Tag: ابوظبی

  • ابوظبی: مرجان کی چٹانوں کے لیے بڑا منصوبہ شروع

    ابوظبی: مرجان کی چٹانوں کے لیے بڑا منصوبہ شروع

    ابوظبی: یو اے ای کے دارالحکومت میں مرجان کی چٹانوں کی بحالی کے لیے سب سے بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی ایجنسی ابوظبی (ای اے ڈی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید آل نھیان نے مرجان کی 10 لاکھ سے زیادہ کالونیوں کی بحالی کے سب سے بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

    شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ مرجان کی چٹانوں کو بچانے کا یہ منصوبہ نہایت اہم ہے، کیوں کہ یہ چٹانیں اہم اور پیداواری سمندری رہائش گاہ سمجھی جاتی ہے۔

    مرجان کی چٹانیں ابوظبی میں حیاتیاتی تنوع کی تائید کرتی ہیں اور متعدد اقسام کی مچھلیوں اور سمندری حیات کے لیے ایک قدرتی رہائش گاہ فراہم کرتی ہیں، اس کے علاوہ یہ ساحل کو کٹاؤ سے بچانے کے ساتھ ساتھ ماہی گیری میں بھی مدد کرتی ہیں، ابوظبی میں تفریح اور سیاحتی سرگرمیاں بھی ان کی وجہ سے فروغ پاتی ہیں۔

    شیخ حمدان نے کہا کہ خلیج عرب میں مرجان کی چٹانوں کے لیے سخت ماحولیاتی حالات کے باوجود، خطے میں سمندری حیات کی متعدد اقسام کے لیے یہ موافق رہائش گاہ فراہم کر سکتے ہیں، کیوں کہ یہ نہایت لچک دار ہیں جس کی وجہ سے یہ زیادہ درجہ حرارت سے مطابقت پیدا کر سکتے ہیں۔

    حکام کے مطابق ابوظبی میں متعدد مقامات پر 34 مختلف قسم کے سخت مرجان پائے گئے ہیں، جس میں راس غنڈا، بٹینہ، سعادت اور النوف شامل ہیں، تازہ منصوبے کے تحت سمندر کے فرش پر مرجانی چٹانوں کے لیے نرسریز تیار کی جائیں گی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مرجان (کورل) کی چٹانوں کو درپیش سب سے اہم چیلنج پانی کے درجہ حرارت میں اضافہ ہے، جو تھرمل تناؤ کا مرکب ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں کورل بلیچنگ ہوتی ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب پانی بہت زیادہ گرم ہو جاتا ہے، اور مرجان کے ٹشوز میں موجود الجی (کائی) خارج ہونے لگتی ہے، اور مرجان پوری طرح سفید پڑ جاتا ہے، اور اسے کورل بلیچنگ کہا جاتا ہے۔

    حکام کے مطابق 2017 میں ابوظبی نے بڑے پیمانے پر مرجان بلیچ کی وجہ سے اپنی 73 فی صد چٹانیں کو کھو دی تھیں، اسی طرح دنیا نے آسٹریلیا میں گریٹ بیریئر ریف مرجان کی چکنائیوں کا ایک بڑا حصہ بھی کھو دیا تھا۔

    ای اے ڈی کے سروے کے مطابق پچھلے سال کے دوران مرجان کی چکنائی کی صورت حال میں 10 فی صد سے 18 فی صد تک بہتری دیکھی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس منصوبے کا آغاز سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا ہے جو ہر سال 8 جون کو منایا جاتا ہے۔

  • ابوظبی ٹریول گرین لسٹ میں 6 نئے ممالک شامل

    ابوظبی ٹریول گرین لسٹ میں 6 نئے ممالک شامل

    ابوظبی: ابوظبی نے ٹریول گرین لسٹ میں جرمنی اور امریکا سمیت 6 نئے ممالک کو شامل کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کا کہنا ہے کہ جرمنی اور امریکا سمیت ٹریول گرین لسٹ میں چھ نئے ممالک کو شامل کیا گیا ہے، دیگر چار ممالک میں آذربائیجان، کرغزستان، اسپین اور مالڈووا شامل ہیں۔

    ٹریول گرین لسٹ کے ممالک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ نہ کرنے کی سہولت دی گئی ہے، محکمے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظبی پہنچنے کے بعد قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ایئر پورٹ پر صرف پی سی آر ٹیسٹ لینے کے لیے کہا جائے گا۔

    ابوظبی آنے والے غیر ملکیوں کی بڑی مشکل آسان، پابندی ختم

    واضح رہے کہ جو ممالک ابوظبی کی ٹریول گرین لسٹ میں شامل نہیں ہیں، وہاں سے آنے والے مسافروں کو 10 دن کے لیے قرنطینہ ہونا ضروری ہے۔ ان ممالک سے مسافروں کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے پی سی آر کا منفی ٹیسٹ بھی دکھانا ہوگا۔

    یاد رہے کہ کرونا وبا کے پیش نظر لگائی جانے والی پابندی کے بعد گزشتہ ماہ ابوظبی نے دنیا کے 14 ممالک کے شہریوں کو ریاست میں آنے کے بعد قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا تھا، جن میں سعودی عرب بھی شامل تھا۔

    اس چودہ ممالک کی فہرست میں آسٹریلیا، اسرائیل، سعودی عرب، چین، مراکش، آئس لینڈ، برونائی، ہانگ کانگ، گرین لینڈ، سنگاپور، جنوبی کوریا، ماریشس اور دیگر شامل تھے۔

  • امارات: گاڑی اسٹارٹ حالت میں چھوڑنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

    امارات: گاڑی اسٹارٹ حالت میں چھوڑنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

    امارات: ابوظبی ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اسٹارٹ حالت میں گاڑی چھوڑنے پر 500 درہم جرمانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں اب گاڑی اسٹارٹ حالت میں چھوڑنے پر پانچ سو درہم جرمانہ کیا جائے گا، ٹریفک پولیس نے تنبیہ کی ہے کہ معمولی نوعیت کے کام کے لیے بھی گاڑی اسٹارٹ حال میں نہ چھوڑیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق قانون کی شق نمبر 70 کے تحت گاڑی کو پارک کرنے کے بعد اسے اسٹارٹ حالت میں چھوڑنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    ابوظبی ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں گاڑی مالکان کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ معمولی نوعیت کا کام کیوں نہ ہو، جاتے وقت گاڑی کو اسٹارٹ حالت میں نہ چھوڑا جائے۔

    واضح رہے کہ بعض لوگ دکان سے کچھ خریدنے یا اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے لیے جاتے ہیں تو گاڑی کو اسٹارٹ حالت میں چھوڑ دیتے ہیں، جس سے گاڑی چوری کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

    ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کو قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی پارک کرنے کے بعد اسے اسٹارٹ حالت میں نہ چھوڑیں، بالخصوص جب گاڑی میں چھوٹے بچے تنہا بیٹھے ہوں۔

    خیال رہے کہ گاڑی کو غیر مناسب مقام پر پارک کرنا بھی قانون شکنی ہوتی ہے، جس پر چالان کیا جاتا ہے۔

  • یو اے ای میں تیار ہونے والی کرونا ویکسین کا نام کیا ہوگا؟

    یو اے ای میں تیار ہونے والی کرونا ویکسین کا نام کیا ہوگا؟

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں چین کی کرونا ویکسین تیار کی جائے گی، ویکسین کو حیات ویکس کا نام دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے چین کی کرونا ویکسین کی تیاری سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے، رواں سال کے آخر تک ابوظبی کی ایک نئی فیکٹری میں سائنو فارم کی کرونا ویکسین کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔

    اس ویکسین کی تیاری کے لیے ابوظبی کی ٹیکنالوجی کمپنی گروپ 42 (G42) نے چینی کمپنی سائنو فارم کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

    ویکسین کی تیاری کے اس منصوبے کو خلیجی خطے میں چینی سفارت کاری کی توسیع قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ یو اے ای کی معیشت میں اس سے تنوع پیدا ہونے میں بھی مدد ملے گی۔

    خیال رہے کہ ویکسین تیار کرنے والا یہ پلانٹ خلیفہ انڈسٹریل زون آف ابوظبی میں تعمیر کیا جا رہا ہے، اس میں 3 فِلنگ لائنز اور 5 آٹومیٹڈ پیکیجنگ لائنز ہوں گی۔

    اس پلانٹ میں ایک سال کے دوران کرونا ویکسین کی 20 کروڑ خوراکیں تیار کی جائیں گی، جب کہ اس پروڈکشن لائن میں ابتدائی طور پر ایک ماہ میں 20 لاکھ خوراکیں تیار کی جا سکیں گی۔

    پیر کو بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں تیار ہونے والی اس ویکسین کو حیات ویکس (Hayat-Vax) کا نام دیا جائے گا، تاہم یہ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجیکل پروڈکٹ کی ویکسین ہے جس کی امارات نے دسمبر میں منظوری دی تھی۔

  • کرونا ویکسین کی دنیا بھر میں ترسیل کے لیے ابوظبی کا بڑا قدم

    کرونا ویکسین کی دنیا بھر میں ترسیل کے لیے ابوظبی کا بڑا قدم

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی نے کرونا ویکسین کی دنیا بھر میں ترسیل کے لیے ہوپ کنسورشیم لانچ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویکسین کی ترسیل کی طلب میں متوقع اضافے کے پیش نظر ابو ظبی دنیا بھر میں کو وِڈ 19 ویکسین کی ترسیل کے لیے عالمی لاجسٹک کے مرکز کے طور پر اپنا کردار ادے کرنے کو تیار ہو گیا۔

    ابوظبی کا یہ ہوپ کنسورشیم معروف اور عالمی اداروں پر مشتمل ہے، جو کرونا ویکسین کی دنیا بھر میں ترسیل، سورسنگ، اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بنیادی انفرااسٹرکچر کی فراہمی کے ساتھ ویکسین کی آسان دستیابی کے لیے ایک سپلائی چین فراہم کرے گا۔

    ہوپ کنسورشیم نے دنیا بھر میں تیار ہونے والی ویکسین کی 6 ارب سے زیادہ خوراکوں کی ترسیل کے لیے لاجسٹک خدمات مہیا کرنے کی غرض سے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر لیا ہے۔

    محکمہ صحت ابوظبی کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن محمد الحامد کا کہنا ہے کہ ہوپ کنسورشیم نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی سب سے بڑی استعداد کا حامل ہے جو دنیا کو وبا سے نکلنے میں مدد کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہوپ کنسورشیم بین الاقوامی حکومتوں، غیر سرکاری تنظیموں اور ویکسین فراہم کرنے والوں کو سپلائی چین کی سہولت فراہم کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویکسین تیار کرنا اس مسئلے کے حل تک پہنچنے کا صرف پہلا قدم ہے، ویکسین کو پوری دنیا میں پہنچانا بھی اس کے مساوی چیلنج ہے، امید ہے کنسورشیم اس مسئلے کو معیار کی اعلیٰ سطح کے مطابق انجام دے گا۔

    اتحاد ایوی ایشن گروپ کے گروپ چیف ایگزیکٹو افسر ٹونی ڈگلس کا کہنا ہے کہ 4 گھنٹوں کی پرواز کے ساتھ دنیا کے 2 تہائی مقامات تک رسائی کے ساتھ ابوظبی عالمی سطح پر لاجسٹک مرکز کی حیثیت سے خدمات انجام دے سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ہوپ کنسورشیم اسکائی سیل کے ہائبرڈ کنٹینر کے ذریعے ویکسین کی ترسیل کرے گا، اسکائی سیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ ایٹل کا کہنا ہے کہ ہمارے ہائبرڈ کنٹینر ویکسین کی مکمل افادیت کو برقرار رکھیں گے جو وبا کو شکست دینے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

  • واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی سیٹنگ متعارف کروادی

    واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی سیٹنگ متعارف کروادی

    سانس فرانسسکو: پیغام رسانی کی مقبول ترین موبائل اپیلی کیشن’واٹس ایپ‘ نے صارفین کی ایک دیرینہ مشکل آسان بناتے ہوئے گروپ سے متعلق نئی ’پرائیویسی سیٹنگ‘ متعارف کروادی۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں نئی پرائیویسی سیٹنگ‘ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اس پیش رفت سے صارفین کوگروپس میں شامل ہونے یا نہ ہونے کااختیار مل گیا ہے۔

    نئی پرائیویسی سیٹنگ کے ذریعے صارفین خود فیصلہ کریں گے کہ کون انہیں گروپ میں ایڈ کرسکتا ہے۔
    اس پرائیویسی سٹینگ کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی پرائیویسی میں جاکر گروپ کے آپشن پر کلک کریں، یہاں صارف کے لیے تین آپشنز دیے گئے ہیں۔

    ان آپشنز میں ایوری ون، مائی کنٹیکٹ اور مائی کنٹیکٹ ایکسپٹ شامل ہیں۔ مائی کنٹیکٹ آپشن کے انتخاب کی صورت میں وہ صارفین جو آپ کی ایڈریس بک یعنی’کنٹیکٹ لسٹ‘ میں شامل ہوں گے وہ آپ کو گروپ میں ایڈکرسکیں گے۔

    مائی کنٹیکٹ ایکسپٹ کے ذریعے آپ کی ایڈریس بک میں شامل صارفین پر آپ کو اضافی کنٹرول حاصل ہو جائے گا، یعنی آپ کی مرضی کے مطابق کون سا ایڈمن آپ کو گروپ میں شامل کرے۔

    واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ نئی سیٹنگ محدود صارفین کے لیے ہے تاہم کچھ وقت بعد دنیا بھر کے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

  • ابوظبی، گاڑیوں میں ہولناک تصادم، 5 طالبات زخمی

    ابوظبی، گاڑیوں میں ہولناک تصادم، 5 طالبات زخمی

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں 8 گاڑیوں میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 5 طالبات زخمی ہوگئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی میں اسکول بس اور 7 گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 طالبات زخمی ہوگئیں، ریسکیو ٹیموں میں جائے وقوعہ پر زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کیا۔

    ابوظبی پولیس کے مطابق المقتا برج کے نزدیک گاڑیوں میں تصادم ہوا جس میں 5 طالبات زخمی ہوئی، زخمی طالبات کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق زخمی طالبات کو اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ صبح 9 بجکر 35 منٹ پر پیش آیا، حادثے کی وجہ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کے درمیان فاصلے کی کمی کو بتایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ابوظبی، خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 بچے اور خاتون جاں بحق

    لیفٹیننٹ کرنل جابر المنصوری نے ڈرائیور کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑیوں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں ابوظبی کے ضلع الفلاح میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال فروری میں شارجہ میں خطرناک ٹریفک حادثے میں بھارت سے تعلق رکھنے والا سیاح جوڑا ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اسی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • ابوظبی پولیس نے ہولناک کار حادثے کی ویڈیو شیئر کردی

    ابوظبی پولیس نے ہولناک کار حادثے کی ویڈیو شیئر کردی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں پولیس نے ہولناک کار حادثے کی ویڈیو شیئر کردی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی ٹریفک پولیس کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار ڈرائیور سگنل بند ہونے کے باوجود گاڑی نہیں روکتا اور دوسری جانب سے آنے والی کار سے تصادم ہوجاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور کی جانب لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس نے ڈرائیورز کو تنبیہ کی ہے کہ سگنل بند ہوجانے کے باوجود نہ رکنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ ہوگا اور 12 بلیک پوائنٹس دئیے جائیں گے اور گاڑی کو 30 دن کے لیے ضبط کرلیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اسی طرح کا اقدام دوبارہ دہرانے پر 3000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ایک سال کے لیے لائسنس معطل کردیا جائے گا۔

    ابوظبی پولیس کا کہنا تھا کہ ریڈ لائٹ جلنے کے باوجود گاڑی چلانا ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کے نتیجے میں خطرناک حادثات رونما ہوتے ہیں اور عوام اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    پولیس انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ڈرائیور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی چلاتے ہیں جو بڑے حادثے کا سبب بنتا ہے۔

  • ابوظبی: کینیڈین شہری نے خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    ابوظبی: کینیڈین شہری نے خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں کینیڈین خاتون شہری نے خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اس کی زندگی بچالی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی میں خاتون اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے ایک پل سے نیچے چھلانگ لگانے ہی والی تھی کہ کینیڈٰین خاتون نے موقع پر پہنچ کر اس کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔

    خاتون نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں برج پر خودکشی کرنے جارہی تھی، کینیڈٰن خاتون میرے پاس آیا اور مجھ سے بات کی اور پل سے اترنے میں میری مدد کی۔

    ابوظبی کے ڈائریکٹرکرمنل سیکیورٹی بریگیڈیئر جنرل محمد سہیل الراشدی کے مطابق ہم کینیڈا کی خاتون کے کردار اور اس عورت کی مدد کرنے میں اس کے اچھے طرز عمل اور پولیس کو واقعے کی اطلاع کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ابوظہبی: ایک شخص نے پیڈسٹرین برج سے لٹک کر خودکشی کرلی

    بریگیڈیئر جنرل محمد سہیل الراشدی نے کہا کہ ابوظبی پولیس کمیونٹی کے ممبروں کو معاشرے میں ان کے مثبت کردار اور شراکت کے کردار کو سراہتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں ابوظبی کے شیخ راشد بن المکتوم روڈ پر بنے پیڈسٹرین برج سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا، خودکشی کرنے والے شخص کی لاش پیڈسٹرین برج سے اتارنے کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

    پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والا ایشین شہری ہے، ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا، تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی۔

  • متحدہ عرب امارات میں غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان

    ابوظبی: پائیدار ترقی کے لیے قائم امارات کے قومی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غربت کا مکمل خاتمہ کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پائیدار ترقی کے قومی ادارے نے اپنی پہلی رپورٹ جاری کرکے بتایا کہ امارات میں غربت سے متعلق اب کوئی چیلنج باقی نہیں رہا، غربت کا 100 فیصد خاتمہ کردیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”متحدہ عرب امارات میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جس کی یومیہ آمدنی 1.25 ڈالر (4.6 درہم) سے کم ہو” style=”style-8″ align=”left” author_name=”رپورٹ”][/bs-quote]

    رپورٹ کے مطابق ملک میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جو خط غربت کے تحت زندگی گزار رہا ہو، عالمی بینک گروپ کے مطابق یومیہ 1.25 ڈالر سے کم آمدنی غربت میں شمار کی جاتی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جس کی یومیہ آمدنی 1.25 ڈالر (4.6 درہم) سے کم ہو، یہ رپورٹ اولیور ویمن کنسلٹنسی نے اماراتی ادارے کے اشتراک سے تیار کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات ہلال احمر جیسی امدادی تنظیموں کے ذریعے عالمی سطح پر بھی اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

    یو اے ای نے گزشتہ برسوں کے دوران اس مد میں بھاری رقوم خرچ کی ہیں، رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امارات نے سرکاری کارکردگی کا معیار بلند کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 93 فیصد سے زیادہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت داخلہ ملک کو امن و امان والے ممالک کی فہرست میں برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں، 2021 تک تمام سرکاری ادارے اس ہدف کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشن جاری رکھیں گے۔