Tag: ابوظبی ولی عہد

  • ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان  پاکستان پہنچ گئے

    ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، دورے میں متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زایدالنہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

    وزرا،اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد بھی ان کے ہمراہ ہیں، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے

    ابوظبی کے ولی عہد کا دورہ اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کےعزم کا مظہر ہے، دورے میں متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا اور نشان پاکستان سے نوازنے کیلئےخصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

    شیخ خالد ابو ظہبی کی سپریم کونسل برائے مالیاتی واقتصادی امور کے رکن اور انویسٹمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی رکن ہیں جبکہ ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔

    ابوظبی ولی عہد سربراہ نیشنل سیکیورٹی اور ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، مارچ 2023 میں انہیں ابوظہبی کا ولی عہد اور ابو ظبی ایگزیکٹو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

    پاکستان میں کاروبار،تجارت ،سرمایہ کاری کے تناظر میں ابوظبی ولی عہد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

  • متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم کو سب سے بڑا شہری اعزاز دے دیا

    متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم کو سب سے بڑا شہری اعزاز دے دیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز زید میڈل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ نے نریندر مودی کو یہ ایوارڈ دیا۔

    ابوظبی کے ولی عہد نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اہم کردار نے ان کو مزید تقویت دی۔

    جوابی ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد کی قیادت میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات مستحکم ہوئے۔

    مودی کو اعزاز ملنے پر بھارتی وزراء روی شنکر پرساد، سشما سوراج، شیو راج سنگھ چوہان کی جانب سے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 2015 میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے جس میں انرجی سیکٹر، ریلویز ودیگر شامل تھے۔

    جبکہ ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے 2017 میں بھارت کا دورہ کیا تھا انہیں بھارت کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل زید ایوارڈ روس کے صدر پیوٹن، سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش، سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم اور چین کے صدر شی جن پنگ کو دیا جاچکا ہے۔