Tag: ابو ظہبی ٹیسٹ

  • ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

    ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

    ابوظہبی : آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان نے کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے ہیں۔

    ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے ہیں۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز لیکن 57 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ اور اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں۔

    قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، قومی ٹیم 20 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو زیر کیا تھا۔

  • ابو ظہبی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو تراسی رنز بناکرآؤٹ

    ابو ظہبی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو تراسی رنز بناکرآؤٹ

    ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو تراسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یونس خان اور مصباح الحق کی سینچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں سری لنکا پر ایک سو اناسی رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن بولرز نےبھرپور کم بیک کیا۔

    پاکستان کے آخری چھ کھلاڑی اسکور میں صرف چھپن رنز کا اضافہ کرسکے۔ تین سو ستائیس رنز چارکھلاڑی آؤٹ پر پاکستان نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اسد شفیق زیادہ دیر تک حریف بولرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکے اور تیرہ رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔

    عدنان اکمل بھی ٹیم کے لئے کچھ نہ کرسکے اور چھ رنزبناکر اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ سعید اجمل اور راحت علی نے بھی ہتھیار ڈال دیئے. پاکستانی کپتان مصباح الحق ایک سو پینتیس رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    سری لنکا کی پہلی اننگز کے اسکور دو سو چار رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم تین سو تراسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یونس خان اور مصباح کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ایک سو نواسی رنز کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔