Tag: ابو ظہبی

  • متحدہ عرب امارات میں سال 2022 کی تعطیلات کی فہرست

    متحدہ عرب امارات میں سال 2022 کی تعطیلات کی فہرست

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں ساڑھے 4 یوم کے طویل ویک اینڈ کے بعد نئے سال میں تعطیلات کی فہرست جاری کردی گئی۔

    سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے سرکاری تاریخیں حکومت کی تصدیق سے مشروط ہیں، تاہم سال 2022 کے لیے متحدہ عرب امارات کی عوامی تعطیلات کی مکمل فہرست یہ ہے۔

    یکم جنوری: نیا سال

    29 رمضان تا 3 شوال: عید الفطر

    9 ذوالحج: یوم عرفہ

    10 سے 12 ذوالحج: عید الاضحیٰ

    30 جولائی: نیا اسلامی سال

    8 اکتوبر: عید میلاد النبی

    یکم دسمبر: یوم یادگار

    2 اور 3 دسمبر: متحدہ عرب امارات کا قومی دن

  • اتحاد ایئر ویز نے اپنے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی

    اتحاد ایئر ویز نے اپنے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی

    ابو ظہبی: اتحاد ایئر ویز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابو ظہبی انٹرنیشل ایئرپورٹ پر جلد چیک ان کی سہولت استعمال کریں تاکہ دسمبر کے مصروف سیزن کے دوران لمبی قطاروں سے بچ سکیں اور ان کا وقت ضائع نہ ہو۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی میں فارمولا ون سیزن کے فائنل کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں چھٹیوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث رواں ماہ شہر میں کافی گہما گہمی متوقع ہے۔

    رواں ہفتے اور دسمبر کے پورے مہینے میں ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش ہونے کی توقع بھی ظاہر کی جارہی ہے۔

    ایسے میں اتحاد ایئر ویز نے مسافرں کو قطاروں کی جھنجھٹ اور وقت کی بچت کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق 30 دسمبر تک مسافر اپنی پرواز سے 8 گھنٹے قبل تک چیک ان کرنے کے لیے اتحاد ایئر ویز کی سہولت استعمال کرسکتے ہیں۔

    اتحاد ایئر ویز کی چیک ان ڈیسک پورے ہفتے صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلی رہے گی۔

    ایک شخص ایک ساتھ سفر کرنے والے خاندان کے دیگر افراد کے لیے بھی چیک ان کرسکتا ہے لیکن اس کے لیے تمام افراد کا کرونا ٹیسٹ رزلٹ اور ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنا ضروری ہوگا۔

    اتحاد ایئر ویز کی جانب سے ڈاکیومنٹس کی منظوری کی ای میل مسافروں کو بھیجی جائے گی تاکہ انہیں علم ہوجائے کہ ان کے دستاویزات مکمل ہیں، دستاویزات منظور ہونے والے مسافر ہوائی اڈے پر فاسٹ ٹریک ویریفائڈ ٹو فلائی ڈیسک کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات: میگا ریلوے پروگرام لانچ کردیا گیا

    متحدہ عرب امارات: میگا ریلوے پروگرام لانچ کردیا گیا

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہری اب جلد ہی ملک بھر میں ٹرینوں کے ذریعے سفر کر سکیں گے، ٹرین سروس 11 شہروں کو آپس میں ملائے گی۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اماراتی حکومت نے ملک بھر میں سامان اور مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے میگا ریلوے پروگرام لانچ کردیا۔

    ریلوے پروگرام کی لانچنگ تقریب میں امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے شرکت کی۔

    حکام کے مطابق ریلوے پروگرام میں کئی اہم منصوبے شامل ہوں گے جن میں اتحاد مال بردار ریل سروس اور مسافر ٹرین سروس شامل ہے جو 11 شہروں کو آپس میں ملائے گی۔

    مسافر ٹرین 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی جس کے بعد دبئی سے ابو ظہبی تک کا سفر 50 منٹ اور ابو ظہبی سے فجیرہ تک کا سفر 100 منٹ میں طے ہو سکے گا۔

    ان ٹرینوں پر سفر کرنے اور سامان کی ترسیل کی بکنگ کے لیے خصوصی اسمارٹ ایپلی کیشنز تیار کی جائیں گی۔

  • امارات جانے والوں کے لیے خصوصی اعلان

    امارات جانے والوں کے لیے خصوصی اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہری اور وہاں رہائش پذیر غیر ملکی افراد 23 نومبر سے سرحدی راستوں اور زمینی بندرگاہوں کے ذریعے بھی امارات میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    اماراتی ویب سائٹ کے مطابق خلیجی ممالک کے شہری اور وہاں رہائش پذیر غیر ملکی افراد اب منگل 23 نومبر سے سرحدی راستوں اور زمینی بندرگاہوں کے ذریعے بھی متحدہ عرب امارات میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    اس بات کا اعلان متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

    نئے قواعد و ضوابط کے تحت جن افراد نے منظور شدہ کرونا ویکسین لگوا رکھی ہے انہیں چاہیئے کہ وہ منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کریں تاہم یہ 14 روز سے پرانی نہ ہو۔

    اگر مسافروں نے ملک میں مسلسل 6 روز تک قیام کرنا ہے تو پھر انہیں داخلے کے چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

    اس کے علاوہ جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی ہوگی انہیں بھی ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ 72 گھنٹے سے پرانی نہ ہو۔

    اس کے ساتھ ہی اگر مسافروں نے مسلسل 4 روز تک امارات میں قیام کرنا ہو تو انہیں ملک میں داخل ہونے کے چوتھے روز ایک ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا اور اگر وہ 8 روز یا اس سے زائد قیام کرتے ہیں تو پھر انہیں آٹھویں روز ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

  • دبئی ایئر شو 2021 کے دوران 22 ارب درہم سے زائد کے معاہدے

    دبئی ایئر شو 2021 کے دوران 22 ارب درہم سے زائد کے معاہدے

    ابو ظہبی: دبئی ایئر شو 2021 کے دوران وزارت دفاع نے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 23 معاہدے کیے جن کی مالیت 22 ارب درہم سے زائد ہے۔

    اماراتی ویب سائٹ کے مطابق دبئی ایئر شو 2021 کے چوتھے روز وزارت دفاع نے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 1 ارب 74 کروڑ سے زائد درہم مالیت کے سات سودے کیے ہیں۔

    اس طرح چار روز کے دوران ہونے والے کل معاہدوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جن کی کل قیمت 22 ارب درہم سے زائد ہے۔

    677 ملین درہم کا سب سے بڑا معاہدہ انٹرنیشنل ٹیکنیکل سسٹمز ٹریڈنگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور ایئر ڈیفنس طیاروں کو سسٹمز اور آلات کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔

    اس کا اعلان دبئی انٹرنیشنل ایئر شو 2021 کی سرکاری ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ سارہ حمد الحجری نے دبئی ایئر شو 2021 کی ملٹری آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل اسٹاف پائلٹ اسحاق صالح البلوشی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

    دبئی ایئر شو کے 2019 کے ایڈیشن میں ہونے والے سودوں کی کل مالیت 18 ارب درہم تھی جب کہ 2021 کے ایڈیشن کے صرف تیسرے روز ہی سودوں کی مالیت 20 ارب درہم سے تجاوز کر گئی ہے۔

    وزارت اور ایرو اسپیس میں مہارت رکھنے والی دفاعی کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے سودوں کے اعلان کے بعد البلوشی نے کہا کہ دبئی ایئر شو کے اس سال کا ایڈیشن پچھلے ایڈیشن سے ممتاز ہے۔

    انہوں نے تمام اسٹریٹجک شراکت داروں اور ان کمپنیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جنہوں نے متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے ساتھ معاہدہ کیا کہ وہ زمینی سطح پر اپنے معاہدوں کے نفاذ میں کامیابی حاصل کریں۔

    انہوں نے ایئر شو میں شرکت کرنے والی تمام کمپنیوں کو کامیابی حاصل کرنے اور ملک میں سرمایہ کاری کے سودے کرنے کی خواہش بھی کی۔

  • امارات کے 50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب 2 دسمبر کو ہوگی

    امارات کے 50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب 2 دسمبر کو ہوگی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب 2 دسمبر کو دبئی کے علاقے حتا میں منعقد ہوگی جو 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    مقامی ویب سائٹ کے مطابق امارات کی گولڈن جوبلی تقریبات کی کمیٹی کے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے عوام 2 دسمبر کو شام ساڑھے 5 بجے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی آفیشل ویب سائٹ اور تمام مقامی ٹی وی چینلز پر اس شو کو براہ راست دیکھ سکیں گے۔

    شاندار تھیٹر شو ناظرین کو ملک کی تاریخ سے آگاہی کے سفر پر لے جائے گا جو 4 دسمبر سے 12 دسمبر تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔

    ساتوں امارات سے مساوی فاصلے پر واقع، حتا ایک قابل ذکر تاریخی اور متحرک اور دلچسپ سیاحتی مقام ہے۔ یہ شہر قدرتی عجائبات اور تاریخی یادگاروں سے مزین ڈیموں، جھیلوں اور وادیوں کے قدرتی مناظر کا حامل ہے۔

    اس علاقے میں حالیہ برسوں میں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جن میں سے 6 صرف رواں سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے۔

    50 ویں سال کی تخلیقی حکمت عملی کے سربراہ شیخہ الکتبی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب میں لوگوں، فطرت اور ٹیکنالوجی کے درمیان گہرے روابط کو اجاگر کرنے کے لیے ایک شاندار شو پیش کیا جائے گا۔

    گزشتہ مہینے کے شروع میں، قومی دن کی تقریبات کا آغاز متحدہ عرب امارات کے قومی دن سے 50 دن پہلے ملک کے گولڈن جوبلی کے سنگ میل کو منانے کے لیے کیا گیا تھا۔

    50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب 2 سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

  • ابو ظہبی کووڈ 19 کے مریضوں کو انفیکشن سے بچانے والی دوا خریدے گا

    ابو ظہبی کووڈ 19 کے مریضوں کو انفیکشن سے بچانے والی دوا خریدے گا

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت نے ابو ظہبی ایسٹرا زینیکا کمپنی کی دوائی اے زیڈ ڈی 7442 خریدنے کا اعلان کیا ہے، یہ دوائی کووڈ 19 کے ایسے مریضوں کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لیے پر تیار کی گئی ہے جنہیں کسی طبی وجہ سے ویکسین نہیں لگائی جاسکی۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اماراتی دارالحکومت ابوظہبی نے ایسٹرا زینیکا کمپنی کی دوائی اے زیڈ ڈی 7442 خریدنے کا اعلان کیا ہے، یہ خریداری ضروری میڈیکل آلات فراہم کرنے والے متحدہ عرب امارات کے گروپ پرچیزنگ ادارے رافد کے تعاون سے کی جائے گی۔

    یہ دوائی کووڈ 19 کے انتہائی خطرے کے حامل ایسے مریضوں کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے جنہیں کسی طبی وجہ سے ویکسین نہیں لگائی جاسکی۔

    ابو ظہبی نے اے زیڈ ڈی 7442 کے حصول کے لیے رافد کے ذریعے ایک ہموار سپلائی چین قائم کی ہے جو رافد ڈسٹری بیوشن سنٹر کے ذریعے اس دوائی کی خریداری، ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کرے گا۔

    ابو ظہبی محکمہ صحت کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر جمال محمد الکعبی کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کے کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے متحدہ عرب امارات نے بے مثال کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ استعمال کے لیے منظور کیے جانے پر یہ دوا قوت مدافع سے محروم مریضوں کی مدد کرے گی جو طبی وجوہات اور محدود خود کار قوت مدافعت کی وجہ سے ویکسین حاصل نہیں کر سکے۔

  • امارات میں محفوظ ڈرائیونگ کرنے والوں کے لیے انعام

    امارات میں محفوظ ڈرائیونگ کرنے والوں کے لیے انعام

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے ٹرائی اسٹار گولڈ اسٹار مقابلے میں حصہ لینے والے ڈرائیورز کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا ہوا جب انہیں 1 ہزار درہم کا انعام دیا گیا۔

    محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق اس مہم میں پیر سے جمعرات کے درمیان 30 ڈرائیوروں کو انعام سے نوازا جائے گا۔ اس مقابلے کو دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اور دبئی پولیس کی اعانت حاصل ہے۔

    انعام پانے والے فلپائنی باشندے ڈینس ماریکینا کا کہنا ہے کہ انہیں آر ٹی اے نے سڑک پر روکا، ابتدا میں انہیں لگا کہ شاید انہوں نے ٹریفک کی خلاف ورزی کی ہے لیکن انہیں یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ ان کی ڈرائیونگ کی وجہ سے انہیں انعام سے نوازا جا رہا ہے۔

    ایک پاکستانی محمد طفیل کو بھی انعام سے نوازا گیا جو کریم بائیک چلاتا ہے۔

    دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس مقابلے اور انعام کا مقصد امارات میں محفوظ ڈرائیونگ، قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

  • عرب امارات میں 77 ملین درہم کا انعام کیسے جیتا جاسکتا ہے؟

    عرب امارات میں 77 ملین درہم کا انعام کیسے جیتا جاسکتا ہے؟

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس ڈرا کے شرکا کے لیے 77 ملین درہم کا سب سے بڑا گرینڈ پرائز جیتنے کا موقع اگلی قرعہ اندازی میں فراہم کیا جائے گا جو 6 نومبر بروز ہفتہ شام 7 بجے ہوگی۔

    اس ڈرا کا مقصد متحدہ عرب امارات کے کورل ریف ریجوینیشن پروگرام کو سپورٹ کرنا ہے۔

    دوسری جانب امارات میں قائم ٹریڈنگ اینڈ ایونٹس کمپنی نے بھی اپنے چھٹے ہفتہ وار ریفل ڈرا سے 7 جیتنے والوں کا اعلان کیا ہے جو 77 ہزار 777 درہم کا انعام حاصل کرچکے ہیں۔

    مجموعی طور پر جیتنے والوں میں 500 سے زائد افراد ہیں اور ان میں 6 لاکھ 45 ہزار درہم سے زائد انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔

    4 شرکا نے 7 میں سے 4 ہندوسوں کو دائیں سے بائیں میچ کیا اور ہر ایک نے 7 ہزار 777 کا انعام جیتا، 446 شرکا نے 7 میں سے 3 ہندسوں کو میچ کر کے 777 درہم کا انعام جیتا جبکہ 443 شرکا نے 7 میں سے 2 نمبر میچ کیے اور ہر ایک نے 77 درہم کا انعام جیتا۔

    کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ دوسرے انعام میں 7 لاکھ 77 ہزار 777 درہم رقم کا اضافہ کریں گے جس کے لیے 7 میں سے 6 ہندسوں کو میچ کرنا ہوگا، قرعہ اندازی 6 نومبر کو شام 7 بجے ہوگی۔

    جب تک ایمریٹس کے پہلے جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان نہیں ہو جاتا تب تک دوسرے نمبر پر جیتنے والے انعام میں 7 لاکھ 77 ہزار 777 درہم کا اضافہ ہوتا رہے گا۔

    کمپنی زیادہ سے زیادہ 7 ہفتوں تک اس رقم کو بڑھاتی رہے گی جس سے ممکنہ طور پر دوسرا انعام 5.4 ملین درہم سے زیادہ کا ہوجائے گا۔

    ڈرا میں شرکت کے لیے ایمریٹس ڈرا کی ویب سائٹ پر جا کر 50 درہم کی خریداری کرنی ہوگی۔

  • متحدہ عرب امارات: مقامی افراد کے لیے مفت شاپنگ کا موقع

    متحدہ عرب امارات: مقامی افراد کے لیے مفت شاپنگ کا موقع

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے وہ رہائشی جو سنہ 1971 میں پیدا ہوئے تھے، اب متحدہ عرب امارات کے اتحاد کے 50 سال مکمل ہونے کی خوشی میں مفت شاپنگ کر سکتے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ہائپر مارکیٹس میں سے ایک یونین کوپ نے کہا ہے کہ جو خریدار 1971 میں پیدا ہوئے انہیں یو اے ای کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر اس کی 100 روزہ تشہیری مہم کے حصے کے طور پر مفت خریداری کے لیے افضال کارڈ کا تحفہ دیا جائے گا۔

    100 روزہ تشہیری مہم 10 نومبر 2021 سے شروع ہوگی۔ اس دوران 50 کے قریب خریداروں کو اسمارٹ فون، 50 کو گولڈ بار اور 50 کو ماؤنٹین بائیکس جیتنے کا موقع بھی ملے گا۔

    اس موقع پر مختلف ریٹیل کمپنیوں نے تشہیری مہم کی مدت کے دوران ہزاروں اشیا کی قیمتیں کم کرنے کے ساتھ صارفین کو مختلف انعامات کی پیشکش کے لیے 50 ملین درہم مختص کیے ہیں۔

    یونین کوپ کے سی ای او خالد محمد کا کہنا ہے کہ مختلف ریٹیل کمپنیز 100 دنوں کے لیے 20 ہزار اشیا پر قیمت کم کر رہی ہیں، اس دوران چاول، گوشت، پولٹری، ڈبوں میں بند خوراک، پھل، سبزیوں اور بنیادی ضروریات کی دیگر اشیا پر 50 فیصد سے زیادہ رعایت دی جائے گی۔

    یونین کوپ نے قومی دن کی مناسبت سے 50 دنوں کے لیے اپنے آن لائن اسٹورز پر تمام آرڈرز کی مفت ڈیلیوری بھی شروع کردی ہے۔