Tag: ابراہیم رئیسی

  • ابراہیم رئیسی کی موت بھی ہیلی کاپٹر میں پیجر دھماکے سے ہوئی تھی؟

    ابراہیم رئیسی کی موت بھی ہیلی کاپٹر میں پیجر دھماکے سے ہوئی تھی؟

    لبنان میں حالیہ پیجر دھماکوں کے بعد دو ماہ قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت پیجر پھٹنے سے ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ بخشش اردستانی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر ابراہیم رئیسی بھی پیجر استعمال کرتے تھے جو دوران سفر ہیلی کاپٹر میں پھٹا جس میں ان سمیت کئی حکام کی موت واقع ہوئی۔

    ایرانی رہنما بخشش اردستانی نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جس پیجر کا استعمال لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، سابق ایرانی صدر رئیسی کے زیر استعمال پیجر اس سے الگ ہو سکتا ہے تاہم وہ پیجر ہیلی کاپٹر میں پھٹنے کا واقعہ ہو سکتا ہے۔

    بخشش اردستانی نے کہا کہ ایران (ایرانی فوج نے) یقینی طور سے حزب اللہ کے پیجر خریدنے میں بڑا کردار ادا کیا تھا۔ ایسے میں ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھی اس معاملے کی جانچ کرنی چاہیے کیونکہ رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے سے جڑا ایک بڑا امکان پیجر دھماکا بھی ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ابراہیم رئیسی کی موت رواں سال مئی میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہوئی تھی جس میں کئی اعلیٰ حکومتی حکام بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

    اس حادثے کی تحقیقات میں اب تک جو وجوہات سامنے آئیں، ان میں موسم کی خرابی اور دھند جیسے عناصر شامل ہیں۔

    تاہم سابق صدر ابراہیم رئیسی کے پیجر استعمال کرنے کی بات تب سامنے آئی جب کچھ دن پہلے ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس کے بیک گراؤنڈ میں ایک پیجر نظر آ رہا ہے۔

    لبنان میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے اور بیشتر زخمیوں کے دونوں یا ایک ہاتھ اور آنکھیں ضائع ہو چکی ہیں۔

    حزب اللہ اور لبنان نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔

  • ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری

    ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری

    ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ کو جاری کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران سے جاری تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش کر گیا تھا۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ دھند کی وجہ سے ہوا، حادثے کی وجہ علاقے کی پیچیدہ موسمی صورتحال بھی تھی۔

    یاد رہے حادثے سے قبل تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں موجود صدر رئیسی کے چیف آف اسٹاف غلام حسین اسماعیلی نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی تو موسم ٹھیک تھا لیکن پرواز کے پینتالیس منٹ بعد صدارتی پائلٹ نے کہا کہ بادل سے بچنے کے لیے پرواز اونچی کریں۔

    ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ تیس سیکنڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہوگیا ہے، جس پر ہمارے پائلٹ نے قریبی تانبے کی کان پر ہیلی کاپٹر اتارا۔

    غلام حسین اسماعیلی نے بتایا تھا کہ صدر کے پائلٹ، وزیر خارجہ اور صدر کے محافظ کو فون کیا مگر جواب نہ ملا۔

  • ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل، اصل حقائق سامنے آگئے

    ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل، اصل حقائق سامنے آگئے

    ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، جس کے بعد اصل حقائق سامنے آگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا نے حادثے کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ سے متعلق خبر سیکیورٹی ذرائع سے نشر کی ہے۔ جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہوا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، رپورٹ میں حادثے کی 2 وجوہات کا تعین کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی پہلی وجہ موسم کی صورتحال سازگار نہیں تھی جبکہ دوسری وجہ یہ تھی کہ ہیلی کاپٹر زائد وزن اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا تھا اور ہیلی کاپٹر میں گنجائش سے زائد 2 افراد سوار تھے۔

    یاد رہے حادثے سے قبل تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں موجود صدر رئیسی کے چیف آف اسٹاف غلام حسین اسماعیلی نے بتایا تھا کہ صدارتی ہیلی کاپٹر کا پائلٹ کانوائے کا انچارج تھا، ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی تو موسم ٹھیک تھا لیکن پرواز کے پینتالیس منٹ بعد صدارتی پائلٹ نے کہا کہ بادل سے بچنے کے لیے پرواز اونچی کریں۔

    ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ تیس سیکنڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہوگیا ہے، جس پر ہمارے پائلٹ نے قریبی تانبے کی کان پر ہیلی کاپٹر اتارا۔

    غلام حسین اسماعیلی نے بتایا تھا کہ صدر کے پائلٹ، وزیر خارجہ اور صدر کے محافظ کو فون کیا مگر جواب نہ ملا۔

    انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ سے واپس امریکا روانہ، جانے سے قبل کیا کہا؟

    یاد رہے 19 مئی کو ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع، کتنے نام سامنے آئے؟

    ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع، کتنے نام سامنے آئے؟

    تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ناگہانی موت کے سبب ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔

    دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے لیے سرکاری سوگ ختم ہوتے ہی ان کی جانشینی کے لیے مقابلہ شروع ہو گیا ہے، اور اس سلسلے میں 20 معتبر نام تجویز کیے گئے ہیں۔

    وزیر داخلہ احمد واحدی نے صوبائی گورنرز اور شہری انتظامیہ کو انتخابات کے لیے کمیٹیاں بنانے کے احکامات جاری کر دیے۔

    ایران میں صدراتی انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے، قائم مقام صدر محمد مخبر کا کہنا ہے کہ مزاحمتی قوتوں سے متعلق ایرانی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوگی، نئی حکومت بھی فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت جاری رکھے گی۔

    گارڈین کے مطابق دو مرتبہ صدارت کے امیدوار رہنے والے سعید جلیلی نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ وہ اس بار بھی صدارت کے لیے امیدوار ہوں گے، وہ ایک سخت گیر رہنما ہیں، اور اپنے کیریئر کا بیشتر حصہ وزارت خارجہ میں گزارا ہے، چار سال قبل وہ رئیسی کے حق میں دستبردار ہوئے تھے، وہ 2007 اور 2013 کے درمیان ایران کے اہم جوہری مذاکرات کار بھی رہے۔

    صدارت کے لیے ناموں کی رجسٹریشن 4 دن تک جاری رہے گی، جو کہ اس جمعرات سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلے راؤنڈ میں 10 امیدواروں کو شامل ہونے کی اجازت دی جا سکتی ہے، جو کہ 2021 میں صرف چار تھے۔

  • ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپرد خاک

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپرد خاک

    ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

    ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم رئیسی کی تدفین کے موقع پر لاکھوں افراد نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جبکہ تدفین مشہد میں روضہ امام علی رضا ؑکے احاطے میں کی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مشہد پہنچایا گیا تو سڑکوں پر لاکھوں کی تعداد میں عوام موجود تھے، ایرانی صدر کے جسد خاکی کو آہوں اور سسکیوں میں امام علی رضا کے روضے تک لے جایا گیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر کی تدفین تہران کے جنوب میں شاہ عبدالعظیم کے روضے کے احاطے میں کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر اہم بیان سامنے آگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ دریا سے لے کر سمندر تک فلسطینی ریاست کے قیام کو تسلیم کیا جائے گا۔

    ابراہیم رئیسی نے اسماعیل ہنیہ سے آخری ملاقات میں کیا کہا تھا؟

    انہوں نے کہا کہ جس طرح موسیٰ کی والدہ سے کیے گئے قدرت کے دو وعدے پورے ہوئے اسی طرح امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور نیٹو جیسے بڑے گروپ کے خلاف چھوٹے گروپ فلسطین کی فتح کا قدرت کا وعدہ بھی ضرور پورا ہوگا۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی تہران میں تعزیتی تقریب میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

    وزیر اعظم شہباز شریف کی تہران میں تعزیتی تقریب میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

    تہران: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے تہران میں تعزیتی تقریب میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے تعزیتی دورے پر تہران میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان، آذربائیجان، قطر اور ترکیہ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

    تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالےسے بات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اعظم علی اسدوو کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی، وزیر اعظم نے باکو میں ہونے والی 29 ویں اقوام متحدہ کانفرنس کی کامیابی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور باہمی دل چسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم کی ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دو طرفہ اور باہمی دل چسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی، وزیر اعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔

  • ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے وزیر اعظم آج ایران جائیں گے

    ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے وزیر اعظم آج ایران جائیں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف آج ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسوس ناک انتقال پر تعزیت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف آج ایران جائیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور کابینہ کے دیگر سینئر وزرا بھی ایران جائیں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے بھی ملاقات کریں گے، اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ایران سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

  • ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی

    ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی حکام کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی۔

    ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ پڑھائیں گے جس کے بعد ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ گزشتہ روز تبریز میں بھی ادا کی گئی تھی، تبریز میں آخری رسومات میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں سوگ کی فضا برقرار ہے، جبکہ ایران میں قومی سانحے پرپانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ایران میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    وزیراعظم شہباز شریف بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آج ایران جائیں گے، ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس کی قرارداد سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔

  • ایرانی صدر کا تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کتنا پرانا، حادثے کی وجہ کیا؟

    ایرانی صدر کا تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کتنا پرانا، حادثے کی وجہ کیا؟

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی جو گزشتہ روز ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے ان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر نصف صدی سے بھی زائد پرانا تھا۔

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کار جو اتوار کی شب آذربائیجان سے واپسی پر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ان کے زیر استعمال تباہ شدہ ہیلی کاپٹر بیل 212 کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کم از کم نصف صدی سے زیادہ  پرانا ہے جو ایرانی انقلاب سے قبل امریکا سے خریدا گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیل 212 ہیلی کاپٹر ایران میں شاہ محمد رضا پہلوی کے دور میں 1976 میں تجارتی استعمال کے لیے لیا گیا تھا جب کہ اس ہیلی کاپٹر کو امریکا اور کینیڈا کی فوج نے 1971 میں اپنے بیڑے میں شامل کیا تھا۔ اس کے نئے ڈیزائن میں دو ٹربو انجن ہیں۔

    اس کے علاوہ بیل 212 ہیلی کاپٹر جاپان کوسٹ گارڈ، یو ایس سیکیورٹی فورسز اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے زیر استعمال ہے۔ تھائی لینڈ کی نیشنل پولیس بھی اسے استعمال کر رہی ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ ایرانی حکومت کے پاس کتنے بیل 212 ہیلی کاپٹر ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایران کے کمانڈ ایئر فورس اور نیوی کے پاس 10 ہیلی کاپٹر ہیں۔

    بیل 212 کو یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مسافروں کی نقل و حمل، فضائی فائر فائٹنگ، کارگو اور ہتھیاروں کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیکن ایران میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ماڈل سرکاری مسافروں کو لے جانے کے لیے بنایا گیا تھا۔

    اس سے قبل بیل 212 کے جو حادثات ہوئے ہیں ان میں گزشتہ سال ایک نجی طور پر چلنے والا طیارہ یو اے ای کے ساحل پر  گر کر تباہ ہوا تھا جب کہ اس نوعیت کا سب سے حالیہ ایرانی حادثہ 2018 میں ہوا، جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ 2015 میں اسی کاشان کے قریب ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    دریں اثنا بھارتی میڈیا نے ایک امریکی فوجی تجزیہ کار سیٹرک لیٹن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر 1960 کی دہائی میں بنایا گیا تھا اور اب اس ہیلی کاپٹر کے اسپیئر پارٹس ملنا بھی مشکل ہے۔

    امریکی فوجی تجزیہ کار نے یہ بھی امکان ظاہر کیا کہ ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ اسپیئر پارٹس کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شمال مغربی ایران میں گزشتہ چند دنوں سے موسم بھی خراب ہے اور امکان ظاہر کیا کہ ہیلی کاپٹر میں موٹی برف، بارش اور سرد موسم کی وجہ سے تکنیکی مسائل پیدا ہوں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/who-was-the-first-to-identify-the-wreckage-of-ibrahim-raisis-helicopter/

    واضح رہے کہ اتوار کو ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر آذربائیجان سے واپسی پر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار صدر ایران ابراہیم رئیسی، وزير خارجہ حسین امیرعبداللہیان، آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ علی ہاشم، مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    مشہد: ہیلی کاپٹر کے افسوسناک حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سمیت دیگر حکام کی نمازجنازہ آج تبریز میں ادا کی جائے گی۔

    ایران کے سرکاری میڈیا نے حادثے کا سبب ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایرانی ڈرونزنے سرچ کیا تھا۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں سوگ کی فضا برقرار ہے، جبکہ ایران میں قومی سانحے پرآج سے پانچ روزہ یوم سوگ منایا جائے گا۔

    دوسری جانب ایرانی آرمی چیف نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    ایرانی صدر سمیت دیگر حکام کی لاشیں منتقل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف اسٹاف محمد باقری نے اعلیٰ سطح کمیٹی کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اعلیٰ سطح کمیٹی ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کاتعین کریگی۔