Tag: ابراہیم

  • ’تمھارا کوئی حق نہیں کہ تم۔۔۔‘کرینہ کپور نے سوتیلے بیٹے ابراہیم کو کمنٹ میں کیا کہا؟

    ’تمھارا کوئی حق نہیں کہ تم۔۔۔‘کرینہ کپور نے سوتیلے بیٹے ابراہیم کو کمنٹ میں کیا کہا؟

    بالی ووڈ کے نواب سیف علی حان کے بیٹے ابراہیم علی خان کی تصاویر پر اداکارہ کرینہ کپور کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابراہیم علی خان نے پوما کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر میامی میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے ریسنگ اسٹار چارلس لی کلرک کے ساتھ لی گئی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    ابراہیم علی خان کو سرخ فیراری جرسی میں چارلس کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مذاق میں کہا کہ اس فراری ڈرائیور کو دیکھ کر چارلس بھی الجھ گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ibrahim Ali Khan (@iakpataudi)

    ابراہیم علی خان اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے اور اداکار سارہ علی خان کے چھوٹے بھائی ہیں، سیف علی خان نے اب کرینہ کپور سے شادی کر لی ہے، کرینہ کپور نے اپنے سوتیلے بیٹے ابراہیم کی پوسٹ پر تبصرہ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    کرینہ کپور نے ابراہیم کی تصاویر پر کمنٹ کیا کہ’ تمھارا کوئی حق نہیں بنتا کہ تم اتنے ہینڈسم لگو‘ دوسری جانب ابراہیم علی خان کی فینز نے بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔

    ایک مداح نے لکھا کہ ’میں ایک ہی تصویر میں اپنے دونوں کرشز پر کیسے فوکس کروں‘، ایک اور مداح نے کہا کہ ابراہیم کے والد سیف نے 2007 کی فلم ٹا را رم پم میں ڈرائیور کا کردار ادا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ابراہیم علی خان نے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا جبکہ وہ جلد ہی بالی ووڈ میں بطور اداکار ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

  • لاہور: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر ہاؤس پہنچ گئے

    لاہور: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر ہاؤس پہنچ گئے

    لاہور: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال پر حاضری کے بعد گورنر ہاؤس پہنچ گئے، جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی صدرابراہیم رئیسی گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے الگ الگ ملاقات کرینگے جبکہ گورنر ہاؤس میں ایرانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

    اس سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے مزار اقبالؒ پہنچنے پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا، بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    معزز مہمان ایرانی صدرسیدابراہیم رئیسی نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبال پر دعا کرائی۔ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    ایرانی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے، صیہونی قوتوں کیخلاف پاکستان کا مؤقف قابل دید ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرا تعلق ہے۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا بھی مؤقف ہے فلسطینی جیت سے ہمکنار ہونگے، فلسطینیوں پر ظلم کرنیوالے اسرائیلی شکست سے دوچار ہوں گے۔

    پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی یہاں اجنبی جیسا احساس نہیں ہوا، پاک ایران رشتہ وقت کیساتھ مزید مضبوط ہوگا، میری خواہش تھی کہ پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتا۔