق نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے لندن کنسرٹ سے متعلق بتایا کہ لندن میں پراپرٹی ایکسپوہورہی ہے، جس میں بڑےٹائیکون شرکت کررہےہیں ایونٹ میں سہارافاؤنڈیشن کے لیے فنڈنگ کےسلسلےمیں شرکت کی۔

    ابرارالحق نے کہا لندن ایونٹ شرکت نہیں کرتاتوسہاراکایوکےمیں لائسنس کینسل ہوجائے اورلائسنس کینسل کیساتھ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑتا۔

    انھوں نے بتایا کہ ایونٹ میں پہنچاتومجھےبتایاگیاکہ آپ کیلئےسیکیورٹی بڑھادی ہے، ایک صحافی نےبتایاکہ منصوبہ بنایاگیاہےکہ آپ کو زدوکوب کیا جائے گا۔

    سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ واقعے میں پی ٹی آئی کے لوگ نہیں تھے، ن لیگ کی حمایت کرنے والے صحافی تھے، جنہوں نے بد مزگی کی ہے ، لندن میں لوگ ان صحافیوں کواچھی طرح جانتےہیں، لندن میں جوواقعہ ہواپی ٹی آئی کے لوگوں نے نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک چیریٹی فنکشن میں اپنی فاؤنڈیشن کیلئے شرکت کی تھی، جانتاہوں لوگ مجھ سے ناراض ہیں، مجھے بھی بہت تکلیف ہے، میرے لوگ مجھ سے ناراضی کا اظہارکر رہےہیں مجھے بھی دکھ ہے۔

    ابرارالحق نے مزید کہا کہ اگر میں نے لوگوں کے احساسات کو تکلیف دی ہے تو اس کے لیے معذرت کی ہے۔ اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ لوگ اگر مجھے سے ناراض ہوتے ہیں تو مجھے نہیں آنا چاہیے تھا۔

  • گلوکار ابرارالحق کے سوال پر عوام کے ایبسولوٹلی ناٹ کے نعرے

    گلوکار ابرارالحق کے سوال پر عوام کے ایبسولوٹلی ناٹ کے نعرے

    اسلام آباد: پی ٹی آئی جلسے میں گلوکار ابرارالحق کے سوال پر عوام نے ایبسولوٹلی ناٹ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے امر بالمعروف جلسے میں گلوکار اور پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق نے بھی شرکا سے نعرے لگوائے۔

    اسٹیج پر موجود ابرار الحق نے شرکا سے سوال کیا ’کیا تم چوروں کے ساتھ ہو؟‘ عوام نے اس پر نعرہ لگا کر جواب دیا ’ایبسولوٹلی ناٹ‘۔

    ابرار الحق نے کئی نعرے لگوائے اور پنڈال میں موجود پی ٹی آئی شرکا کا جوش و جذبہ بیدار کیا، گلوکار نے سوال کیا ’ کیا تم مکاروں کے ساتھ ہو؟‘ جلسے کے شرکا نے ہم آواز ہو کر جواب دیا ’ایبسولوٹلی ناٹ۔‘

    ابرار الحق نے ایک اور نعرے میں سوال کیا ’کیا تم لوٹوں کے ساتھ ہو؟‘ عوام نے فلک شگاف نعروں میں جواب دیا ’ایبسولوٹلی ناٹ۔‘

  • ابرار الحق نے کرونا کو شکست دے دی

    ابرار الحق نے کرونا کو شکست دے دی

    نارووال: تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین و پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے کرونا کو شکست دے دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ابرار الحق نے بتایا کہ ’الحمد اللہ میرا کرونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، میرے قرنطینہ کے دن مکمل ہوگئے اور آج سے دفتر بھی شروع ہوگیا‘۔

    انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    یاد رہے کہ 30 مئی کو ابرار الحق نے بتایا تھا کہ انہیں کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد گلوکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور گھر سے ہی ہلال احمر کے امور انجام دے رہے تھے۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس، ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد گھریلو ٹوٹکے استعمال کریں، ابرار الحق کی تجویز

    ابرار الحق نے احتیاطاً کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ انہیں 31 مئی کو موصول ہوئی جس میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’مجھے بخار اور خشک کھانسی کی شکایت تھی،  جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا تھا‘۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل کرونا سے متعدد سیاسی ، سماجی اور معروف شخصیات کرونا سے متاثر ہوچکی ہیں جن میں سے کچھ اراکین اسمبلی دوران علاج دم توڑ گئے۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد اضافے کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

  • ’چین کی جانب سے یہ اسکول بیگ نہیں محبت کا تحفہ ہے‘

    ’چین کی جانب سے یہ اسکول بیگ نہیں محبت کا تحفہ ہے‘

    اسلام آباد: انجمن ہلال احمر اور چین کی جانب سے دیہی علاقوں کے بچوں میں اسکول بیگ تقسیم کیے گئے، اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج انجمن ہلال احمر اور چین کی جانب سے بچوں میں 20 ہزار اسکول بیگ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس سے چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی ابرار الحق نے خطاب کیا۔

    ابرار الحق نے کہا کہ یہ اسکول بیگ نہیں بلکہ محبت کا بہترین تحفہ ہے، چین کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔

    اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے بھی تقریب سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے تعلقات کا نیا دور ہے، سی پیک کے تحت اسپتال اور ووکیشنل سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، حکومت پاکستان نے ایجوکیشن فار آل کا ویژن دیا ہے، چین کی کمپنیاں اسکل ڈیولپمنٹ اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کو تیارہیں۔

    عدالت نے ابرار الحق کو بہ طور چیئرمین ہلال احمر بحال کر دیا

    یاد رہے کہ معروف گلو کار ابرار الحق کو 15 نومبر کو ہلال احمر کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، تاہم عدالت میں ان کی تعیناتی کے خلاف دی جانے والی درخواست پر 18 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے انھیں معطل کر دیا تھا۔

    بعد ازاں 26 دسمبر 2019 کو کیس کی متعدد سماعتوں کے بعد عدالت نے ابرار الحق کی بہ طور چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی درست قرار دے دی تھی، اور انھیں عدالتی حکم کے ذریعے بحال کر دیا۔

  • ’چمکیلی‘ صرف ایک گانا ہے اسے سن کر مزہ لیں، ابرار کا ناقدین کو جواب

    ’چمکیلی‘ صرف ایک گانا ہے اسے سن کر مزہ لیں، ابرار کا ناقدین کو جواب

    کراچی : معروف گلوکار ابرار الحق کا نیا گانا ’چمکیلی‘ ریلیز ہوچکا ہے جہاں ابرار الحق کے ئے گانے کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے وہی انہیں روایات کی خلاف ورزی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

    شادیوں کا سیزن آتے ہی پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنے مداحوں کے لیے ایسے گانے سامنے لانا شروع کردیے جو شادیوں کی تقریبات میں بجائے جاسکیں۔ ایسا ہی ایک گانا پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق نے بھی ریلیز کردیا ہے، جو یقیناً مہندی کی ہر تقریب میں گانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہوگا۔

    ابرارالحق کے نئے گانے ”چمکیلی“ میں کوئی اور نہیں بلکہ چمکیلی اداکارہ مہوش حیات نے پرفارم کیا جبکہ گانے کی ویڈیو میں ان کا ساتھ معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے دیا ہے۔

    گانے میں مہوش حیات چمکیلی بنی ہیں، جو اپنی شادی کی تقریب کے دوران نہایت پرجوش نظر آرہی ہیں۔

    اس گانے میں جہاں شاہ ویر سفید رنگ کی شیروانی میں خوبرو لگ رہے ہیں تو دوسری طرف مہوش حیات سرخ رنگ کے عروسی جوڑے میں نہایت پرکشش اور دلکش نظر آرہی ہیں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مہوش حیات روایات کو تبدیل کرتے ہوئے اپنی بارات خود لے کر شاہ ویر کے گھر آئی ہیں اور شاہ ویر کو رخصت کروا کر اپنے گھر لے جانے کا ارادہ کررہی ہیں۔

    ایک طرف تو سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو کو بے انتہا پسند کیا جارہا ہے تو دوسری طرف کچھ افراد روایات کو تبدیل کرنے پر ابرار الحق کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں یہاں تک کہ پولیس میں بھی شکایت درج کرانے کی بھی دھمکی دی جارہی ہے۔

    ابرار الحق نے لوگوں کی تنقید پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ صرف ایک گانا ہے اسے سن کر مزح لیں‘۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ مہوش حیات نے گانے کی ویڈیو میں جلوہ گر ہونے کے ساتھ ساتھ ابرارالحق کے ہمراہ اس کی گلوکاری بھی کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس گانے کو خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ مداح امید ظاہر کررہے ہیں کہ مہوش حیات خود بھی اپنا گانا ریلیز کریں گی۔

    چمکیلی کی کمپوزیشن بھی ابرارالحق نے خود کی ہے۔

  • ابرار الحق کی ’چمکیلی‘ دھوم مچانے لگی

    ابرار الحق کی ’چمکیلی‘ دھوم مچانے لگی

    لاہور: معروف گلوکار ابرار الحق کا ویڈنگ سانگ ’چمکیلی بارات‘ لے کر آئی ہے کہ بول اور شوٹنگ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گیت کی باقاعدہ لانچنگ کردی گئی۔

    گانے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ یہ گیت لڑکی کے گرد گھومتا ہے جس کا نام چمکیلی ہے وہ لڑکے کی بارات لے کر جاتی ہے اور اسے بیاہ کر لے آتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بظاہر تو یہ گانا خواتین کو بااختیار بنانے سےمتعلق لگتا ہے لیکن آج کل حقیقت میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ لڑکیاں بارات لے کر آتی ہیں۔

    رہنما تحریک انصاف ابرار الحق نے سیاسی امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال نےہمارےکالج کو رکوانے کی بڑی کوشش کی، ہم اس وقت بھی اچھےکالجزکی فہرست میں آئےتھے۔

    انہوں نے کہا کہ اب ابرارچھوٹاسا رہ گیاہےاور’سہارا‘ پراجیکٹ بڑاہوگیا،عمران خان نےبڑادلیرانہ قدم اٹھاتے ہوئے شوکت خانم بنایا۔