Tag: ابوظہبی ٹیسٹ

  • مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے

    مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے

    ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے۔

    ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا، آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ پر دونوں بیٹسمینوں کی یلغارسے رنز کی بھرمارہورہی ہے۔

    مصباح اور یونس کررہے ہیں کاری وار، یونس بلا لہراتے ہیں تو مصباح بھی پیچھے نہیں رہتے۔  یونس نے مسلسل تیسری میچ میں سینچری بنائی تو مصباح نے الحق نے بھی سینچریز کی ہیٹ ٹرک بنادی، مصباح اور یونس ٹیسٹ میں ریکارڈز بنارہے ہیں اور حریف ٹیم کو ناکوں چنے چبوارہے ہیں۔

    مصباح الحق اور یونس کی شاندار پرفارمنس نے گرین شرٹس کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی، قومی ٹیم نے پہلی اننگز پانچ سو چھیاسٹھ رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: احمد شہزاد گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

    ابوظہبی ٹیسٹ: احمد شہزاد گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سر میں بال لگنے سے پاکستانی بیٹسمین احمد شہزاد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں احمد شہزار اور اظہر علی کے درمیان دوسری وکٹ میں ایک سو انہتر رنز کی شراکت بنی، تین سو سینتالیس کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد بدقسمتی سے اینڈرسن کی گیند پر انوکھے انداز میں ہٹ وکٹ ہوگئے، کیوی بولر کی تیز گیند احمد شہزاد کے سر پر لگی جس وہ سنبھل نہ سکے اور ان کا بیٹ وکٹ پر گرگیا۔

    گیند لگنے کے بعد احمد شہزاد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سر پر فریکچر بتایا گیا ہے، احمد شہزاد آئندہ 48گھنٹے ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: دوسرے روز، احمد شہزاد پہلی ڈبل سینچری بنانے میں ناکام

    ابوظہبی ٹیسٹ: دوسرے روز، احمد شہزاد پہلی ڈبل سینچری بنانے میں ناکام

    ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 269 رنز پر اننگز کا آغاز کیا،احمد شہزاد کیرئیرکی پہلی ڈبل سینچری بنانے میں ناکام رہے، اوپننگ بیٹسمین کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان کی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی ہیں۔

    ابوظہبی کا میدان احمد شہزاد کے نام رہا، شارجہ اور دبئی کے بعد اوپننگ بیٹسمین نے ابوظہبی میں بھی سینچری بنائی، احمد شہزاد نے کیوی بولرز کی جم کر دھرگت بنائی اور وہ ٹیسٹ میں ڈیڑھ سو رنزبنانے والے پاکستان کے کم عمر ترین بیٹسمین بھی بن گئے۔۔

    احمد شہزار اور اظہر علی کے درمیان دوسری وکٹ میں ایک سو انہتر رنز کی شراکت بنی، تین سو سینتالیس کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد بدقسمتی سے اینڈرسن کی گیند پر انوکھے انداز میں ہٹ وکٹ ہوگئے، کیوی بولر کی تیز گیند احمد شہزاد کے چہرے پر لگی جس وہ سنبھل نہ سکے اور ان کا بیٹ وکٹ پر گرگیا۔

    احمد شہزاد کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے اور ایک سو چھہتر رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے۔

  • ابو ظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان کے1وکٹ پر 269 رنز

    ابو ظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان کے1وکٹ پر 269 رنز

    ابو ظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا، شاہینوں نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ پر دو سو انہتر رنز بنالئے۔

    ابو ظہبی کے میدان میں شاہینوں نے اونچی اڑان بھری، بلے بازوں کے لاٹھی چارج نے آسٹریلیا کے بعد کیویز کا غرور بھی خاک میں ملا دیا، محمد حفیظ اور احمد شہزاد کی نیوزی لینڈ کے ریکارڈ شراکت نے میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی ہے۔

    مصباح الحق نےمسلسل تیسری مرتبہ ٹاس جیت کر بے جھجک بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نا تجربہ کار بولنگ اٹیک کے سامنے آؤٹ آف فارم پروفیسر کے بلے  نے خوب رنز اُگلے، ایک سو اٹھہتر رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کرنے کے بعد حفیظ نروش نائنٹیز کا شکار ہوئے، حفیظ کو چھیانوے رنز پر کورے اینڈرسن نے ٹھکانے لگایا۔

    دوسری جانب احمد شہزاد چٹان کی طرح کیویز کے سامنے ڈتے رہےاور کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کرنے کے ساتھ یو اے ای کے تینوں میدانوں میں سنچری بنانے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کیا، ان فارم اظہر علی نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو دو سو انہتر رنز تک پہنچایا۔

    دوسرے روز احمد شہزاد ایک سو چھبیس اور اظہر علی چھیالیس رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کرینگے۔

  • پاکستان نے کینگروز کو 20سال بعد وائٹ واش کردیا

    پاکستان نے کینگروز کو 20سال بعد وائٹ واش کردیا

    ابوظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح حاصل کرلی ، کینگروز کو بیس سال بعد وائٹ واش کردیا ہے۔

    کپتان مصباح الحق کے عالمی ریکارڈز کے بعد مایوسی کی انتہا کو پہنچی ہوئی آسٹریلوی بیٹنگ لائن اب پاکستانی بولنگ کے رحم وکرم پر دکھائی دیتی ہے۔
    شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلوی ٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی، چھ سو تین رنز کے پہاڑ اگلے کینگروز نے دن کے اختتام پر چار وکٹوں پر ایک سو تینتالیس رنز بنالئے تھے، اس طرح اسے ایک ناقابلِ یقین جیت کے لیے اب بھی 460 رنز درکار ہیں۔

    ٹیسٹ میچ آخری روز آسٹریلیا نے 143 رنز 4 رکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔ مچل مارش اور اسٹیو اسمتھ نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کا اضافہ کیا۔  208 رنز کے مجموعی اسکور پر مچل مارش 47 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے ۔

    اس موقع پر اسٹیو اسمتھ نے پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے بھرپور مزاحمت کی کوشش کی لیکن 238 کے مجموعے پر وہ بھی 97 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جس کے فوری بعد بریڈ ہیڈن بھی 13 رنز بنانے کے بعد ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    بریڈ ہیڈن کے بعد مچل جانسن کو یاسر شاہ نے آؤٹ کیا، جس کے بعد مچل اسٹارک کو بھی یاسر شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی، 246 رنز کے مجموعہ اسکور پر ناتھن لیون کی صورت میں آسٹریلیا کا آخری بلے باز بھی آؤٹ ہوگیا۔

    اظہر علی اور مصباح کی ریکارڈ ساز سنچریوں نے پاکستان کو بیس سال بعد کینگروز کو دھول چاٹا دی، بیس سال بعد آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ کیلئے آخری روز پاکستان کو صرف چھ وکٹ درکار تھی۔

    گذشتہ روز شاہینوں نے دوسری نامکمل اننگز دو کھلاڑی آؤٹ اکسٹھ رنز شروع کی۔ ڈبل سنیچری بنانے والے یونس خان چھیالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔۔۔

    مصباح الحق کے وکٹ پر آتے ہی میچ کا رنگ بدل گیا، جس کو ٹک ٹک کو ٹیسٹ سے ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کردیا، تیز ترین سنچری داغ کر مصباح ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے آٹھویں پاکستانی بنے۔  اظہر علی نے بھی دیر نہ لگائی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی سنچری داغ کر دونوں اننگز میں سنچری جڑنے والے نویں پاکستان کا اعزاز حاصل کیا۔۔

    چھ سو تین رنز کا پہاڑکھڑاکرکے شاہینوں نے کینگروز کی رہی سہی اکڑ نکال دی۔ اور چوتھے روز کھیل کے اختتام پر تک آسٹریلیا کے چار بیٹسمینون کو پویلین پہنچا کر میچ کو پوری طرح اپنی گرفت میں لے لیا۔

  • یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف ڈبل سنچری بنا ڈالی

    یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف ڈبل سنچری بنا ڈالی

    ابوظہبی :پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میں یونس خان چھا گئے، آٹھ ہزار رنز مکمل کرنےکےبعدڈبل سنچری بھی جڑ دی،ابوظہبی ٹیسٹ میں یونس خان نے ریکارڈز کے انبار لگادیئے،آٹھ ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

    مذکورہ سنچری یونس خان کے ٹیسٹ کیرئر کی پانچویں ڈبل سنچری ہے،انہوں نے چودہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی اس سے پہلے یونس خان نے بھارت، سری لنکا ،بنگلہ دیش ،زمبابوے کیخلاف ڈبل سنچری اسکور کی۔

    تاہم آسٹریلیا کیخلاف ان کی یہ پہلی ڈبل سنچری ہے، یونس خان اپنے ٹیسٹ کیرئر کا 93واں میچ کھیل رہے ہیں، علاوہ ازیں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی آسٹریلیا کیخلاف سنچری اسکور کردی ۔۔

    وہ ایک سو ایک  رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، یہ مصباح الحق کے کیرئر کی چھٹی سنچری ہے، چیئرمین پی سی بی شہریارخان  نے یونس خان اور مصباح الحق کی شاندار کارکردگی پرانکی تعریف کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: پہلہ دن مکمل ، پاکستان نے 2 وکٹوں پر304 رنز بنالیے

    ابوظہبی ٹیسٹ: پہلہ دن مکمل ، پاکستان نے 2 وکٹوں پر304 رنز بنالیے

    ابوظہبی: آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل مکمل ہوگیا، یونس خان اور اظہر علی کی شاندارسنچریوں کی بدولت پاکستان نے دو وکٹوں پر تین سو چار رنز بنالیے ہیں۔

    شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔محمد حفیظ پینتالیس اور احمد شہزادپینتیس رنز بناکر پویلین واپس پہنچے تو گراؤنڈ میں اظہر علی اور یونس خان نے قدم رکھا، مڈل آرڈر کے دونوں بلے بازوں نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، تیسری وکٹ کی شراکت میں دونوں کھلاڑیوں نے دو سو آٹھ رنز اسکور میں جوڑے۔ دن کے اختتام تک یونس خان ایک سو گیارہ رنز اور اظہر علی ایک سو رنز بناچکے ہیں۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ:سری لنکا کے پانچ وکٹوںپراب تک تین سو چوبیس رنز

    ابوظہبی ٹیسٹ:سری لنکا کے پانچ وکٹوںپراب تک تین سو چوبیس رنز

    پاکستان کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے چو تھے روز کے سری لنکا نے دوسری اننگز میں اب تک تین سو چوبیس رنزبنا لئے ہیں۔ اور اس کو پانچ وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں تین سو تراسی رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی۔

    تجربہ کار بیٹسمین یونس خان ایک سو چھتیس اورکپتان مصباح الحق ایک سو پینتیس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ سری لنکن ٹیم کی جانب سے ایرنگا اورہیرتھ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی دوسری اننگز میں سنگاکارا اکیاسی اور کوشل سلوا نے پچپن رنز بنائے۔

    دوسرے دن کے اختتام تک سری لنکن ٹیم نے ایک سو چھیاسی رنز بنائے تھے۔

     

  • ابوظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر186 رنز بنا کر 7 رنز کی برتری

    ابوظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر186 رنز بنا کر 7 رنز کی برتری

    پاکستان کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر ایک سو چھیاسی رنز بنا کر سات رنز کی برتری قائم کرلی ہے۔

    ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں تین سو تراسی رنز پر آؤٹ ہوگئی، تجربہ کار بیٹسمین یونس خان ایک سو چھتیس اور کپتان مصباح الحق ایک سو پینتیس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

    سری لنکن ٹیم کی جانب سے ایرنگا اور ہیرتھ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا کی دوسری اننگز میں سنگاکارا اکیاسی اور کوشل سلوا نے پچپن رنز بنائے، دن کے اختتام تک سری لنکن ٹیم ایک سو چھیاسی رنز بناسکی ہے۔