Tag: ابوظہبی

  • ملک ماضی بھلاناہوگا، تمام تر توجہ اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر ہے، شعیب ملک

    ملک ماضی بھلاناہوگا، تمام تر توجہ اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر ہے، شعیب ملک

    کلکتہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں ٹیم توقعات پر پورا نہ اترسکی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الگ ٹورنامنٹ ہے، اچھا کھیل پیش کرنے آئے ہیں۔

    کولکتہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے آل راؤنڈ شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے کرجانے کا یہ سنہری موقع ہے۔ ایشیا کپ میں کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الگ ٹورنامنٹ ہے، اچھا کھیل پیش کرنے آئے ہیں، ہمیں بیٹنگ تکنیک بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایک سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ بیٹنگ میں کبھی پہلے نمبر پر کھیلنے کا نہیں سوچا ہے بطور اسپنر کیرئیر کا آغاز کیا تھا بعد میں بیٹسمین بنا ہوں۔

    شعیب ملک نے کہا کہ اس وقت کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز ہے اُمید ہے نتائج اچھے آئیں گے۔

  • سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    شارجہ: قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    پینتس ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ کوکنارہ کشی اختیارکرلی، کرکٹ بورڈ اوراہلخانہ کا شکرگزار ہوں، جنھوں نے ہرقدم پر حوصلہ افزائی کی۔

    آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینا چاہتا ہوں،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جاری رکھوگا، دوہزارانیس کا ورلڈ کپ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ۔

     شعیب ملک نے انگلینڈ کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بھی بنائی تھی، شارجہ ٹیسٹ میں شعیب ملک نےچار گورے بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا تھا لیکن دوسری اننگز میں وہ خود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جو انکے کیرئیر کی آخری اننگ ثابت ہوئی۔

  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج دبئی میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج دبئی میں کھیلا جائے گا

    دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، مصباح الحق کاکہنا ہے کہ یاسر شاہ فٹ ہیں اور ٹیم کا حصہ ہوں گے، ابوظہبی ٹیسٹ کی غلطیاں نہیں دہرائے گے۔

    ابوظہبی ٹیسٹ میں ڈوبتے سورج نے پاکستان کو ڈوبنے سے بچالیا تھا، کھلاڑیوں کی روایتی غلطیوں نے ڈرا میچ کو سنسنی خیز بنادیا، پاکستان ہار سے بچ گیا۔

    قومی ٹیم کے ٹرمپ کارڈ سمجھے جانے والے لیگ اسپنر مکمل فٹ ہوگئے ہیں، وہ انگلش بیٹسمینوں پر جھپٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا ہےکہ ابو ظہبی ٹیسٹ کی غلطیوں کو نہیں دہرائے گے، انگلینڈکی ٹیم وہ نہیں جو تین سال پہلے تھی۔

    نائب کپتان اظہر علی کی شرکت ویزہ مسائل کے باعث مشکوک ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ ’’پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ‘‘ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر

    ابوظہبی ٹیسٹ ’’پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ‘‘ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر

    ابوظہبی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ابوظہبی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، ابوظہبی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستان کی پوری ٹیم 173رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

    تازہ ترین صورتحال کے مطابق انگلینڈ کی بیٹنگ شروع ہوئی تو پہلا کھلاڑی تیرہ رنز پر آوٹ ہو گیا۔

    آؤٹ ہونے والے پہلے انگلش بلے باز جوس بٹلر تھے جو شعیب ملک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

    ذوالفقار بابر نے معین علی کو کیچ کروا کے پاکستان کو دوسری کامیابی دلوائی۔ 35 رنز کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کو تیسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ 66 رنز پر انگلینڈ کی چوتھی وکٹ گری۔

    پاکستان کو یہ میچ جیتنے یا ڈرا کرنے کے لئے پھر کسی معجزے کا انتظارتھا کہ میچ کم روشنی کے باعث جلد ختم کرنا پڑا یوں یہ میچ ڈرا ہو گیا ہے۔

    پہلی اننگز میں دو سو چھ اوورز کرانےکےبعدقومی بلے بازوں نے پچ پرقدم رکھاتوپچ نے تیورہی بدل لئے۔ پہلی اننگز کے ہیرو شعیب ملک دوسری میں زیرو ہوگئے۔

    شعیب کی وکٹ گرتے ہی میچ کا نقشہ تبدیل ہونے لگا۔شان مسعودپہلی اننگز میں باؤنسر نہ کھیل سکے تو دوسری اننگز میں نیچے جاتی ہوئی گیندنےان کا کام تمام کیا۔

    میچ نازک موڑ پر جاتا دیکھ کر حفیظ اور یونس نے کچھ مزاحمت کی لیکن حفیظ جلد بازی دکھاگئے۔ اس کے بعد یونس بھی ساتھ چھوڑگئے اور پھر اسد شفیق نے بھی مایوس کیا۔ اوپرتلے گرنے والی وکٹوں نے پاکستانی پویلین میں ٹینشن پیداکردی۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: شعیب ملک نے شاندار ڈبل سنچری بناڈالی

    ابوظہبی ٹیسٹ: شعیب ملک نے شاندار ڈبل سنچری بناڈالی

    ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑیوں نے انگلینڈ کیخلاف سنچری اکاؤنٹ کھولنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    پانچویں وکٹ پر پاکستان کی جانب سے ریکارڈ پارٹنرشپ بھی قائم ہوئی۔ ابوظہبی میں پاکستانی بیٹسمنوں نے رنز کے انبار لگادیئے۔

    بلے بازوں کے تگڑے وار نے گوروں کا براحال کردیا۔ ٹیسٹ کے پہلے روز شعیب ملک نے کیرئیرکی تیسری سنچری بنائی۔ جبکہ تیسٹ کے دوسرے دن سابق کپتان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکورکی۔

    شعیب ملک نے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کے بعد ناقدین کو بھرپور جواب دیا اور اپنی شاندار ڈبل سنچری کے ذریعے ٹیم میں اپنی واپسی کو درست ثابت کیا ،

    دوسرے روز بھی شعیب ملک کا بلا رنز اگلتا رہا اورڈبل سنچری جڑ ڈالی۔ بہتی گنگا میں اسد شفیق نے خوب ہاتھ دھوئے۔

    انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اور کیرئیر کی آٹھویں سنچری بناڈالی۔ اسدشفیق ایک سو سات رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں جاوید برکی اور نسیم الغنی کا ترپن سالہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، ملک اور شفیق نے ریکارڈشراکت میں دوسواڑتالیس رنز بنائے۔

  • فارمولا ون: برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے بیلجئیم گراں پری جیت لی

    فارمولا ون: برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے بیلجئیم گراں پری جیت لی

    بیلجئیم: فارمولا ون ورلڈ چیمپئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے بیلجئیم گراں پری جیت لی۔

    برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سےکیا اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔ برطانوی ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ تئیس منٹ اور چالیس سیکنڈز میں طے کیا۔

     اس جیت کے بعد ہملٹن کو چیمپئن شپ ٹیبل پر واضح برتری حاصل ہوگئی ہے، ہملٹن کی رواں سیزن میں یہ چھٹی اور کیرئیر کی انتالیسویں کامیابی ہے۔ جنرل ساؤنڈ جرمنی کی نیکو روزبرگ اعشاریہ دو سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

  • شنگھائی،ورلڈ چیمپیئن لوئس ہملٹن نے چائینز گراں پری جیت لی

    شنگھائی،ورلڈ چیمپیئن لوئس ہملٹن نے چائینز گراں پری جیت لی

    شنگھائی: فارمولا ون ورلڈ چیمپیئن لوئس ہملٹن نے چائینز گراں پری ریس جیت لی۔

    شنگھائی انٹرنیشنل سرکٹ میں ورلڈ چیمپیئن لوئس ہملٹن نے تیز رفتار ڈرائینگ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چائینز گراں پری میں لوئس ہملٹن اور جرمن ڈرائیو نیکو برگ نے خوب گاڑیاں دوڑائیں۔

     ہملٹن نے صفر اعشاریہ صفرچار دو کے معمولی فرق سے مسلسل تیسری مرتبہ پول پوزیشن حاصل کی، عالمی چیمپیئن نے ایک منٹ پینتیس اعشاریہ سات آٹھ دو میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    لوئس ہملٹن کے ٹیم میٹ نیکو روس برگ ایک منٹ پینتیس اعشاریہ آتھ چار دو سکیند کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

  • پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئے، ڈاکٹر انور قرقاش

    پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئے، ڈاکٹر انور قرقاش

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نےکہا ہے کہ پاکستان کو جنگ یمن پر مبہم پالیسی کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

     متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور محمود قرقاش نے سماجی ویب سائٹ پر لکھا ہےکہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں شامل نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرارداد غیر متوقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئےبہتر یہی ہےکہ وہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے واضح موقف اپنائے،خلیجِ عرب اس وقت نازک دوراہے پر کھڑا ہے۔

     انور قرقاش نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کےمبہم مؤقف سےثابت ہوتا ہے کہ لیبیا سےیمن تک سلامتی کی ذمہ داری صرف عرب ممالک کی ہے ۔

    ڈاکٹر انور محمود قرقاش کا خیال ہے کہ پاکستان اور ترکی کیلئے ایران کی اہمیت خلیجی ممالک سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

  • شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ

    شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ

    ابوظہبی: ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیش رفت شمسی توانائی سے چلنے والا طیارے دنیا کے سفر پر چل پڑا۔

    شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ دنیا کے سفر پر روانہ ہوگیا، جہاز نے ابوظہبی سے اڑان بھری، بارہ سال میں تیار کئے گئے  اس طیارے کے پروں کے اوپر شمسی توانائی کے 17 ہزار سیل لگے ہوئے ہیں ، جن سے بجلی کی چار موٹریں 140 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلتی ہیں۔

    کاربن فائبر سے بنے اس طیارے کے پر بہت بڑے ہیں اور ایک 72 میٹر چوڑا ہے، یہ پر بوئنگ 747 طیارے کے پر سے بھی چوڑا ہے، لیکن ہلکے میٹریل کی وجہ سے اس کا وزن صرف 2.3 ٹن ہے۔

    جہاز میں شمسی توانائی جمع کرنے کے لیے لیتھیئم بیٹریاں بھی موجود ہیں، جس کی مدد سے طیارہ رات کو بھی پرواز کر سکے گا۔

    سولر امپلس ٹو نامی جہاز میں دو سوئس پائلٹ سوار ہیں، طیارہ اگلے پانچ ماہ کے دوران دنیا کے گرد چکر پورا کرے گا، اس دوران طیارہ بھارت، میانمار، چین، ہوائی، امریکا، یورپ اور شمالی افریقا میں کچھ دیر کیلئے اترے گا اور بالآخر ابوظہبی میں اپنا سفر ختم کرے گا۔

    حالیہ آزمائشی پرواز کے لیے ٹیسٹ پائلٹ مارکس شرڈل طیارہ چلا رہے تھے، طیارہ چھ ہزار فٹ کی بلندی تک گیا اور اس دوران طیارے کے انتظام کے کئی نظاموں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    شرڈل نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کچھ گڑگڑاہٹ ضرور سنائی دی لیکن مشن کی عمومی صورتحال مثبت تھی۔

  • یو اے ای ٹینس: اسٹینلاس واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    یو اے ای ٹینس: اسٹینلاس واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    ابوظہبی :اسٹینلاس واورینکا کو  یو اے ای ٹینس میں سیمی فائنل تک رسائی مل گئی،تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن چیمپئین سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے یواےای میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ابوظہبی میں جاری نمائشی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ عالمی نمبر چار سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے اسپین کے نکولس الماگرو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    واورینکا نے ابتدا سے ہی حریف کھلاڑی کو دباؤ میں رکھا اور مقابلہ چھ تین اور چھ دو سے اپنے نام کرلیا۔ سیمی فائنل میں واورینکا کا مقابلہ سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہوگا۔