Tag: ابو ظبی

  • ابو ظبی کے ولی عہد کا معذور لبنانی لڑکی کے لیے شاندار تحفہ

    ابو ظبی کے ولی عہد کا معذور لبنانی لڑکی کے لیے شاندار تحفہ

    ابوظبی : اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے معذور لبنانی لڑکی کو نیا گھر تحفے میں دے کر انسانیت کی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور دارالحکومت ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان نے 30 سالہ لبنانی خاندان کے خواب کو جدید سہولیات سے آراستہ گھر دے کر پورا کردیا۔

    ابوظبی کے ولی عہد کی جانب سے معذور لبنانی لڑکی کو دئیے گئے گھر میں لفٹ سمیت وہ تمام سہولیات موجود ہیں جس کے ذریعے وہ باآسانی کہیں آجا سکتی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ 30 سالہ ریٹا کا کہنا تھا کہ محمد بن زاید کی جانب سے وصول ہونے والے تحفے پر خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے۔

    ریٹا کا کہنا تھا کہ ’یہ گھر بہت خوبصورت ہے، مجھے یقین نہیں آرہا، شکریہ شیخ محمد اور متحدہ عرب امارات‘۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق معذور ریٹا کی درد بھری کہانی لبنان کے بجی نشریاتی ادارے نے ڈیڑھ ماہ قبل نشر کی تھی، جس میں مذکورہ خاتون مدد کی اپیل کررہی تھیں۔

    لبنان میں تعینات اماراتی سفارت کار حماد سعید ال شمسی لبنانی ٹی وی چینل (جس نے ریٹا کی کہانی نشر کی تھی) کے ہمراہ ریٹا سے اس کے گھر میں ملاقات کی اور جدید سہولیات سے آراستہ نئے گھر میں منقتل ہونے کی خوشخبری سنائی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی اپنے والد کے ہمراہ جس گھر میں مقیم تھی، اس کے مکان مالک کی جانب سے کئی ماہ کا کرایہ ادا نہ کرنے پر گھر خالی کرنے کی دھمکیاں دی جاری تھیں۔

  • ابوظہبی میں مقیم کارمالکان کے لیے اچھی خبر

    ابوظہبی میں مقیم کارمالکان کے لیے اچھی خبر

    ابوظہبی: انتظامیہ نے متروکہ گاڑیوں کی مرمت کی مہلت میں تیس دن کی توسیع کرتے ہوئے جرمانے میں پچاس فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کی میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ متروکہ گاڑیوں کے مالکان ایک ماہ کے اندراندر ان کی مرمت کرالیں، ا س سے قبل یہ مہلت سات دن کے لیے تھی ۔

    میونسپلٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ آفر ٹویٹ کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد لوگوں کی مدد کرکے ان کے اطمینان اور خوشی کی شرح میں اضافہ کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں ابو ظہبی کے حکام نے 242 گاڑیاں ضبط کرلی تھیں۔ یہ گاڑیاں مصفح اور اس کے ارد گرد کے علاقے سے اٹھائی گئیں تھیں۔ ان گاڑیوں کے بارے میں خیال تھا کہ ان کے مالکان اب انہیں ترک کرچکے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کو معائنہ کمپئین کے نتیجے میں ضبط کیا گیا تھا جس کا مقصد شہر کی بد نمائی میں اضافہ کرنے والی اشیا کا سدباب تھا۔

    یاد رہے کہ ابوظبی پولیس میں ’ہیپی نیس پٹرول‘ کےنام سے قائم ایک ڈیپارٹمنٹ ہے جس کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی پر انعامات سے نوازنا ہے۔ یہ ادارہ اکتوبر 2016 سے سڑکوں پر ڈرائیورز کے رویے کی جانچ پڑتال کررہا ہے، اور اب قانون کی پاسداری کرنے والوں کو تحسین کی اسناد پیش کی جارہی ہیں، روزانہ 15 سے 20 ڈرائیوروں کو یہ انعام پیش کیے جاتے ہیں۔