Tag: ابوبکر البغدادی

  • داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کے تہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے

    داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کے تہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے

    داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کے تہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے اور بتایا میرا شوہر مجرم تھا۔

    تفصیلات کے مطابق داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اُمِ حذیفہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویوتہلکہ خیزانکشافات کئے۔

    ام حذیفہ نے بتایا کہ میرا شوہر مجرم تھا، نام نہاد دولت اسلامیہ کے گڑھ سمجھے جانے والے شامی شہررقہ میں وہ شوہر کے ساتھ رہتی تھیں، خود کو بچانے کے لیے بار بار جگہ بدلنی پڑتی۔

    داعش کے سابق سربراہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو مجھ سے الگ کر دیا گیا، شوہر نے انھیں حقیقی دُنیا سےکاٹ کررکھ دیا تھا، ٹی وی دیکھ سکتے تھے نہ موبائل فون، ہر قسم کی ٹیکنالوجی سے دور تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چھپ کرٹی وی دیکھا توپتہ چلا شوہر موصل کی مسجد میں بطور نام نہاد اسلامی خلافت کے سربراہ کے طور پر خطاب کر رہے تھے۔

    اہلیہ نے بتایا کہ ابوبکر نے میری مخالفت کے باوجود بارہ سال کی بیٹی کی شادی اپنے دوست سے کرائی۔

    ام حذیفہ نے کہا کہ 2019 میں امریکی فوجی آپریشن میں ابوبکر نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا، اس دھماکے میں ان کے بچے بھی ہلاک ہوئے، ان کی چار میں سے دو بیویاں بھی فائرنگ کے تبادلے میں ماری گئیں۔

    داعش کے سابق سربراہ کی اہلیہ آج کل عراقی جیل میں قید ہیں، دہشت گردی میں ملوث ہونے جیسے الزامات کا سامنا کر رہی ہیں۔

  • ابوبکر البغدادی کے جانشین کو بھی ختم کر دیا: ڈونلڈ ٹرمپ

    ابوبکر البغدادی کے جانشین کو بھی ختم کر دیا: ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکا کو آئی ایس آئی ایس کے خلاف ایک اور کامیابی ملی ہے، ابوبکر البغدادی کے جانشین کو بھی ختم کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے ٹویٹ کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ داعش کے ہلاک سربراہ ابوبکر البغدادی کے جانشین کو بھی امریکی فوجیوں نے ٹھکانے لگایا، ان کا کہنا تھا کہ جو مارا گیا ہے وہ تنظیم میں اہم مقام پر تھا۔

    امریکی صدر نے داعش کے مارے گئے شخص کی شناخت یا اس سے متعلق مزید تفصیل نہیں بتائی، تاہم پیر کو امریکا نے داعش کے ترجمان ابو الحسن المہاجر کی موت کی تصدیق کی تھی، جسے امریکی فورسز نے شام میں مار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی لاش کی باقیات سمندر برد کر دی گئی ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ شام میں آپریشن کے دوران امریکی فوج کا ایک کتا ہیرو ثابت ہوا، جس نے داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کا بند سرنگ میں پیچھا کیا، فرار کا راستہ نہ ملنے پر داعش سربراہ نے خود کو بم سے اڑا لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ابو بکر البغدادی کی ہلاکت ، داعش کا نیا سربراہ کون؟

    امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر ایک کتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس نے ابوبکر البغدادی کو پکڑنے اور ہلاک کرنے کے آپریشن میں حصہ لیا۔

    دوسری طرف کرد جنگجوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق چوری شدہ انڈر وئیر سے ہوئی، ان کے ایجنٹوں نے اس کا انڈر ویئر چوری کر لیا تھا جس سے حاصل ڈی این اے سے کی موت کی تصدیق کی گئی۔

  • ابوبکر البغدادی  کی ہلاکت کے بعد انتقامی حملوں کا خدشہ

    ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد انتقامی حملوں کا خدشہ

    پیرس : داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد انتقامی حملوں کا خدشہ ہے ، جس کے باعث فرانس میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ، فرانسیسی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ عوامی تقریبات میں زیادہ چوکس ہونے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد انتقامی حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفی کاسٹنر نے شام میں داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجو گروپ کے سربراہ کی موت کے ردعمل میں ملک میں حملے ہوسکتے ہیں۔

    فرانسیسی وزیر داخلہ نے پولیس کے نام ایک خط میں کہا کہ ابوبکر البغدادی کی موت کے بعد جہادیوں کے پروپیگنڈے میں شدت آسکتی ہے،اس میں انتقامی حملوں کا کہا جاسکتا ہے ،اس لیے آیندہ دنوں میں ہونے والی عوامی تقریبات میں زیادہ چوکس ہونے کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں : ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے 3 بچوں کو بھی مارا، امریکی صدر ٹرمپ

    یاد رہے امریکی اسپیشل فورسز نے ٹرمپ کی منظوری سے ادلب میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ابوبکر البغدادی مارا گیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کی تھی اور کہا اس کے ساتھ کئی دہشت گرد بھی مارے گئے، آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے، ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ میں موجود تھا، آپریشن کے دوران وہ خودکش دھماکے میں مارا گیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ البغدادی کی لاش مسخ ہوچکی ہے، ڈی این اے سے شناخت ہوگئی ہے، ابوبکر البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا، اس نے ا خودکش حملے میں اپنے تین بچوں کو بھی مارا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب وائٹ ہاؤس میں اس کارروائی کو براہِ راست ملاحظہ کیا تھا۔

  • داعش سربراہ ابوبکرالبغدادی کا بیٹا حذیفہ البدری مسلح کارروائی میں مارا گیا

    داعش سربراہ ابوبکرالبغدادی کا بیٹا حذیفہ البدری مسلح کارروائی میں مارا گیا

    دمشق : دولت اسلامیہ شام عراق (داعش) نامی عسکریت پسند تنظیم کے سربراہ کا بیٹا شام میں ہونے والی ایک کارروائی میں مارا گیا، وہ علویوں اور روسیوں کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق داعش کے سربراہ شیخ ابوبکر البغدادی کے بیٹے حذیفہ البدری کو بشارالاسد کے حامی اور روسی مسلح دستوں نے ایک کارروائی میں ہلاک کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی حمس میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے ایک پلانٹ کے قریب ہوئی۔ اس نیوز ایجنسی نے اپنے ہاتھوں میں بندوق لیے ہوئے ایک نوجوان کی تصویر بھی جاری کی ہے اور کہا ہے کہ یہ تصویر حذیفہ البدری کی ہے۔

    اس حوالے سے شام کے حکام نے شیخ ابوبکر البغدادی کے بیٹے کی ہلاکت کو اہم کامیابی قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کی ہلاکت تک جاری جنگ جاری رکھیں گے، اس کیلئے دہشت گردوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی زندہ ہے، قریبی ساتھی کا انکشاف

    واضح رہے کہ عراقی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار کے مطابق داعش سربراہ ابوبکر البغدادی عراقی سرحد کے قریب شامی علاقے میں اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ روپوش ہے، گزشتہ کئی روز سے البغدادی کے مبینہ طور پر ہلاک ہو جانے کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔

    تاہم کسی کو یہ علم نہیں کہ داعش کا سربراہ اس وقت زندہ ہے یا مارا جا چکا ہے، امریکا نے البغدادی کے سر کی قیمت پچیس ملین ڈالر کر رکھی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • داعش کےسربراہ ابوبکرالبغدای کےسرکی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر

    داعش کےسربراہ ابوبکرالبغدای کےسرکی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر

    واشنگٹن : امریکہ نےداعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لیے انعام کی رقم بڑھا کر 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کر دی۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ نےدہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لیےانعامی رقم میں1 کروڑ کا اضافہ کردیا،جس کے بعدانعامی رقم2 کروڑ50 لاکھ امریکی ڈالرز ہوگئی ہے۔

    امریکی محکمہٴ خارجہ کےریوارڈ فورجسٹس پروگرام نے انعام کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ البغدادی امن کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم کسی بھی اس شخص کو دی جا سکتی ہے جوداعش کے سربراہ کے ٹھکانے کے بارے میں اطلاع دے،جس سے اُس کی گرفتاری عمل میں آسکے اور اُسے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی متعدد خبریں زیرگردش رہی ہیں تاہم اب تک ان دعوؤں کی تصدیق کسی نے بھی نہیں کی جاسکی۔