Tag: ابوجا

  • ابوجا سے اغوا کی گئی بہنیں بازیاب کرالی گئیں

    ابوجا سے اغوا کی گئی بہنیں بازیاب کرالی گئیں

    نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں اغوا کے بعد یرغمال بنائی گئی پانچ بہنیں کامیابی سے بازیاب کرالی گئی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لڑکیوں کو ہفتے کی رات شمالی نائیجیریا کے جنگل میں پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرایا گیا۔

    یاد رہے کہ 6 لڑکیوں کو رواں ماہ ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا جس میں سے ایک لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    لڑکیوں کی رہائی کے لیے اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، لیکن پولیس بیان میں کسی کو رقم ادا کیے جانے کا ذکر سامنے نہیں آیا ہے۔

    دوسری جانب ایرانی فوج کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے باعث 5 فوجی جاں بحق ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایران کے صوبے کرمان میں فوجی اڈے پر پیش آیا، واقعہ کے بعد اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    افغانستان میں تباہ ہونے والی طیارے سے متعلق اہم انکشاف

    اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے وقت اہلکار اپنے بیریکس میں آرام کررہے تھے، تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے کی وجہ کیا تھی۔

  • پاکستان،نائیجیریا کو دس سپرمشاق طیارے فروخت کرے گا

    پاکستان،نائیجیریا کو دس سپرمشاق طیارے فروخت کرے گا

    ابوجا : پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا ہے،معاہدے پر پاکستانی اور نائیجیرین ایئر مارشل نے دستخط کیے۔

    تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے دارلخلافہ ابوجا میں دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان نائیجیریا کو دس سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا۔

    پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کامرہ ایئرمارشل ارشد ملک نے اور نائیجیریا کے ایئروائس مارشل نے ابوجا میں ایک باوقار تقریب میں دستخط کیے اور باہمی فوجی،سماجی اور سیاسی تعاون کو بڑھانے پر غور کیا گیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اہنی دفاعی طاقت اور صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے دفاعی اور جنگی مشینیری خریدنے والے ممالک پاکستان کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

    واضح رہے خطے میں تیزی سے بدلتی صورتِ حال کے پیش نظر ملکوں کی ترجیحات بدلتی نظر آتی ہیں اور ہر ملک اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے تعلقات اور معاہدے طے کر رہے ہیں جس سے نئی دوستیاں اور نئے رقیب سامنے آ رہے ہیں۔

     

     

  • بوکوحرام کی جانب سے رہا کی گئی21طالبات اہل خانہ کے سپرد

    بوکوحرام کی جانب سے رہا کی گئی21طالبات اہل خانہ کے سپرد

    ابوجا: نائجیریا میں سرگرم شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے رہا کی جانے والی اکیس طالبات کو دارالحکومت ابوجا میں ایک تقریب کے دوران اہل خانہ کے حوالے کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق بوکوحرام کی قید سے رہائی پانے والی اکیس طالبات کو اہل خانہ کے حوالےکرنےکےلیے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کےچرچ میں تقریب منعقد کی گئی۔

    ڈھائی سال بعد والدین اور بہن بھائیوں سے ملاقات کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنےمیں آئے۔ایک جانب طالبات والدین سے ملنے کی خوشی میں آبدیدہ تھیں تو دوسری جانب والدین کےلیے جذبات پر قابو پانا مشکل نظر آتاتھا۔

    خیال رہےکہ اپریل 2014 میں چبوک کے اسکول کی 276 لڑکیوں کو اغوا کیا گیا تھا جن میں سے 21 کو بوکو حرام کے چار قیدیوں کے بدلے رہاکیاگیا۔

    مزیدپڑھیں:بوکوحرام نے4ساتھیوں کےبدلے21مغوی لڑکیوں کورہاکردیا

    یاد رہے کہ دو روزقبل نائجیریاکےصدارتی ترجمان کا کہناتھاکہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام سے طویل مذاکرات ہوئے جس میں سوئس حکومت نے ثالث کا کردار ادا کیا۔

    صدراتی ترجمان کامزید کہناتھاکہ اس سلسلے میں مزید مذاکرات ابھی جاری ہیں اور مزید لڑکیوں کی رہائی کا بھی امکان ہے۔

    واضح رہےکہ 2009 سے حکومت اور بوکوحرام کے درمیان لڑائی میں 20ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور لاکھوں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

  • نائیجیریا میں ججوں کے خلاف کریک ڈاون

    نائیجیریا میں ججوں کے خلاف کریک ڈاون

    ابوجا: نائیجرین سیکورٹی حکام نے بدعنوان ججوں کے خلاف کریک ڈاون میں لاکھوں ڈالرز برآمد کرکےمتعدد ججوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق نائیجریا میں بدعنوان ججوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی آگئی جس کے نتجیے میں گزشتہ چند دنوں میں ملک کے متعدد ججوں کو گرفتار کرکے لاکھوں ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔

    نائیجریا میں ججوں کےخلاف کارروائیاں صدر محمد بوہاری کی ملک سےبدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کی مہم کا حصہ ہے جس کے تحت اب تک لاکھوں ڈالرز کی پراپرٹی قبضے میں لی گئی ہے۔

    دوسری جانب نائجریئن بار اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ججز کی گرفتاریاں اور ان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گرفتار ججوں کو رہاکریں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعدصدر بوہاری نے بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک وہ کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

  • ابوجا:شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے مزید لڑکیاں اغواء کرلیں

    ابوجا:شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے مزید لڑکیاں اغواء کرلیں

    ابوجا: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست اڈاماوا میں مقامی رہائشیوں کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو دیہات سے درجنوں مزید لڑکیاں اور خواتین اغوا کرلی ہیں۔

    حکام نے تاحال لڑکیوں کے اغوا کے تازہ واقعات کی تصدیق نہیں کی لیکن مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اغواء کی یہ وارداتیں حکومت کی جانب سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کے اعلان کے بعد ہوئی ہیں۔

    حکومت پرامید ہے کہ مذاکرات کے پس منظر میں بوکو حرام اپریل میں اغواء کی گئی 200 سے زائد لڑکیوں کو رہا کر دے گی۔

    بوکو حرام نے ابھی تک حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی۔

    گذشتہ جمعے کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد حکومت نے کہا کہ بوکو حرام کے ساتھ مزید مذاکرات اس ہفتے پڑوسی ملک چاڈ میں کیے جائیں گے۔

  • ابوجا:مغوی طالبات کی رہائی، حکومت اور بوکوحرام میں معاہدہ

    ابوجا:مغوی طالبات کی رہائی، حکومت اور بوکوحرام میں معاہدہ

    ابوجا: نائجیرین حکومت نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، اسکول طالبات کی رہائی کیلئے حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجرین شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے دو سو سے زائد طالبات کی رہائی کے بدلے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا، حکومت نے بوکو حرام کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔

    حکومتی ترجما ن کا کہنا تھا کہ باغیوں اور حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے اور بوکو حرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ اغواء کی گئی طالبات کو چھوڑ دیں گے ۔