Tag: ابر آلود

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر قائد میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موسم آج ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم حبس کی شدت میں کمی آگئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کم سےکم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 48 کلو میٹر ہے۔

  • کراچی میں مطلع ابر آلود، پختونخواہ میں طوفانی بارشوں کا امکان

    کراچی میں مطلع ابر آلود، پختونخواہ میں طوفانی بارشوں کا امکان

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود بھی رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اس وقت (صبح 10 بجے) شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جبکہ ہوا کی رفتار 7 ناٹیکل میل ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹے میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پشاور، مردان، مالا کنڈ، ہزارہ اور کوہاٹ میں بارش متوقع ہے جبکہ بنوں اور ہزارہ ڈویژن میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز کوہاٹ میں 15، اور ڈی آئی خان میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ڈی آئی خان میں زیادہ سے زیادہ پارہ 38 ڈگری، چترال میں 36 اور دیر میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔تاہم آج شام رات اور پیر کے روز بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں ،مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

    آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہنزہ ،سکردو منفی 10 ،گوپس منفی 09 ،کالام ،کوئٹہ منفی 08،گلگت ،مالم جبہ منفی 06،قلات منفی 05،راولاکوٹ منفی 04،مری ،بونجی منفی 03،کالام ،گڑھی ڈوپٹہ منفی 02اور بالاکوٹ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا۔