Tag: ابو ظہبی

  • چوتھا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دے دی

    چوتھا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دے دی

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ون ڈے میں سات رنز سے شکست دیکر سیریز دو دو سے برابر کرلی، سیریز کا فائنل جمعے کو کھیلا جائےگا۔

    سانحہ پشاور کے باعث کھلاڑیوں نے میچ سے قبل دو منٹ کی خاموشی اختتار کی اوربازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے۔کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر دو سو ننانوے رنز بنائے۔

    ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز احمد شہزاد اور ناصر جمشید نے اننگز کا آغاز کیا تا ہم احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے ہینری کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد یونس خان نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ناصر جمشید کے ہمراہ 50 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی مگر ناصر جمشید 30 بنا کر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار پائے۔

    محمد حفیظ بھی جم کر بیٹنگ نہ کر سکے اور محض تین رنز بنا کر ہی ویٹوری کی گیند پر وکٹ کیپر رونچی کے ہاتھوں میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔حارث سہیل بھی ویٹوری کی ہی گیند پر لیتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، وہ 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔عمر اکمل 29 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو ئے۔شاہد خان آفریدی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 49 رنز بنائے اور وہ ملنے کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

    یونس خان نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے اور ویٹوری کی گیند پر بولڈ ہوئےتو وکٹ کیپر سرفراز احمد نے سہیل تنویر کے ہمراہ جم کر کھیلنے کی کوشش کی تاہم وہ 18 رنز بنا کر میک کلین گھان کی گیند پر وکٹ کیپر رونچی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔سہیل تنویر 11 جبکہ انور علی 20 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

  • چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیدیا

    چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیدیا

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ اورپاکستان کے درمیان جاری چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے، اوپنرز مارٹن گپٹل اور ڈین براؤن لائی نے 81 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم پھر براؤن لائی 42 رنز بنا کر کپتان شاہد آفریدی کا شکار بنے، مارٹن گپٹل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 58 رنز بنانے کے بعد 125 کے مجموعے پر سہیل تنویر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 188 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب روس ٹیلر 26 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کورے اینڈرسن 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے، نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث کیوی ٹیم 299 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور ولیمسن 105 گیندوں میں 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اننگز کی آخری گیند پر بولڈ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ سہیل تنویر، انور علی اور شاہد آفریدی ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

    اسٹیڈیم میں بھی سانحہ پشاور کا غم نمایاں دکھائی دیا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے مصباح الحق سے سانحہ پشاور پر اظہار افسوس کیا جب کہ میچ شروع ہونے سے قبل 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس دوران احمد شہزاد سمیت کئی کھلاڑی آبدیدہ ہوگئے۔ انجری کے باعث میچ کا حصہ نہ بننے والے مصباح الحق کی جگہ شاہد آفریدی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ ٹیم میں اسد شفیق اور وہاب ریاض کی جگہ ناصر جمشید اور انورعلی کو شامل کیا گیا ہے۔

  • پاک نیوزی لینڈ چوتھا ون ڈے آج ابو ظہبی میں ہوگا

    پاک نیوزی لینڈ چوتھا ون ڈے آج ابو ظہبی میں ہوگا

    ابو ظہبی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے تین وکٹوں سے میدان مارا تو دوسرے ایک روزہ میچ نے نیوزی لینڈ چار وکٹوں سے حاصل کرکے سیریز برابر کرلی۔

    شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ایک سو سینتالیس رنز سے فتح کا جھنڈاگاڑھا۔ قومی ٹیم نے چوتھے میچ کیلئے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں ۔

    محمد حفیظ کی جگہ قومی ٹیم ایک تبدیلی کی جائے گی۔ حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے چنئی روانہ ہوچکے ہے۔ ناصر جمشید اور انور علی میں سے کسی ایک کو پلیئنگ الیون میں موقع دیا جائے گا۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان جیت سے ایک وکٹ کی دوری پر

    ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان جیت سے ایک وکٹ کی دوری پر

    ابو ظہبی: نیوزی لینڈ آج پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچ  کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچیں روز جیت یا ڈرا کی اُمید لئے میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت صرف ایک وکٹوں کی دوری پر ہے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو نے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے کیویز کے خلاف ایک بڑا حدف دیا گیا ہے، جس کے تعاقب میں آج پانچویں روز کیویز کے کھلاڑی 174رنز8کھیلاڑی آوٹ سے دوسری اننگزکا دوبارہ آغاز کرے گئے۔

    ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت صرف ایک وکٹوں کی دوری پر ہے اورشاہینوں نےکینگروزکی طرح کیویزکوبھی جکڑ لیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک اورریکارڈ بنانے کیلئے بے تاب ہیں اور وہ عمران خان اورجاوید میانداد کاریکارڈٹوٹنےکا مکان پیدا ہو گیا ہے ۔اگر پاکستانی ٹیم کیویز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدتی ہے تو مصباح ،عمران خان اور جاوید میاندادکاریکارڈتوڑکرپاکستان کے کامیاب ترین کپتان بن جائیں گے۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان نے پانچ سوچھیاسٹھ رنز کا ہدف دیدیا

    ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان نے پانچ سوچھیاسٹھ رنز کا ہدف دیدیا

    ابو ظہبی : پاکستانی شاہینوں نے ابو ظہبی ٹیسٹ  پانچ سو چھیاسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔  گزشتہ روزکھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے پندرہ رنز بنالئے تھے۔

    ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی شاہینوں نے کیویز کو رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا۔ مصباح الحق اور یونس خان کی سنچریوں کے بعد شاہینوں نے پہلی اننگز پانچ سو اڑسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کے بعد ڈکلیئر کردی۔

    دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دو سو انہتر رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اظہرعلی ستاسی رنز پر ہمت ہار گئے۔

    یونس خان نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ٹیم کی کمان سنبھالی لیکن احمد شہزاد ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہے اور ایک سو چہتر رنز پرسر پر گیند لگنے سے زخمی ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

    مصباح الحق اور یونس خان نے کیویز بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ یونس نے یو اے ای کے صحراؤں میں مسلسل تیسرے میچ میں چوتھی سنچری  داغی۔

    مصباح نے بھی سنچریوں کی ہیٹرک کرکے ناقدین کے منہ بند کردیئے۔ یہ مصباح کے کیرئیر کی آٹھویں سنچری تھی۔  آج تیسرے روزکھیل کے آغاز پر اب تک  تک نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے بیس رنز بنالئےہیں۔،

  • مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے

    مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے

    ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے۔

    ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا، آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ پر دونوں بیٹسمینوں کی یلغارسے رنز کی بھرمارہورہی ہے۔

    مصباح اور یونس کررہے ہیں کاری وار، یونس بلا لہراتے ہیں تو مصباح بھی پیچھے نہیں رہتے۔  یونس نے مسلسل تیسری میچ میں سینچری بنائی تو مصباح نے الحق نے بھی سینچریز کی ہیٹ ٹرک بنادی، مصباح اور یونس ٹیسٹ میں ریکارڈز بنارہے ہیں اور حریف ٹیم کو ناکوں چنے چبوارہے ہیں۔

    مصباح الحق اور یونس کی شاندار پرفارمنس نے گرین شرٹس کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی، قومی ٹیم نے پہلی اننگز پانچ سو چھیاسٹھ رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی۔

  • ابو ظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان کے1وکٹ پر 269 رنز

    ابو ظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان کے1وکٹ پر 269 رنز

    ابو ظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا، شاہینوں نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ پر دو سو انہتر رنز بنالئے۔

    ابو ظہبی کے میدان میں شاہینوں نے اونچی اڑان بھری، بلے بازوں کے لاٹھی چارج نے آسٹریلیا کے بعد کیویز کا غرور بھی خاک میں ملا دیا، محمد حفیظ اور احمد شہزاد کی نیوزی لینڈ کے ریکارڈ شراکت نے میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی ہے۔

    مصباح الحق نےمسلسل تیسری مرتبہ ٹاس جیت کر بے جھجک بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نا تجربہ کار بولنگ اٹیک کے سامنے آؤٹ آف فارم پروفیسر کے بلے  نے خوب رنز اُگلے، ایک سو اٹھہتر رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کرنے کے بعد حفیظ نروش نائنٹیز کا شکار ہوئے، حفیظ کو چھیانوے رنز پر کورے اینڈرسن نے ٹھکانے لگایا۔

    دوسری جانب احمد شہزاد چٹان کی طرح کیویز کے سامنے ڈتے رہےاور کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کرنے کے ساتھ یو اے ای کے تینوں میدانوں میں سنچری بنانے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کیا، ان فارم اظہر علی نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو دو سو انہتر رنز تک پہنچایا۔

    دوسرے روز احمد شہزاد ایک سو چھبیس اور اظہر علی چھیالیس رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کرینگے۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: آسٹریلین ٹیم پاکستان کیخلاف فالوآن کا شکار

    ابوظہبی ٹیسٹ: آسٹریلین ٹیم پاکستان کیخلاف فالوآن کا شکار

    ابو ظہبی: پاک آسٹریلیا کرکٹ ٹیسٹ میں شاہینوں نے آسٹریلین بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں، آسٹریلین ٹیم انیس سو اٹھاسی کے بعد پاکستان کیخلاف فالوآن کا شکار ہوئی لیکن مصباح الحق کے عجیب وغریب فیصلے نے سب کو حیران کردیا۔

    ابو ظہبی کے میدان میں پاکستانی بولرز چھا گئے، پہاڑ جیسا پانچ سو ستر رنز کا ہدف دیکھ کر کینگروز کے ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے، بلے بازوں کے بعد بولرز نے آسٹریلیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کینگروز کو دبوچنا شروع کیا۔

    شاہینوں کے تگڑے وار نے کینگروز کو پہلی اننگز میں صرف دو سو اکسٹھ رنز پر ڈھیر کردیا، عمران خان نے تین اور راحت علی نے دو کینگروز کا شکار کیا، ذولفقار بابر اور یاسر شاہ کی جادوہی جوڑی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلین ٹیم انیس سو اٹھاسی کے بعد پاکستان کیخلاف پہلی مرتبہ فالو آن کا شکار ہوئی۔ لیکن اسے مصباح الحق کی دفاعی حکمت عملی کہی جائے یا عجیب وغریب منطق  مصباح الحق نے فالو آن نافذ کرنے کے بجائے خود بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

  • ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کا فیصلہ بورڈ کو جلد کرنا ہوگا، آفریدی

    ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کا فیصلہ بورڈ کو جلد کرنا ہوگا، آفریدی

    ابوظہبی: پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کون کرے گا اس کا فیصلہ بورڈ کو جلد کرنا ہوگا۔

    ابو ظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شکست کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستان کو سوٹ کرتی تھیں لیکن اس کے باوجود کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، ایسا ہی رہا تو ورلڈ کپ میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کون کرے گا اس کا فیصلہ بورڈ کو جلد کرنا ہوگا، شاہد آفریدی کپتانی کی بات کرنے والی آفریدی کی کارکردگی خود پوری سیریز میں سوالیہ نشان رہی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آفریدی تین میچز میں صرف تیرہ رنز ہی بناسکے تھے۔

  • ابو ظہبی تیسرا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کوہرادیا

    ابو ظہبی تیسرا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کوہرادیا

    ابو ظہبی: آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

    ابو ظہبی میں پاکستان ٹیم جیت کا جھنڈا گاڑنے میں ناکام رہی، کینگروز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کی ہیٹرک کرلی۔

    آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، وارنر اور فنچ نے ٹیم کو اڑتالیس رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ناصرف آسٹریلیا کی وکٹیں گرائی بلکہ رن زپر بھی بریک لگائی، مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر دو سو اکتیس رنز ہی بناسکی۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کو احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے چھپن رنز کا آغاز تو فراہم کیا لیکن ایک وکٹ گرتے ہوئے بلے بازوں نے تین وکٹوں کا تحفہ آسٹریلیا کی جھولی میں رکھ دیا، اسد شفیق اور صہیب مقصود کی شراکت نے میچ میں پاکستان کی فتح کو یقینی بنا دیا اور پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔

    ایک وکٹ گرتے ہی بلے باز وکٹ پر جم نہ سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہی، آخری اوور میں دو کھلاڑی بھی دو رنز نہ بنا سکے، اور پوری ٹیم دو سو تیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔